07/06/2026
ہنگو پبلک اسکول اینڈ کالج، ہنگو
📢 داخلے جاری ہیں(Nursery To 9th)
معیاری اور بہترین تعلیم کے حصول کے لیے ہنگو پبلک اسکول اینڈ کالج، ہنگو آپ کے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ادارہ تجربہ کار اور قابل اساتذہ کی نگرانی میں جدید تعلیمی سہولیات، بہترین تعلیمی ماحول اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
اگر آپ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم، اخلاقی تربیت اور کامیاب مستقبل دینا چاہتے ہیں تو آج ہی ہنگو پبلک اسکول اینڈ کالج، ہنگو میں داخلہ حاصل کریں۔
خصوصیات:
• اعلیٰ معیار کی تعلیم
• تجربہ کار تدریسی عملہ
• بہترین تعلیمی و تربیتی ماحول
• جدید تدریسی سہولیات
• ہم نصابی سرگرمیوں کے مواقع
• نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ
داخلے محدود نشستوں پر جاری ہیں۔
مزید معلومات اور داخلے کے لیے ادارے سے رابطہ کریں۔
ہنگو پبلک اسکول اینڈ کالج، ہنگو
"تعلیم، تربیت اور کامیابی کی منزل"
25/05/2026
On the students’ interest, I guided all the students on how to read books effectively, how to understand the contents/index, and how to locate a lesson easily even if it is on the 100th page. They learned these skills with great enthusiasm.
In today’s mobile-driven era, the habit of reading books is gradually decreasing. Therefore, it is our responsibility to nurture our children in a way that encourages them to read more and more books, because books are the key to knowledge, wisdom, and a bright future.
15/05/2026
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیوز سے متعلق افراد نے ادارے کے آفس میں آکر پرنسپل ڈاکٹر ہاشم خان اور انتظامیہ سے ملاقات کی، مکمل صورتحال کی وضاحت کی اور غلط فہمی پر معذرت بھی پیش کی۔
نیچے دی گئی تصاویر میں ملاقات اور تفصیلی گفتگو کے مناظر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
اور مزید پرنسپل صاحب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہنگو پبلک اسکول اینڈ کالج ہنگو کے حوالے سے گردش کرنے والی ویڈیو اور خبریں مکمل طور پر حقائق پر مبنی نہیں ہیں بلکہ من گھڑت، مبالغہ آمیز اور بے بنیاد پروپیگنڈا پر مشتمل ہیں، جن کا مقصد عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا اور ادارے کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ ایک طالبہ کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی، جس پر ادارے کی انتظامیہ اور اسٹاف نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد (First Aid) اور ضروری طبی سہولیات فراہم کیں۔ بعد ازاں مزید احتیاط اور بہتر معائنے کے لیے طالبہ کے والدین کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ والدین کی آمد کے بعد طالبہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ مکمل طبی معائنہ اور علاج بروقت ممکن بنایا جا سکے۔
اور والدین نے یہ بھی وضاحت کی ہم نے کسی بھی میڈیا، پریس یا سوشل میڈیا نمائندے کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ جو میڈیا والے ائے تھے وہ خود اپنی طرف سے ائے تھے اور ہنگو پریس سٹوڈیو نے ایک غیر ذمہ دارانہ انداز میں ویڈیو اور بیانات نشر کیے، جو حقیقت کے برعکس ہیں۔
بعد ازاں والدین اور متعلقہ افراد کو مکمل صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور معذرت بھی کی اور ادارے کے بروقت اقدامات کو سراہا۔
ہم تمام والدین، طلبہ اور عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر مصدقہ سوشل میڈیا خبروں، افواہوں اور سنسنی خیز پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں۔ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹس نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کرتی ہیں بلکہ تعلیمی ماحول اور عوامی اعتماد کو بھی متاثر کرتی ہیں۔ ایک مہذب معاشرے میں ذمہ دار صحافت اور حقائق پر مبنی معلومات کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔
ہنگو پبلک اسکول اینڈ کالج ہنگو ایک قدیم، باوقار اور قومی تعلیمی ادارہ ہے، جہاں طلبہ کی حفاظت، بہترین تربیت اور معیاری تعلیم کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ادارہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیتا رہے گا۔
انتظامیہ
ہنگو پبلک اسکول اینڈ کالج ہنگو
06/05/2026
"Scholarship Test Announcement" Only For Government Students( 1st To 9th)
محترم والدین، عزیز طلباء و طالبات اور معززینِ علاقہ!
ہمیں آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ Hangu Public School & College کی جانب سے ذہین اور باصلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور والدین پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تاریخ: 8 مئی 2026
دن: جمعہ
⏰ وقت: صبح 8:00 بجے
لہٰذا تمام طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بروقت تیاری شروع کریں۔
انتظامیہ:
Hangu Public School & College
28/03/2026
DPO Khanzeb khan presenting a Certificate of Appreciation and Cash Prize to the Principal of Hangu Public School and College, Dr. Hashim Khan, in recognition of his excellent leadership and educational services.
28/03/2026
The result ceremony was held on 27-03-2024. The event was honored by the presence of our Chief Guest, BOG Chairman DPO Khanzeb khan, Secretary Shabbir Khan, and Principal Dr. Hashim Khan. It was a very well-organized and successful event, and the day went wonderfully.
Hangu public school and college Hangu.
26/03/2026
Hangu Public School & College "Scholarship Test Announcement"
محترم والدین، عزیز طلباء و طالبات اور معززینِ علاقہ!
ہمیں آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ Hangu Public School & College کی جانب سے ذہین اور باصلاحیت طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی اور والدین پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم کرنے کے لیے اسکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تاریخ: 28 مارچ 2026
دن: ہفتہ
⏰ وقت: صبح 8:00 بجے
لہٰذا تمام طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بروقت تیاری شروع کریں۔
انتظامیہ:
Hangu Public School & College