20/05/2026
اسکولز کمیٹی علاقہ اورنگی کے تحت "یوم تکبیر" کی مناسبت سے _جی سی ٹی ہلال اسکول کیمپس ( عمر گوٹھ، گلشن بہار )_ میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر محسن ہاشمی نے شرکت کی اور طلباء سے مخاطب ہوئے۔
04/05/2026
اسلامی جمعیت طلبہ کالجز کمیٹی غربی کی جانب سے فارمین کالج ناظم آباد کے باہر امتحانات کے دوران طلبہ اور والدین کی سہولت کے لیے Student Facilitation Camp قائم کیا گیا۔
کیمپ میں والدین کے لیے بیٹھنے اور طلبہ کے لیے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کیا گیا اور امتحانی کمروں تک پہنچنے کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی۔
کیمپ کی نگرانی انچارج کالجز کمیٹی غربی عمر شیخ نے کی، جبکہ نگران انٹر ڈگری کالجز شمائل عظیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ناظم علاقہ ناظم آباد حم اس بن فرقان اور ناظم جی سی ٹی مارننگ حمزہ بلال نے بھی شرکت کی۔
29/04/2026
اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی کے وفد کی فورمین کالج کے ایکٹنگ پرنسپل سے اہم ملاقات ہوئی۔ وفد میں نگراں ڈگری کالجز شمائل عظیم بھائی، ناظم علاقہ ناظم آباد ح م ا س بھائی بھی موجود تھے
ملاقات کے دوران شفاف اور منصفانہ امتحانی نظام کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ کالج کو درپیش مختلف مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی، اور ان کے مؤثر حل کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
27/04/2026
Team Study Aid Project Nazimabad hosted an impactful guidance session for Class XI & XII. Our students stayed fully focused as our mentors shared the ultimate strategies for the upcoming exams.
We were honored to have Shahmeer Saif (Ex-President, SAP Orangi Chapter) as our guest mentor. He shared invaluable tips and tricks to help our students navigate their Board Exams with confidence and strategy.
We also shared membership forms with the students. We want them to become a formal part of our team and work alongside us to achieve even greater milestones!
19/04/2026
اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی کے تحت اجتماع ناظمین منعقد کیا گیا۔ اجتماع میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی محترم سید وجیہ حسن نے خصوصی شرکت کی اور ناظمین زون غربی سے مخاطب ہوئے۔ بعد ازاں ناظمین نے اپنا تعارف پیش کیا اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی برادر رافع رحمان نے شرکاء سے اختتامی گفتگو کی۔
18/04/2026
سکون قلب پایا ہے تیری باہوں میں جمعیت
عید ملن برائے سابقین جمعیت
مہمان خصوصی :
برادر رافع رحمان
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی
🗓️ 19 اپریل، بروز اتوار۔
🕢 بعد از نمازِ مغرب۔
📍 جامع مسجد سلمان فارسی۔
اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ سلمان فارسی
30/03/2026
اُدۡعُ اِلٰى سَبِيۡلِ رَبِّكَ بِالۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِ
"اے نبی ؐ ، اپنے ربّ کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ."
SESSION DISTRIBUTION | 2026 - 2027 | CHAPTER ORANGI
May Allah Strengthen Them
29/03/2026
•تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَال•
اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ گلشنِ اسلامیہ کے ذیرِ اہتمام عید ملن بعنوان "سابقین کے نام" کا انعقاد۔
اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ زون غربی "برادر رافع رحمٰن" نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے مخاطب ہوئے۔
#عیدملن
18/03/2026
اُدۡعُ اِلٰى سَبِيۡلِ رَبِّكَ بِالۡحِكۡمَةِ وَالۡمَوۡعِظَةِ الۡحَسَنَةِ
اے نبی ؐ ، اپنے ربّ کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ
تقسیمِ کار سیشن 27-2026
اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ ناظم آباد
اللّہ تعالیٰ تمام ساتھیوں کو استقامت عطا فرمائے آمین
جمعیت ناظم آباد
Islami Jamiat Talba Nazimabad