امریکا: ڈی این اے کی مدد سے 43 سال بعد قاتل
کی شناخت
امریکی پولیس نے 43 بعد ایک خاتون کے قاتل کو ڈی این اے کی مدد سے شناخت کر لیا، قاتل جیمز وینسٹ نے ایک برتن کی مدد 43 سال پہلے ایک خاتون ویٹرس ڈیبرا لی ملر کو 29 اپریل 1981ء کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مینز فیلڈ پولیس نے گزشتہ ماہ جیمز وینسٹ کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پکڑنے کی کوشش کی اور پولیس مقابلے کے بعد جیمز وینسٹ مارا گیا۔
مینز فیلڈ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے گزشتہ ماہ جب ہم نے جیمز وینسٹ کے ڈی این اے پروفائل کا جائزہ لیا تو پتہ چلا یہ وُہی شخص ہے جس نے 29 اپریل 1981ء کے دن ریاست اوہایو میں اپنے پڑوس میں رہنے والی 18 سالہ ڈیبرا ملر کو اس کے اپارٹمنٹ میں تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق قتل کے وقت جیمز کی عمر 26 سال تھی، 43 پہلے پولیس نے قتل کے وقت اس سے سوال جواب تو کیے تھے لیکن اس کیس میں مشتبہ افراد میں اس کو شامل نہیں کیا جا سکا تھا۔
مینس فیلڈ پولیس چیف نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جیمز کا تحقیقات میں بچ جانے میں ممکنہ طور پر پولیس سے بد انتظامی ہوئی تھی، لیکن اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کیس اب اپنے انجام کو پہنچا ہے۔
رِچ لینڈ کاؤنٹی کے اسسٹنٹ پراسیکیوٹر کرس براؤن نے بتایا ہے کہ قاتل کا ڈی این اے انہی برتنوں اور اوون سے ملا تھا جو مقتول ڈیبرا ملر کی لاش کے آس پاس موجود تھے۔
اِن شواہد کو 40 سال تک محفوظ رکھا گیا تھا، 4 سال پہلے اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کا آغاز ڈیٹیکٹیو ٹیری بٹلر اور ڈی این اے اینالسٹ ڈان فری بیک نے شروع کیا تھا۔
اب ٹیری بٹلر کا کہنا ہے کہ جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ ناقابلِ تردید ثبوت ہیں جن سے یہ ثابت ہو رہا ہے کہ جیمز وینسٹ ہی وہ شخص تھا جس نے ڈیبرا ملر کو قتل کیا تھا۔
Forensic DNA.RK
It's all about Forensic DNA Fingerprinting & CSI. It is the search for truth in a sea of deception.
17/10/2024
Mitochondrial DNA Inheritance.
29/11/2023
from different fathers in one womb.
17/11/2023
# ماں کا شجرہ نسب معلوم کرنے کے لیے Mitochondrial DNA (mt-DNA)ٹیسٹ فورنزک میں کیسے استعمال کرتے ہیں؟
to use a Mitochondrial DNA (mt-DNA) test to trace your Maternal Lineage in Forensic?
#How to use a Mitochondrial DNA (mt-DNA) test to trace your Maternal Lineage in Forensic?
# ماں کا شجرہ نسب معلوم کرنے کے لیے Mitochondrial DNA (mt-DNA) ٹیسٹ فورنزک میں کیسے استعمال کرتے ہیں؟
to use a Mitochondrial DNA (mt-DNA) test to trace your Maternal Lineage in Forensic?
15/11/2023
# ہر جرم میں مجرم کوئی نہ کوئی اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے۔
# Every contact by criminal leaves behind a trace.
14/11/2023
#جرم کی تفتیش کا عمل کیا ہوتا ہے؟
is the process of a crime investigation?
13/11/2023
# فرانزک سائنس کیا ہے؟
is Forensic Science?
منطقی تجزیہ کرنے والی شخصیت۔
یہ شخصیت Analytical کہلاتی ہے۔ اس شخصیت والے لوگ دوسروں پر بہ مشکل بھروسا کرتے ہیں، بلکہ اگر کوئی بات سامنے آئے تویہ لوگ دوسروں کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ اپنی بات ثابت کریں۔ اگر انھوں نے ثبوت پیش کردیا تو وہ اسے درست مانتے ہیں، ورنہ رَد کردیتے ہیں۔ منطقی یا عقلی ثبوت لینے کا مقصد کسی کی تذلیل نہیں ہوتا، بلکہ وہ ٹھوس بنیادوں پر معاملہ کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا، جس بات کا منطقی تجزیہ نہ کیا گیا ہو، وہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
ان افراد کو ٹھوس حقائق درکار ہوتے ہیں۔ وہ اپنے معاملات میں دو ٹوک ہوتے ہیں اور انھیں کسی کام میں لطف سے کوئی غرض نہیں ہوتی۔ مگر وہ حقیقت پسندانہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ انھیں حقائق (اعداد و شمار) کا کھیل بہت پسند ہوتا ہے، کیوں کہ یہ نپی تلی پیمائشوں پر مشتمل ہوتا ہے اور آزمودہ بھی۔ اس کا کوئی متبادل نہیں۔
جب کوئی معاملہ ہو تو یہ افراد اس کا پیٹرن سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس کا نتیجہ کیا کیا نکل سکتا ہے؟ افراد اور چیزوں کے درمیان ربط کی کھوج کرتے ہیں؟ وہ حالات و واقعات کے نشیب و فراز پر گہری نگاہ رکھنا چاہتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ایسے افراد بال کی کھال اتارنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ وہ پیاز کی پرتوں کی طرح معاملات کو کریدتے چلے جاتے ہیں۔ وہ سوالات دَر سوالات کرتے ہیں۔ انھیں سوال کرتے ہوئے عموماً دوسروں کا خوف نہیں ہوتا کہ کون کیا کہے گا، کیوں کہ اُن کا اطمینان اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک انھیں اپنے سوالات کے جوابات نہ مل جائیں۔
Analytical شخصیت رکھنے والے افراد معاملے کی جڑ تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ بعض اوقات یہ مزاج دوسروں کیلئے تکلیف کا باعث بھی ہوتا ہے اور وہ اسے اکھڑ پن سے بھی تعبیر کرتے ہیں۔ اس لیے ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ دوسروں کے سامنے اپنی رائے اور تجزیہ سخت اور جارحانہ انداز میں پیش نہ کریں۔
منطقی تجزیہ کرنے والی شخصیت کیلئے مفید مشورے
درج ذیل ہدایات اور مشورے آپ کو آپ کی Analyticalشخصیت کے مطابق درست کیریر کے انتخاب میں مددگار ہوسکتے ہیں۔ جب آپ ان پر غور کریں تو وہ کیریر منتخب کریں جو آپ کے خیال میں آپ کی شخصیت کے سب سے زیادہ قریب ہو۔
٭ ایسی جاب تلاش کیجیے جہاں تحقیق اور جستجو کا کام زیادہ ہو۔
٭ معلومات کے حصول اور تحقیق کیلئے صرف وہ کتابیں، ویب سائٹس اور رسائل دیکھئے جو مستند ہوں۔
٭ منطقی تجزیہ کرنے والے دوست بنائیے تاکہ آپ کو اپنے ہم مزاج لوگوں سے ٹھوس معلومات حاصل کرنے اور اُن سے شیئر کرنے میں لطف آئے۔
٭ ایسے کورسز وقتاً فوقتاً کرتے رہیے جن سے آپ کی معلومات میں اضافہ ہو اور آپ کے منطقی مزاج کو جلا ملے۔
٭ آپ کے دفتر یا ادارہ میں جن لوگوں کو تجزیاتی کام زیادہ کرنا پڑتا ہے، انھیں یہ کام مکمل کرنے میں مدد کیجیے۔
٭ اس شخصیت والوں کیلئے مناسب کیریر: مارکیٹ ریسرچ، فورنسک تحقیقات، میڈیکل اینالیسس، کتابوں/ رسالوں کی تدوین (ایڈیٹنگ)، رِسک مینجمنٹ۔
11/11/2023
DNA Profiling..
# باپ دادا کا شجرہ نسب معلوم کرنے کے لیے Y-DNA ٹیسٹ فورنزک میں کیسے استعمال کرتے ہیں؟
to use a Y-DNA test to trace your Paternal Lineage in Forensic?
03/11/2023
Forensic Science Conference 2023.
Click here to claim your Sponsored Listing.