*کلاس فیلوز اور زندگی کی بازیگریاں*
ہم سب
کبھی لکڑی کی سخت بینچوں پر
ساتھ ساتھ بیٹھا کرتے تھے،
ایک جیسے خواب،
ایک جیسے گِلے،
ایک جیسی استادوں سے شکایتیں۔
ہمیں گمان تھا۔
زندگی انصاف کرے گی،
جو اوّل آئے گا،
وہی آگے بھی بڑھے گا۔
محنت، ہمیشہ پھل دے گی
اور ناکامی ہمیشہ ناکام ہی رہے گی
زندگی کلاس روم نہیں ہے،
یہ ایک "بازیگر" ہے، چالاک، شریر،
*پھر برسوں بعد،*
کبھی شادی میں،
کبھی جنازے پر،
کبھی کسی ائرپورٹ یا سپر مارکیٹ میں
کبھی محض واٹس ایپ پر
ہم اچانک ملتے ہیں
اور آنکھیں وہ کچھ دیکھتی ہیں
جس کی کسی نے ہمیں خبر نہ دی۔
وہ جو کبھی ہوم ورک نہ کرتا تھا
آج کوٹھیوں کا مالک ہے،
اور جو ہر انعام جیتتا تھا
ابھی تک کسی گوشے میں،
خود کو ڈھونڈ رہا ہے۔
وہ جو خاموش رہتا تھا
اب فیصلے سناتا ہے،
اور جو سب کو بولنا سکھاتا تھا
خامشی میں گم ہے،
کسی اَن دیکھے موقعے کا منتظر
*تب ہم دل سے پوچھتے ہیں:*
یہ سب کیسے ہوا؟
کسی نے بتایا نہ تھا
کہ "قسمت" بھی ایک کردار ہے،
کہ ذہانت کافی نہیں
"رابطے" ہی دروازے کھولتے ہیں،
کہ کچھ لوگ بہترین نہیں،
بس وقت کے دوست ہیں
*زندگی امتحانی پرچے نہیں جانچتی*
یہ تو بس لُوڈو کھیل کے پانسہ کی مانند ہے، اور اکثر اوقات، اس کا ہر جواب کسی اور زبان میں ہوتا ہے
*مگر ایک خوبصورت سچ یہ بھی ہے:*
*جتنا بھی بکھرے ہوں،*
*جب ہم جماعت ملتے ہیں،*
*تو وقت پیچھے ہٹ جاتا ہے۔*
*نہ القاب باقی رہتے ہیں،*
*نہ دولت بولتی ہے*
*بس "ہنسی" گونجتی ہے،*
*پرانے نام، پرانی باتیں،*
*وہ اُستاد جنہیں کبھی نہ بھولنے کا دعویٰ تھا*
*اب یاد کرنے میں وقت لگتا ہے۔*
*اور انہی لمحوں میں* *ہم لوٹ جاتے ہیں* *اس دور میں* *جہاں صرف خواب ہوتے تھے*
*اور زندگی کی تلخیاں ابھی داخل نہ ہوئی تھیں*
*شاید یہی ہے اصل سبق کہ:*
*کامیاب وہی نہیں* *جس کے پاس سب کچھ ہو،* *بلکہ وہ بھی* *جس کے دل میں* *"یاد دوستاں"* باقی ہو.
GBHS Chhab Alumni 1975-1977
A platform for the alumni of GBHS Chhab (1975–77) to stay connected, share memories, and strengthen.
صرف کرتا ہے جگر کا خون معمارِ عظیم
قوم کے کردار کی تشکیل ہوتی ہے یہاں
تربیتِ اطفال کی دراصل ہے افضل جہاد
روح تک استاد کی تحلیل ہوتی ہے یہاں
**گورنمنٹ ہائی سکول چھب،تحصیل جنڈ، ضلع اٹک کے نویں دسویں جماعت(77-1975) کے کلاس فیلوز کا سکول ہذا میں رییونین کی تقریب بمورخہ 5 اپریل 2026 بروز اتوار منعقد ہوئی۔*
*****************************
ہمارے 9th اور 10th کے کل کلاس فیلوز کی تعداد تقریبا" 167 تھی۔اور اب 121 حیات ہیں، جن کے ساتھ فردا" فردا" رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ہمارے ان دو سال کے تدریسی سیشن کےدوران پڑھانے والے 15 اساتذہ میں صرف 7 اساتذہ حیات ہیں جن کو اس تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔ہمارے 15اساتذہ میں سے 8 اور ہمارے 167 کلاس فیلوز میں سے 46 کلاس فیلوز ہمیں ہمیشہ کیلئے داغ مفارقت دے کر ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئے۔ اللہ تبارک و تعالٰی ان سب کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
میٹرک کا امتحان(1977) پاس کرنے کے بعد تمام کلاس فیلوز مزید تعلیم، ملازمت، روزی روٹی کے چکر میں بکھر گئے۔ لہٰذا تمام کلاس فیلوز کے 49 سال کے بعد ملاقات کا ایک عجیب منظر تھا۔ تو از سر نو تعارف کرانا پڑا۔ چہروں کے خدوخال کا بدل جانا، کالے بالوں پر پیرانہ سفیدی کاچھاہ جانا، عصا کے سہارے چلنا، ان حالات میں دوستوں کو دیکھ کر خوشی اور رونے کا امتزاجی اثر چہروں پر ملا۔ لیکن خوشی اور ہشاشی کا رنگ غالب تھا۔
تقریب کا آغاز اسمبلی اور پھر تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ پھر آقائے نامدار، ختم الرسل، ساقی کوثر، شافع محشرجناب حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ پھر دعا(لب پہ آتی ہے----) ، قومی ترانہ مل کر پڑھا گیا۔ بعد ازاں مارچ پاس ہوا اور اساتذہ کرام کو سلامی دی گئی۔ اس کے بعد کلاس روم میں بینچز اور ڈیسکس پر بٹھایا گیا۔ سب سے پہلے مرحوم اساتذہ اور مرحوم کلاس فیلوز کی روح کو ایصال ثواب بخشنے کیلئے سورہ الفاتحہ اور سورہ الاخلاص پڑھی گئی اور ان کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ پھر ہر کلاس فیلو نے مختصر تعارف کرایا۔ اساتذہ کو تحائف دیئے گئے۔ تمام اساتذہ اور کلاس فیلوز کو کھانا کھلایا گیا۔پھر گراؤنڈ میں علاقائی ثقافتی شو( خٹک ڈانس اور لڈی ) کا مظاہرہ ہوا۔ اس کے بعد تمام اساتذہ کو الوداع کیا گیا۔اور کلاس فیلوز ایک دوسرے سے بغلگیر ہو کر بادل نخواستہ آنکھوں میں اشک لیئے اس عزم سے جدا ہوئے کہ انشاءاللہ اگلے سال 2027 میں گولڈن جوبلی (50سالہ تقریب) اسی جوش، جذبہ، ولولہ اور یگانگت سے منائیں گے۔
After almost half a century, we met once more — changed in appearance, but still the same at heart.
The laughter, the old nicknames, the classroom stories, and the joy of reunion after 49 years made us feel like schoolboys again for a moment.
Government Boys High School Chhab – Batch 1977 reunion assembly.
A memorable gathering after 49 years, filled with smiles and old memories.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Attock
43270