Injigan Ideal Public School Garam Chashma

Injigan Ideal Public School Garam Chashma

Share

Injigan Ideal Public School Garam Chashma was established in 2001.

10/06/2026
Photos from Injigan Ideal Public School Garam Chashma's post 10/06/2026

قیادت، نظم و ضبط اور ذمہ داری کا سفر

دنیا کے ہر تعلیمی ادارے کی کامیابی کے لیے انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ طلبہ کا کردار بھی نہایت اہم ہوتا ہے۔ طلبہ اس نظام کا ایک فعال، مؤثر اور ناگزیر حصہ ہوتے ہیں۔ دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبہ مختلف ذمہ دارانہ عہدوں، جیسے Class Representative (کلاس کا نمائندہ)، House Representative (ہاؤس کا نمائندہ)، مانیٹر اور پروکٹر کی حیثیت سے انتظامیہ اور اساتذہ کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں اور ادارے کے نظم و ضبط، تعلیمی ماحول اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے Injigan Ideal Public School & College Garam Chashma کے ہونہار، باصلاحیت اور ذمہ دار طلبہ و طالبات کو موجودہ تعلیمی سیشن کے لیے مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ آج پری پرائمری سے لے کر ہائی سیکشن تک منتخب طلبہ و طالبات کو پرنسپل اور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں CR اور HR کے بیجز لگائے گئے اور انہیں آئندہ تعلیمی سیشن تک اپنی ذمہ داریاں بھرپور احساسِ ذمہ داری، دیانت داری اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دینے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

ادارہ اپنے تمام منتخب طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کے روشن مستقبل، بہترین کارکردگی اور کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

Photos from Injigan Ideal Public School Garam Chashma's post 05/06/2026

صبح کا تعلیمی آغاز — ایک امید، ایک جذبہ

زندگی میں ہر آغاز کی اپنی اہمیت ہوتی ہے، اور دن کا سب سے خوبصورت آغاز صبح کی پہلی کرنوں سے ہوتا ہے۔

Injigan Ideal Public School & College Garam Chashma میں صبح کا تعلیمی آغاز تدریسی و تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ تربیت، نظم و ضبط اور اجتماعی شعور کا خوبصورت مظہر ہے۔

جون کی خوشگوار صبح، گرم چشمہ کی ٹھنڈی ہوائیں اور پہاڑوں کے دلکش قدرتی مناظر اس لمحے کو مزید حسین بنا دیتے ہیں۔ اس پُرسکون فضا میں جب طلبہ و طالبات اور اساتذہ ایک صف میں یکجا ہوتے ہیں تو ماحول میں ایک نئی توانائی اور عزم کی لہر دوڑ جاتی ہے۔

صبح کا تعلیمی آغاز (اسمبلی)دراصل ایک پیغام ہے:
نئے دن کے ساتھ نئی امید، نیا عزم اور کامیابی کی طرف پہلا قدم۔

شعبۂ تعلقاتِ عامہ
Injigan Ideal Public School & College Garam Chashma

Photos from Injigan Ideal Public School Garam Chashma's post 16/05/2026

آج کا دن ادارے کے لیے خوشی، فخر اور جذبات کا حسین امتزاج لیے ہوئے ہے۔
ہمارے پیارے طلبہ و طالبات نے اپنی تعلیمی زندگی کا ایک اہم مرحلہ، میٹرک کا امتحان مکمل کر لینے کے بعداب امید، دعا اور روشن خوابوں کے ساتھ اپنے نتائج کے منتظر ہیں، تاکہ زندگی کے اگلے تعلیمی سفر کی جانب نئی اُڑان بھر سکیں۔

آج حسبِ روایت، ادارے کی جانب سے اپنے ان ہونہار بچوں اور بچیوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جہاں اساتذہ، جونیئر طلبہ و طالبات اور اپنے ادارے سے بچھڑنے والے یہ چہرے جذبات، محبت، یادوں اور دعاؤں کے رنگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
یہ لمحے یقیناً ہر دل کو نم اور ہر آنکھ کو خوابوں سے روشن کر رہے ہیں۔

اساتذہ کے لیے یہ بچے صرف طالب علم نہیں بلکہ اُن خوابوں کی تعبیر ہیں، جنہیں برسوں محنت، شفقت اور رہنمائی سے پروان چڑھایا گیا۔ اور آج یہی بچے اپنے مستقبل کی نئی راہوں پر قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ زندگی کے ہر سفر میں کامیابی، عزت، خوشیاں اور آسانیاں تمہارا مقدر بنیں۔
اللہ پاک تمہیں علم، کردار اور کامیابی کی اُن بلندیوں تک پہنچائے جہاں تم اپنے والدین، اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کرو۔

آمین ثم آمین

12/05/2026

Books open, mind active, goals set, hustle on. 📚✨
Tomorrow’s success is built by today’s hard work. 💪
Smart work + fun breaks = the perfect productive day. 🙌📍

28/04/2026

Young minds at work! 🌟
A bright Class 7 student confidently solving math problems on the board, demonstrating focus, determination, and a passion for learning. Moments like these reflect the spirit of excellence and active participation in our classroom. We are proud to nurture confidence, critical thinking, and academic growth in every learner. 📚✏️

14/04/2026

ہر لحظہ ہے مومن کی نی شان نی آن

Photos from Injigan Ideal Public School Garam Chashma's post 13/04/2026

💧 انسدادِ پولیو مہم 💧

آج انجگان آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج گرم چشمہ میں پولیو ٹیم نے دورہ کیا اور 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے، لیکن یاد رکھیں: صرف دو قطرے آپ کے بچے کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں۔

والدین کے لیے اہم پیغام:
• اپنے 5 سال تک کے تمام بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔
• پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
• مستقبل کی معذوری سے بچنے کا واحد راستہ "حفاظتی قطرے" ہیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Chitral