Mango Man

Mango Man

Share

عام آدمی کی سوچ کا عکاس

20/06/2026

پاکستان نے تقریباً پانچ دہائیوں سے جاری کشیدگی اور تنازع کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج مخالفین بھی پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی اور مؤثر کردار کے معترف ہیں۔ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی مشترکہ کوششیں، چاہے وہ سفارتی ہوں یا عسکری، قابلِ تحسین ہیں۔پٹرول کی قیمت میں کمی عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ امن یقیناً اللہ کی بڑی نعمت ہے، اور اس کے قیام پر پوری قوم کو شکر ادا کرنا چاہیے

20/06/2026

گزشتہ سال کی جنگ نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہے۔ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ ایک مضبوط فوجی قوت، باوقار ریاست اور مؤثر سفارتی طاقت ہے۔ وقت نے ہر غلط فہمی دور کر دی۔

20/06/2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی ایک مؤثر اور باوقار کردار کے طور پر ابھرے ہیں۔ پاکستان کا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار آج دنیا کے سامنے نمایاں ہو چکا ہے، حتیٰ کہ مخالفین بھی ہمارے سپہ سالار کی قائدانہ صلاحیتوں اور حکمتِ عملی کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں۔ قوم کو ایسے مخلص، باصلاحیت اور جری رہنما بار بار ملیں جو ملک کے وقار، سلامتی اور عزت کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔

19/06/2026

ملک میں اکثر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بڑا حصہ دفاع پر خرچ کرتی ہے اور تعلیم و صحت کو کم ترجیح ملتی ہے، جبکہ 18ویں ترمیم کے بعد مالی اختیارات کی ایک بڑی حد تک منتقلی صوبوں کو ہو چکی ہے صوبہ ہمارے ہاں تعلیم پر بحث کرنا آسان ہے، مگر اصل سوال وہ ہے جو کم ہی اٹھایا جاتا ہے اپنے وزراء سے تعلیم کے نام پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کا حساب کون مانگے گا؟
وفاق: 300 ارب
پنجاب: 750 ارب (فی کس تقریباً 5,900 روپے)
سندھ: 620 ارب (فی کس تقریباً 10,800 روپے)
خیبرپختونخوا: 408 ارب (فی کس تقریباً 10,200 روپے)
بلوچستان: 144 ارب (فی کس تقریباً 9,729 روپے)
آزاد کشمیر: 57 ارب (فی کس تقریباً 14,250 روپے)
گلگت بلتستان: 30 ارب (فی کس تقریباً 16,600 روپے)
اعداد و شمار صوبائی آبادی اور بجٹ تقسیم میں واضح فرق دکھاتے ہیں۔

19/06/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔

19/06/2026

پاکستان کی کامیابی سے سب سے زیادہ تکلیف یو/تھیوں اور اسر/ائیل کو پہنچی ہے پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی پیش رفت میں مثبت کردار ادا کیا ہے تو اس کامیابی کو سراہا جانا چاہیے مگر افسوس یہ یو/تھیا اپنا بغض نکال رہے ہیں اُس ملک سے جہاں یہ آزادی سے رہتے ہیں اپنے ہی ملک کو دشمنوں کے ساتھ ملکر نشانہ بنا رہے ہیں

18/06/2026

فخرِ پاکستان، فخرِ آزاد کشمیر 13 برس کی عمر میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا، مگر سراج حمید نے حالات کے سامنے ہار نہیں مانی۔ مشکلات کو شکست دیتے ہوئے تعلیم کا سفر جاری رکھا سویٹ ہوم میں زمرد خان (ہلالِ امتیاز) نے سرپرست اور رہنما بن کر حوصلہ دیا، اور آج وہی محنتی نوجوان پاکستان بحریہ میں کمیشنڈ آفیسر منتخب ہو چکے ہیں یہ کامیابی عزم، محنت اور امید کی روشن مثال ہے۔ سلام سراج حمید

18/06/2026

ججز، اعلیٰ بیوروکریسی، وزراء اور ایم این ایز کو تنخواہوں کے ساتھ ساتھ مختلف مراعات (گاڑیاں، رہائش، الاؤنسز) ملتے ہیں جبکہ اساتذہ، خاص طور پر یونیورسٹی اور اسکول اساتذہ، اکثر مہنگائی کے مقابلے میں کم اجرت اور محدود سہولیات کی شکایت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وقتاً فوقتاً تعلیمی اداروں میں احتجاج دیکھنے کو ملتے ہیں، جیسے وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسرز کا احتجاج۔

18/06/2026

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی اور امن کے لیے اس کے فعال کردار کی واضح عکاسی کرتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

18/06/2026

لیاری میں نہ ٹیلنٹ کی کمی ہے، نہ فٹبال سے عشق کی کوئی حد یہاں تو ہر گلی، ہر محلہ اور ہر چوراہا ایک میدان ہے۔
یہاں بچے گیند کے ساتھ نہیں کھیلتے، خواب کھیلتے ہیں، اور ہر پاس کے ساتھ اپنے مستقبل کی سمت بدلتے ہیں یہ وہ جگہ ہے جہاں سہولیات کم ہو سکتی ہیں، مگر جنون کبھی کم نہیں ہوتا۔ جہاں جوتے پرانے ہوں تو کیا ہوا، ہنر نیا اور جذبہ ہمیشہ تازہ ہوتا ہے۔ لیاری کی مٹی میں فٹبال بسا ہوا ہے، اور یہاں کے لوگ اس کھیل کو صرف دیکھتے نہیں جیتے ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in London?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

London