Pakistan Educationist Forum

Pakistan Educationist Forum

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Educationist Forum, Educational consultant, DHA, Karachi.

11/05/2026

🚨 **سانحہ لٹل سکالرز سکول: بچوں کی شہادت کا گہرا دکھ اور ایک عظیم معمارِ قوم کی سرِ عام تذلیل** 🚨
ڈی جی خان میں پیش آنے والے دلخراش واقعے نے ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل کو چھلنی کر دیا ہے۔ لٹل سکالرز سکول کی چھت گرنے سے جن پھول سے بچوں کی شہادت ہوئی، ان کے والدین کے کرب اور دکھ کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔ ہم ان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ پہاڑ جیسا صدمہ برداشت کرنے کا صبرِ جمیل عطا کرے۔ 💔
اس اندوہناک واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور عمارت کی تعمیر و تکنیکی امور میں غفلت برتنے والے ٹھیکیداروں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔ لیکن اس ناگہانی حادثے کی آڑ میں ایک شفیق اور عظیم استاد کی جو تذلیل کی جا رہی ہے، وہ پوری تعلیمی برادری کے لیے ایک اور بڑا سانحہ ہے۔
استاد محترم **شیخ محمد اکرم صاحب** محض ڈی جی خان کے ایک سکول پرنسپل نہیں، بلکہ وہ **صوبائی اور ملکی سطح پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے اہم ترین عہدوں پر فائز** ہیں اور تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والی **کئی تنظیموں کے بانی** ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم کی شمعیں روشن کرنے اور نئی نسل کی کردار سازی میں صرف کر دی ہے۔ ایک ایسے قابلِ فخر، محنتی اور شفیق معلم کو، جس کے دل میں بچوں کے لیے والدین سے بھی بڑھ کر محبت ہو، اس پر قتل جیسے سنگین الزامات لگا کر جرائم پیشہ افراد کی طرح ہتھکڑیاں پہنا دینا علم، تعلیم اور پوری اساتذہ برادری کی کھلی توہین ہے!
ایک استاد کا کام اینٹ گارے کی عمارتوں کا تکنیکی بوجھ ماپنا نہیں، بلکہ نسلوں کے ذہنوں اور مستقبل کی تعمیر کرنا ہوتا ہے۔ ہم حکامِ بالا اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
✔️ اس سانحے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کی جائیں۔
✔️ شیخ محمد اکرم صاحب کے ساتھ ایک معزز استاد کے شایانِ شان باعزت سلوک کیا جائے اور ان کی ہتھکڑیاں فوری کھولی جائیں۔
ہم دکھ کی اس کڑی گھڑی میں متاثرہ والدین سے بھی دست بستہ التماس کرتے ہیں کہ وہ اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے، اس ناگہانی حادثے پر درگزر سے کام لیتے ہوئے اس عظیم استاد کو معاف کر دیں۔
تعلیم دینا انبیائے کرام کا پیشہ ہے، آئیے استاد کی عزت و تکریم کو پامال ہونے سے بچائیں! آپ سب سے گزارش ہے کہ اساتذہ کے وقار کی بحالی کے لیے اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

09/05/2026

تعلیمی اداروں میں بے حیائی کو ختم کیا جاۓ۔

08/05/2026

ہم اقراء رئیل اسکول کے کیمسٹری کے استاد سر تنویر کی بلاجواز گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

​استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو اپنی محنت، لگن اور علم کی روشنی سے نسلِ نو کے ذہنوں کو منور کرتا ہے۔ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار اس کے نظامِ تعلیم اور اساتذہ کی مخلصانہ کوششوں پر ہوتا ہے۔ استاد صرف کتابی سبق نہیں پڑھاتا، بلکہ وہ طالب علم کی شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں جو استاد کی توہین کرتے ہیں۔


04/05/2026

کیسے کیسے ہیرے اس ملک میں رل گۓ ہیں۔ لوگ پوری زندگی پاکستان میں انگلش سیکھنے میں لگا دیتے ہیں لیکن انہیں نہیں آتی یہ نوجوان پوسٹ گریجویٹ ہے اور پٹرول پمپ پر مزدوری کرتا ہے لیکن گھر نہیں چل رہا۔
بہت دل رنجیدہ ہوا اس جوان کو دیکھ کر۔

01/05/2026

بچی کا انتقال انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس پر ہر استاد دلی طور پر رنجیدہ ہے لیکن کیمسٹری کے ٹیچر پر صرف اس وجہ سے پرچہ کٹوانا کہ اس نے بچی کو باہر جانے کی اجازت کیوں دی انتہائی گھٹیا اور جاہلانہ حرکت ہے جسکی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے۔
کوئی بچہ جب استاد سے باہر جانے کی اجازت مانگتا ہے تو استاد پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اسے اجازت دے۔ اگر استاد اجازت نہیں دیتا تو دوسرے دن والدین آ جاتے ہیں کہ بچے کو پانی پینے نہیں جانے دیا جاتا۔ اب کیا ایک استاد اجازت دینے کے بعد پریڈ چھوڑ کر بچے کو دیکھنے چلا جاۓ کہ وہ کیا کر رہا ہے۔۔۔۔افسوس ہے معاشرے کے رویے پر۔

01/05/2026

کراچی کے ایک اسکول کی چھت سے گر کر انتقال کرنے والی بچی کی مکمل تفصیل دلائل اور حقائق کے ساتھ۔
بچی کو گزشتہ رات گھر والوں نے اپنی ایک کزن سے ملنے جلنے پر ڈانٹا تھا کیونکہ اسکی کزن اس سے بہت بڑی تھی جس نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر کسی شادی شدہ مرد سے شادی کر لی تھی اس لیے گھر والے چاہتے تھے کہ انکی بچی اس سے نہ ملے۔
اس پر بچی کنزی رات 4 بجے تک روتی رہی اور روتی ہوئی سو گئی اور صبح یہ واقع پیش آیا۔

31/03/2026

سندھ کی یونی ورسٹی کے ہاسٹل کی وڈیو لیک ہوگئی۔ یہ تعلیم ہے سندھ میں۔🤔

آنے والے لڑکوں کو غیر اخلاقی غیر شرعی کام کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہاسٹل کے لڑکے اپنے نئے روم میٹ کے ساتھ نامناسب حرکات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں یہ عمل نہ صرف شرمناک ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔

14/03/2026

میڈیکل یونی ورسٹی میں لڑکی کا پاؤں لڑکے کے پاؤں پر آیا تو لڑکے نے کہا میڈم آرام سے چلیں
لڑکی نے جواب دیا کیوں؟ تمہارے باپ کی یونی ورسٹی ہے بس پھر کیا تھا کہ لڑائی شروع ہوئی اور لڑکی آگے بڑھ بڑھ کر تھپڑ مارنے لگی۔
عورت ہمیشہ عورت کارڈ کھیل کی مرد کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہے۔
ہمیشہ عورت پہلے ہاتھ اٹھاتی ہے پھر جب مرد جواب دیتا ہے تو معاشرہ مرد کو برا کہتا پے۔

11/03/2026

اس جاہل ممبر اسمبلی کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جاۓ جس نے استاد پر ہاتھ اٹھایا ہے۔

16/09/2025

کراچی پاپوش نگر بینچ مارک اسکول کی فی میل ٹیچرز اور والدین کے درمیان جھگڑا قابل مزمت ہے۔
کسی بھی قسم کے معاملے کو حسن اخلاق اور احسن طریقے سے بھی حل کیا جا سکتا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

DHA
Karachi
75760