The Learning Link Pk

The Learning Link Pk

Share

Every child deserves a play-based quality education, to thrive.
. Teachers and Parents, Connect with us to help the learners in care.

There is nothing more satisfying than observing a child bloom to his full potential.

23/06/2026

Having Fun with great learning

22/06/2026

STEM activities are great to Inspire inquisitive learners to think, to discover and to do it.




16/06/2026

SUMMER CAMP 2026

14/06/2026

" گرمیوں کی چھٹیاں مفید اور مزیدار"

حصہ اول

جون اور جولائی کے مہینوں میں عین گرمی میں جب عموماً پورے دو مہینے بچے گھر پر ہمارے پاس ہیں تو کئی بار انہیں مصروف رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لیکن ہم چاہیں تو اس وقت کو اپنے بچوں کے لیے مفید اور مذیدار بنا سکتے ہیں۔

اگر ہم بچوں کو ایسے مواقع فراہم کریں جن میں عمومی تعلیم سرگرمیوں سے ہٹ کر کچھ نیاسکھا یا جائے تو وہ خوش بھی ہو جائیں گے اور چھٹیوں کا مزہ بھی دوبالا ہو جائے گا۔

سب سے اہم اور ضروری یہ ہے کہ کسی بھی سرگرمی کا مقصد صاف اور واضح ہو۔

البتہ یہ بھی ضروری ہے کہ کسی بھی سرگرمی سے قبل اسکے لیے کچھ قواعد و ضوابط (rules) متعین کرلیے جائیں۔ اس طرح سرگرمی ذیادہ مفید ہو جاتی ہے اور چھوٹے بچوں کو بھی منظم (discipline) کر نا آسان ہوتا ہے۔

کچھ سرگرمیاں درج ذیل ہو سکتی ہیں۔

*پانی کے کھیل* ؛

بچے چاہے کافی چھوٹے یوں یا بڑے پانی کا کھیل سب کو پسند ہے۔اج کل کی شدید گرمی کے اثرات کم اور مزہ دوبالا ہو جاتا ہے ساتھ ہی ہم اپنے بچوں کی شخصیت سازی (personality development) کی بہت سے پہلوؤں پر کام بھی کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے چند اہم نکات:

- پانی سے کھیلنے کے لیے سب سے اول وقت کا تعین کرلیں اور بچوں کواس کے متعلق بتا دیں کہ اتنے بجے کھیل ختم اگر کوئی لڑے گا تو ہم آئندہ نہیں کھیلیں گے .

- چھوٹے بچوں کو گھڑی کی سوئی کے ذریعے بتا سکتے ہیں ۔ الارم کا استعمال بھی مفید ہے۔

- یاد رہے کہ نمازوں کے اوقات کا حساب آپ پہلے ہی رکھ لیں۔ بہت ضروری ہے کہ تفریح اور کھیل کے دوران ہم خود رب کی محبت اور احساس ذمہ داری کا خیال رکھیں تب ہی تو ہم بہتر طور پر اور مضبوط شخصیت تشکیل دے سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مزہ بھی ضرور آئے لیکن زیاں کسی بھی طرح کا نہ ہو، نہ وقت کا ، نہ صلاحیت کا، نہ مال کا اور نہ ہی موجود وسائل کا۔ جبکہ پا نی تو خود نہایت قیمتی متاع ہے۔

جگہ چھوٹی ہو یا بڑی، کوشش کریں کہ جگہ کا انتخاب آپ کا غسل خانہ نہ ہو۔
آپ بیڈ روم میں ، گیلری یا بر آمدہ میں یا جو جگہ بھی میسر آئے اسے استعمال کر لیں۔ کارپٹ بچھایا ہو تو اوپر سے پلاسٹک وغیرہ ڈال سکتے ہیں۔

جو بھی سر گرمی کروائی جائے، اس کے کم از کم دو حصے ہوں۔پہلے عملی سرگرمی اور پھر اس پر بات چیت۔

1- ہم ٹب یا چھوٹے پول میں پانی ڈال کر چھوٹے بچوں کے ساتھ مل کر کھلونے دھو سکتے ہیں۔

2-گنجائش ہو تو پول / ٹب میں بچے بھیگ سکتے ہیں ۔

3- اسفنج کے کئی ٹکڑے ٹال کر کھیل سکتے ہیں۔
بچے تھوڑے بڑے ہوں تو ہاتھ پائوں بھگو کر بیٹھ سکتے ہیں۔ اس سے بھی ٹھنڈک کا احساس ملتا ہے۔

4-کبھی فلنگ اسٹیشن بنالیں ۔ مختلف سائز کی بوتلیں ، چمچے کڑچھے، گلاس ۔جگ ، کیف وغیرہ۔ دے دیں۔
بچے ذیادہ ہوں تو باری لگائیں۔

5-عام طور پر سبھی بچوں کے لیے water gun نہایت پسندیدہ ہے، لیکن یہاں آپ کو کھیل کی حدود واضح کرنی ہونگی۔ تاکہ کوئی کام کی چیز خراب نہ ہو۔ کبھی بچوں کو فائر کے لیے پیپر کپ کے ٹارگٹ بھی دیے جاسکتے ہیں۔
آگر گن آپ کو مہنگی لگے تو اسپرے کی بوتل بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ سب سے آسان یہ کہ بچوں کی تعداد کے مطابق اسپرے گںن کا nozzles یا ہیڈ کسی ہول سیل سے لے سکتے ہیں۔ نیچے پانی یا ڈرنک کی استعمال شدہ بوتلیں لگا سکتے ہیں ۔

6- بلبلے پھلانا اور ان سے کھیلنا سب ہی بچوں کو پسند ہوتا ہے۔ بازار سے تیار شدہ bubble solution لیں یا برتن دھونے کا لیکوڈ استعمال کر کے خود بنالیں۔ اسٹرا یا پائپ کلینر کی مدد سے مختلف شکلوں کے بلبلے بناسکتے ہیں۔

اگر گھر میں آپ کے بچوں کے علاوہ اور بچے بھی ہیں تو تمام والدین کی رضامندی سے سب بچوں کو مل کر یہ کھیل کھیلنے دیں۔ مزہ بھی دوبالا ہوگا اور social emotional development بھی ہوگی۔

ایسے میں چھوٹی موٹی لڑائی بھی بچوں کے لیے سیکھنے کی ذریعہ یے۔ لڑائ طول نہ پکڑے معاف کرنا اور جلدی دوستی کر نا سکھائیں۔

7- اگر گھر میں۔ باغ ہے اور اس میں پانی کے پائپ کا انتظام ہو تو کبھی کبھی وہاں بھی پارٹی ہو سکتی ہے۔

8- مچھلیاں پکڑنا ہر عمر کے بچوں کے لیے مشغول کرنے والا کھیل ہے۔
کھیلنے کے لیے کئی طرح کی مچھلیاں بناسکتے ہیں۔اگر مقناطیس (magnet) مہیا ہوں تو مزہ دوبالا۔بڈ اپنے مقناطیس کو ٹیپ کی مدد سے fishing rod سے جوڑیں۔
مقناطیسی حروف اور نمبر مچھلی کا کام دے سکتے ہیں۔
جبکہ فومک، فیلٹ یا کسی اور چیز سے مچھلی بنا کر اس میں سٹیپلر کی پن, پیپر پن یا پیپر کلپ وغیرہ سے مقناطیس سے پکڑ سکتے ہیں۔

9- ریلے ریس ایک ایسا کھیل ہے جو الگ الگ عمروں کے بچے مل کر کھیل سکتے ہیں۔
بچوں کو گروپس میں تقسیم کریں۔ ہر گروپ کو ایک بڑی بالٹی مل کر بھرنے کے لیے اور چھوٹی چھوٹی اشیا انفرادی استعمال کے لیے دیں۔
جو گروپ پہلے اپنا برتن بھر لے وہ فاتح۔
خیال رہے کہ پانی ضائع نہ ہو۔
اگر گارڈن موجود ہو تو وہ جگہ کھیل کے لیے موضوع ہے۔ گرنے والا سب ہی پانی پودوں کو ملے گا۔
ورنہ بھی یہ پانی بہت میں پودوں کے لیے، ٹوائلٹ میں یا فرش کی صفائی کے لیے استعمال میں لائیں۔

کھیل کے اختتام پر سب بچوں کو چند منٹ کا شاور دلاکر صاف ستھرے کپڑے پہنائیں ۔ یاد رہے دو منٹ ہر ایک کے لیے کافی ہیں۔

دوسرے مر حلے میں بچوں کو اکھٹا کرکے اج کے کھیل سے متعلق گفتگو ضرور کریں تاکہ صرف مزہ سے آگے سیکھنے کا عمل جاری رہے۔

ان سے ان کی رائے لیں کہ کیا اچھا تھا اور کیا پسند نہیں آیا اور پھر آئندہ کیا تبدیل کیا جانا چاہیے

آپ اسکے علاؤہ پانی کے کن کھیلوں میں اپنے بچوں کو شامل کرتے ہی ؟

کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں تاکہ مزید بہتری لائی جائے ۔

دانیہ صلاح الدین




#گرمیوں کی چھٹیاں
چھٹیوں کے مزے

Photos from The Learning Link Pk's post 13/06/2026

Summer Camp '26
A rainbow of fruits.
Look, feel, smell, taste all together

13/06/2026

Summer Camp 2026
When fun becomes part of the learning lives transform.



11/06/2026

The Learning Link Pk - where we design to learn.



Photos from The Learning Link Pk's post 10/06/2026

Shadow play

09/06/2026

Summer Camp vibes
2026

A Great Fun learning Experience

Photos from The Learning Link Pk's post 08/06/2026

Let the fun begin

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Gulshan E Maymar
Karachi
75340

Opening Hours

Monday 09:00 - 12:00
Tuesday 00:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 12:00
Thursday 09:00 - 12:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00