Madrasah Ta'leem ud Deen Sligo

Madrasah Ta'leem ud Deen Sligo

Share

"THE AQUISITION OF KNOWLEDGE IS INCUMBANT UPON EVERY MUSLIM."(HADEETH)
Alhamdullilah with the grace of Allah Madrasah has been opened for learning Deen

12/08/2017

*جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عزرائیل علیہ السلام سے فرمایا " کیا میری امت کو موت کی تکلیف برداشت کرنی پڑے گی " تو فرشتے نے کہا " جی "*
*آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھ مبارک سے آنسو جاری ہو گئے. تو اللہ تعالی نے فرمایا " اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپکی امت اگر ہر نماز کے بعد آیت الکر سی پڑھے گی تو موت کے وقت اسکا ایک پائوں دنیا میں ہو گا اور دوسرا جنت میں "*
*اگر توفیق ہو تو سب کو بتائیں. اگر کسی ایک نے بھی عمل کرلیا تو آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہے.*

Photos from Madrasah Ta'leem ud Deen Sligo's post 25/08/2016

New carpet in masjid Ma shaa Allah

Photos 08/01/2016
26/12/2015

What a heart touching story

میرے باس کو اپنے واسطے ایک مکان خریدنا تھا
لیکن مکان تلاش کرنے پر مجھے مامور کیا گیا تھا۔ ایک دن اخبار میں ایک اشتہار نظر سے گزرا۔ مجھے ایڈریس جانا پہچانا لگا۔ دماغ پر زور دیا تو یاد آیا کہ یہ مکان میں دو ہفتے پہلے دیکھ چکا ہوں۔ وہاں صرف ایک بوڑھا اور بوڑھی رہتے تھے۔ مجھ سے بہت تپاک سے ملے تھے، خوب آؤ بھگت کی تھی۔ میں نے سوچا گھر اچھا ہے، پیسے کچھ زیادہ ہیں لیکن میں باس کو تیار کر لونگا اور جس مقصد کے لئے وہ گھر بیچ رہے ہیں وہ بھی پورا ہوجائے گا۔
میں مطلوبہ گھر پہنچا تو دروازہ اُسی بوڑھے نے کھولا۔ مجھے دیکھ کر گلے لگایا اور اندر لے چلا۔ بوڑھی چائے لے آئی اور گفتگو کا آغاز ہوا۔ میں جب بھی سودے کی بات کرتا تو وہ دونوں بات گول کر جاتے اور ادھر ادھر کی باتیں شروع کر دیتے کہ کیا کرتے ہو؟ شادی کیوں نہیں کی؟ کھانے میں کیا پسند ہے؟ آباؤ اجداد کہاں سے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔
آخر مجھے کوفت ہونے لگی اور میں نے جُھلا کر کہا بزرگو! سب چھوڑیں اصل مُدّعے پر آئیں۔ میرے تُرش رویئے سے دونوں کے چہرے مُرجھا گئے۔
بوڑھے نے کہنا شروع کیا۔ بیٹا! ہم یہ مکان نہیں بیچ سکتے کیونکہ یہ مکان ہم نے اپنے بچوں کے نام کر دیا ہے۔ ہمارے تین بیٹے ہیں۔ ماشاءاللہ سب شادی شدہ ہیں، بال بچوں والے ہیں، لیکن تینوں ملک سے باہر ہیں۔ جب سے گئے ہیں پلٹ کر نہیں آئے۔ مجھے پینشن ملتی ہے، ہمارا گزارہ ہو جاتا ہے۔ بس ہم سے بات کرنے والا کوئی نہیں اس لئے ہم ہر ہفتے اخبار میں اشتہار لگا دیتے ہیں۔ اس بہانے لوگ آتے ہیں اور ہم دونوں کو کچھ دیر کے لئے کوئی بات کرنے والا مل جاتا ہے۔۔۔۔!!
یہ سُنا تو مجھ سے اُٹھنا دوبھر ہو گیا۔۔۔ میرے قدم بھاری اور آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔۔!!

25/12/2015

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِكَ مِنَ الْهَدْمِ وَ أَعُوْذُبِكَ مِنَ التَّرَدِّیْ وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ یَتَخَبَّطَنِیَ الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتَ فِیْ سَبِیْلِكَ مُدْبِرًا وَأَعُوْذُبِكَ أَنْ أَمُوْتَ لَدِیْغًا
(سنن أبی داؤد:1552)
اے الله!بے شک میں تیری پناہ لیتا ہوں کہ(کوئی مکان یا دیوار مجھ پر)آ گرے یا کسی بلند (مقام)سے گر پڑوں اور میں تیری پناہ لیتا ہوں غرق ہونے سے، جلنے سے یا از حد بوڑھا ہو جانے سے، اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اس سے کہ شیطان مجھے موت کے وقت بدحواس کر دے، اورمیں تیری پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ میں تیرے راستے میں پیٹھ پھیرتے ہوئے مروں،اورمیں تیری پناہ لیتا ہوں اس کیفیت سے کہ(زہریلے جانور کے)کاٹنے سے مجھے موت آئے - آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Cork?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Pakiza Asian Grcery Store
Cork
0000