Infotainment Pak

Infotainment Pak

Share

https://www.facebook.com/Infotainment-Pak-103040358814633/. Hi Frndz Like Our New Page For News Updates, information and Entertainment

22/06/2026

🕯️ مجلسِ عزا جاری 🕯️
امام بارگاہ جعفریہ جعفر آباد میں جاری مجلسِ عزا۶ سے معروف عالمِ دین مولانا فاضل حسین جعفری خطاب فرما رہے ہیں۔
**"حسینؑ حق کا وہ چراغ ہیں جو رہتی دنیا تک انسانیت کو راستہ دکھاتا رہے گا۔"**

Photos from Infotainment Pak's post 22/06/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے آج اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھا لیا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی، نزیر احمد ایڈووکیٹ نے کی، جنہوں نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب اسمبلی ہال میں منعقد ہوئی جس میں تمام منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھاتے ہوئے عوامی خدمت، آئین اور قانون کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔

حلف برداری کے بعد ایوان کی آئندہ کارروائی رولز کے مطابق جاری رہے گی۔

21/06/2026

گلگت۔
22 جون صبح 9 بجے اسمبلی کا اجلاس ہوگا، نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور وزیر اعلی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن جاری

Photos from Infotainment Pak's post 20/06/2026

مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) حلقہ نمبر 3 گلگت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کونسل، یونین اور بلدیہ کے امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کا عمل جاری ہے۔ تمام خواہشمند امیدواران اپنی درخواستیں مقررہ وقت کے اندر جمع کروائیں۔ پارٹی ٹکٹ میرٹ، عوامی خدمت، تنظیمی وابستگی اور سیاسی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیے جائیں گے۔
ایم ڈبلیو ایم حلقہ 3 گلگت عوامی خدمت، دیانتدار قیادت اور حقیقی عوامی نمائندگی کے اصولوں پر کاربند ہے۔ تمام کارکنان اور امیدواران سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔
منجانب: مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) حلقہ نمبر 3 گلگت

Photos from Infotainment Pak's post 19/06/2026

گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران ٹیکنو کریٹس اور خواتین ممبران کی فائنل حتمی لسٹ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جاری کردیا

19/06/2026

ہنزہ سے منتخب ہونے والا امیدوار نیک نام نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

18/06/2026

گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند، امتحانات مؤخر
گلگت میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات اور مقامی انتظامیہ کے مشورے کے بعد یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے 18 جون 2026 کو جاری کردہ سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی آگاہی کے لیے کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ باقی ماندہ امتحانات کے نئے شیڈول اور انعقاد کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات بعد میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔
اعلامیے میں تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی سرکاری معلومات پر نظر رکھیں اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق تازہ اپ ڈیٹس سے باخبر رہیں۔
یہ نوٹیفکیشن مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

18/06/2026

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام بلدیاتی
(میونسپل / یونین / ڈسٹرکٹ کونسل) الیکشن میں حصہ
لینے کے خواہشمند حلقہ نمبر 3 گلگت سے امیدواروں کو
بذریعہ اشتہار اطلاع دی جاتی ہے کہ مورخہ
10 جولائی 2026
تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں
مبلغ 5000 روپے ناقابل واپسی
کے ساتھ انجینئر شرافت علی جنرل سیکرٹری حلقہ 3 دنیور کے پاس جمع کروائیں۔
10 جولائی کے بعد کوئی درخواست
قابلِ قبول نہیں ہوگی۔
صدر
ایم ڈبلیو ایم حلقہ تین گلگت
شرافت دین

18/06/2026

انجمنِ کاروانِ مہدیؑ جعفرآباد اوشکھنداس کے صاحبِ بیاض شاہد علی شاہد شینا زبان میں پُرسوز مرثیہ پیش کر رہے ہیں۔ ان کی دل سوز آواز اور عقیدت بھرا انداز سامعین کو کربلا کے غم سے جوڑ رہا ہے۔
السلام علیک یا اباعبداللہ الحسینؑ 🏴
ؑ ؑ 🖤

17/06/2026

پیپلزپارٹی کا مجلس وحدت المسلمین اور پی ٹی آئی سے رابِطہ ، وفاق میں موجود اپوزیشن سے مل کرگلگت بلتستان میں حکومت بنانا چاہتی ہے اور اپوزیشن قیادت اگلے24 گھنٹےمیں جی بی میں حکومت سازی پرمشاورت اور فیصلے کرے گی: ذرائع

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Karachi
15100