Khattak Students Association Bkuc

Khattak Students Association Bkuc

Share

يو وجود يو مو وينه خټک زينه خټک زينه ❣️🌹

15/06/2026

خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن باچا خان یونیورسٹی چرسدہ کےصدر عابد خيال خٹک نے کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ تمام نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔امید ہے کہ نئی کابینہ اپنے فرائض کو ذمہ داری، خلوص، اتحاد اور جذبۂ خدمت کے ساتھ احسن طریقے سے سرانجام دے گی اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گے۔ اللہ تعالیٰ تمام عہدیداران کو کامیابی عطا فرمائے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھانے کی توفیق دے۔ آمین۔
منجانب: عابد خيال خٹک صدر خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن باچا خان یونیورسٹی چرسدہ

20/04/2026
Photos from Khattak Students Association Bkuc's post 12/04/2026

خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی نئی منتخب قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!صدر وجاہت خٹک، چیئرمین سیماب خٹک، جنرل سیکرٹری فہیم خٹک اور تمام معزز کابینہ کی مشاورت سے عابد خٹک کو صدر اور مزمل خٹک کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ باچا خان یونیورسٹی چرسدہ کے ساری کابینہ عابد خٹک اور مزمل خٹک کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی قیادت میں طلبہ کی بہترین نمائندگی کرتے ہوئے تنظیم کو مزید ترقی اور کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍
منجانب: خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن باچا خان یونیورسٹی چرسدہ

03/04/2026

مرکزی چیئرمین خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن وجاہت خٹک کی جانب سے اہم پیغام!
خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے آنے والے مرکزی انتخابات کے حوالے سے درج ذیل اہم معلومات تمام ممبران کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔
مرکزی قواعد و ضوابط برائے الیکشن
(1)ہر وہ طالب علم خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا رکن ہوگا جو خٹک قبیلے سے تعلق رکھتا ہو۔
(2)مرکزی کابینہ کے لیے ہر وہ طالب علم اہل ہوگا جو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں زیرِ تعلیم ہو۔
(3)مرکزی کابینہ کے لیے وہی طالب علم اہل ہوگا جو کسی بھی سیاسی جماعت یا تنظیم کا رکن نہ ہو۔
(4) مرکزی یونیورسٹی کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔
(5)صرف وہی صدر اور جنرل سیکرٹری ووٹ ڈال سکیں گے جن کے نام مرکزی چیئرمین کی منظور شدہ ووٹر لسٹ میں شامل ہوں گے۔
(6)مرکزی کابینہ کے امیدوار کے لیے زیرِ تعلیم ہونا لازمی ہوگا۔
مرکزی کابینہ کے عہدے
چیئرمین
صدر
جنرل سیکرٹری
پیٹرن اِن چیف
سینئر وائس پریذیڈنٹ
فنانس سیکرٹری
جائنٹ سیکرٹری
بلڈ سیکرٹری
انفارمیشن سیکرٹری
کلچر سیکرٹری
اہم تاریخیں
فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 10 اپریل
الیکشن کی تاریخ: 19 اپریل
اہلیت (NOC کی وضاحت)
NOC سے مراد یہ ہے کہ امیدوار:
خٹک قبیلے سے تعلق رکھتا ہو
کسی یونیورسٹی یا کالج میں زیرِ تعلیم ہو
کسی بھی سیاسی تنظیم یا جماعت سے وابستہ نہ ہو
رجسٹریشن فیس
صدر: 5000 روپے
جنرل سیکرٹری: 3000 روپے
دیگر عہدے: 2000 روپے
فارم جمع کروانے کا طریقہ
فارم ای میل کے ذریعے ارسال کیے جا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن فیس درج ذیل اکاؤنٹس میں جمع کروائی جائے:
JazzCash: 03035789184
EasyPaisa: 03349242986 اکاؤنٹ ہولڈر کا نام: وجاہت اللہ
اگر کسی امیدوار کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ براہِ راست رابطہ کر سکتا ہے:
WhatsApp: 03409528084
Email: [email protected]
منجانب:
مرکزی چیئرمین وجاہت خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن

Photos from Khattak Students Association Bkuc's post 29/08/2025

خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، باچا خان یونیورسٹی کی جانب سے نئی تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عالم خان صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ہمیں پوری امید ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر خان عالم صاحب اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ نبھائیں گے۔ وہ طلبہ کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے سنیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ انہیں تمام جائز سہولیات میسر ہوں۔
خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن توقع رکھتی ہے کہ ڈاکٹر صاحب یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے، میرٹ کو فروغ دینے اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔ہم ان کی کامیابی اور یونیورسٹی کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔
منجانب: خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ

10/08/2025

خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی کا آج، 10 اگست 2025 کو خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس خیبر باغ (کرک) میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں دوستوں نے شرکت کی۔ باہمی مشاورت کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی کا مقصد مختلف یونیورسٹیوں میں خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور معاونین سے ملاقاتیں کر کے صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق تجاویز اور رائے حاصل کرنا ہے۔

کمیٹی برائے صوبائی کابینہ — ارکان
1. وجاہت خٹک — صدر، خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن باچا خان یونیورسٹی
2. شاہزیب خٹک — صدر، خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن پشاور یونیورسٹی
3. جبران خٹک — صدر، خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف سرگودھا
4. آلیان خٹک — جنرل سیکرٹری، خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن ایگریکلچر یونیورسٹی
5. خشام خٹک — طالبِ علمِ پولیٹیکل سائنس، پشاور یونیورسٹی۔
6. وقاص خٹک — فنانس سیکرٹری، خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن ہزارہ یونیورسٹی
7. فیضان خٹک — وائس پریزیڈنٹ، خٹک سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کوہاٹ یونیورسٹی
8. یار محمد طالب علم خوشخال خان خٹک یونیورسٹی
کمیٹی کی ابتدائی ذمہ داریاں
متعلقہ یونیورسٹیوں ساتھیوں سے ملاقاتیں اور مشاورت۔
صوبائی کابینہ کے قیام کے لیے سفارشات اور ساخت مرتب کرنا۔
آئندہ اقدامات اور ملاقاتوں کے شیڈول کی تیاری شرکاء کو بروقت آگاہ کیا جائے گا)
تمام شرکاء کا شکریہ اور کمیٹی کے لیے کامیاب مشاورت کی نیک تمنائیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Charsadda?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Bacha Khan University Charsadda
Charsadda