23/06/2026
Gomal university Dera Ismail Khan
Admission Announcement Fall 2026
Join for Legacy, Shape your Future ❤️
👉 Apply now and secure your future!
For admission guidance, application support, and updates, English Unity is here for your assistance.
22/06/2026
مروت اسٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر اعجاز مروت کی گرفتاری اور گومل یونیورسٹی میں طلبہ دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج
انگلش یونٹی مروت اسٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر اعجاز مروت کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ طلبہ کے حقوق اور مسائل کی آواز بلند کرنے والے طلبہ رہنماؤں کے خلاف کارروائیاں ناقابلِ قبول ہیں۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اجاز مروت کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور طلبہ کی جمہوری آواز کا احترام کیا جائے۔
اس کے ساتھ ہی انگلش یونٹی گومل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل فیس میں غیر معمولی اضافے، طلبہ کو ہاسٹلز سے بے دخل کرنے کے اقدامات اور دیگر طلبہ دشمن پالیسیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
جنوبی اضلاع اور دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ پہلے ہی معاشی، سفری اور رہائشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے حالات میں فیسوں میں اضافہ اور ہاسٹل سہولیات میں کمی طلبہ کے تعلیمی مستقبل کو متاثر کرے گی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
• اعجاز مروت کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
• ہاسٹل فیس میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
• متاثرہ طلبہ کو فوری رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں۔
• طلبہ کے خلاف اختیار کی گئی غیر منصفانہ پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے۔
• طلبہ نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔
انگلش یونٹی ہر طالب علم اور طالبہ کے حقوق، تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
رحیم بیٹنی
صدر، انگلش یونٹی
گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان
17/06/2026
اعلامیہ برائے طلبہ – انگلش ڈیپارٹمنٹ
ہم انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ سمر سمسٹر 2026 کی فیسوں میں اضافے اور طلبہ کے ساتھ ہونے والے غیر منصفانہ رویے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔
گزشتہ سال سمر سمسٹر کی رجسٹریشن فیس 3000 روپے تھی جسے اس سال بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح امتحانی فیس فی مضمون 1000 روپے سے بڑھا کر 1250 روپے کر دی گئی ہے۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں یہ اضافہ طلبہ پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے لیٹ فیس کے نام پر روزانہ 50 روپے جرمانہ عائد کیا جاتا رہا ہے۔ اس سے قبل رجسٹرار اور پرو وائس چانسلر کی سطح پر طلبہ کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ فیس جمع کروانے کی صورت میں یہ جرمانے معاف کیے جائیں گے، لیکن افسوس کہ اب جب سینیئر طلبہ اپنی کلیئرنس کے مراحل سے گزر رہے ہیں تو انہی جرمانوں کو دوبارہ بقایا جات کے طور پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کئی طلبہ کے ذمے 7000 سے 8000 روپے تک اضافی رقم نکالی جا رہی ہے، جس سے ان کی ڈگری اور کلیئرنس کے معاملات متاثر ہو رہے ہیں۔
ہم یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہیں کہ اگر یونیورسٹی انتظامیہ غیر ضروری بھرتیوں اور انتظامی اخراجات کا بوجھ خود برداشت نہیں کر سکتی تو اس کا تمام بوجھ طلبہ پر کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ طلبہ کو تعلیم فراہم کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے، نہ کہ انہیں جرمانوں، اضافی فیسوں اور انتظامی پالیسیوں کے ذریعے ذہنی و مالی دباؤ کا شکار بنانا۔
ہم یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:
1۔ سمر سمسٹر رجسٹریشن فیس میں اضافے پر فوری نظرثانی کی جائے۔
2۔ امتحانی فیس میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔
3۔ لیٹ فیس کے نام پر لگائے گئے تمام متنازع جرمانے معاف کیے جائیں۔
4۔ سینیئر طلبہ کی کلیئرنس کو بلاجواز بقایا جات سے مشروط نہ کیا جائے۔
5۔ طلبہ دوست پالیسیوں کو فروغ دیا جائے اور ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔
اگر ہمارے جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو طلبہ اپنے آئینی اور جمہوری حق کے مطابق پُرامن آواز بلند کرنے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے قانونی جدوجہد کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد تصادم نہیں بلکہ انصاف، شفافیت اور طلبہ کے حقوق کا تحفظ ہے۔
رحیم بیٹنی
صدر، انگلش یونٹی
گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان
عمر محسود
سرپرستِ اعلیٰ، انگلش یونٹی
گومل یونیورسٹی، ڈی آئی خان
عدنان خٹک
پریس سیکرٹری انگلش یونٹی
گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان
27/05/2026
Eid Al-Adha Mubarak! 🌟
Wishing you and your family a very happy, safe, and blessed Eid. May the spirit of sacrifice fill your heart with joy and your home with peace. We extend our warmest and best wishes to everyone on this joyous day!
Warm Regards,
President Raheem Bettani & Cabinet (English Unity)
Press Secretary
Adnan khattak
26/05/2026
The recent success of our esteemed teachers from the English Department in the latest Selection Board of Gomal University, Dera Ismail Khan, is a moment of immense joy and pride for us.
We extend our heartfelt congratulations from the depths of our hearts to
Sir Ahmad Naeem, Sir Arif, Sir Danish, and Madam Saiqa on their promotion to Grade 20.
Likewise, we offer our warmest congratulations to Madam Umada, Sir Rauf, and Sir Muzammil on attaining permanent status.
These achievements are the result of your hard work, competence, and selfless service to the department. We firmly believe that you will continue to guide and serve students with the same spirit, sincerity, and unwavering dedication, and will lead the English Department toward even greater progress.
May Allah Almighty bless you all with more success,honor and ease
24/05/2026
🎓 Signature Day Invitation 🎓
English Department
Hey Everyone 🤗
Tomorrow is our Senior's Signature Day — a day filled with memories, laughter, emotions.
Our seniors have been more than just students; they’ve been mentors, friends, inspiration, and a beautiful part of our journey. Though this chapter is ending, the memories we created together will always stay in our hearts.
Let’s sign shirts, take pictures, share stories, and celebrate the bond we built throughout these unforgettable years.We sincerely invite each and every one of you.
📅 Date: Tomorrow
⏰ Time: 11:00 AM
📍 Venue: Department of English Language & Literature
President Dell Unity Rahim Bettani
Supreme Member Jawad Bettani
23/05/2026
The President of English Unity Gomal University Dera Ismail Khan Rahim Khan Bettani is pleased to announce the appointment of Aman khan Marwat as the Sport secretary of the English Unity Gomal university Dikhan.
We extend our heartfelt congratulations to Aman khan Marwat on being entrusted with this important responsibility. His dedication, leadership qualities, and active involvement in student affairs make him a deserving choice for this position. We are confident that he will perform his duties with sincerity, determination, and a strong sense of responsibility, contributing positively to the unity, growth, and success of the Unity.
May Allah Almighty bless him with wisdom, strength, and guidance in fulfilling this role and enable him to serve the English Unity with excellence and commitment.
President English Unity Gomal university Dikhan
Rahim khan Bettani
Supreme Member English Unity Gomal university Dikhan
Jawad khan Bettani