qari Muhammad Ali murtaza

qari Muhammad Ali murtaza

Share

استاد/معلم

19/06/2026

آپ کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں

19/06/2026

الحمدللہ

*وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان*

*پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان*

19/06/2026
19/06/2026

*امام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰہ فرماتے ہیں: سب سے پہلے جس شخصیت سے میں نے حدیث لکھی، وہ ابو یوسف تھے...*
أول من كتبت عنه الحديث أبو يوسف. (تاریخ بغداد، ۱۴/ ۲۴۳)
یہ وہ اعترافِ فضل ہے جو علم کی دنیا میں سونے کے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ امام المحدثین، سند و روایت کے اُس عظیم عالم نے، جس کے سامنے اربابِ حدیث سر جھکاتے تھے، یہ اقرار کیا کہ میرے قلم نے جب پہلی بار کسی سے حدیث تحریر کی، وہ مسندِ علم پر متمکن امامِ عراق ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم تھے... وہی ابو یوسف جو فقہِ حنفی کے اُس درختِ سایہ دار کی شاخِ اول تھے جسے امامِ اعظم ابو حنیفہؒ نے اپنے ہاتھوں سے سینچا تھا...

19/06/2026

کراچی والو متحد ہو جاؤ! ✊
خدا کے واسطے K-Electric سے مطالبہ:
10 گھنٹے لوڈشیڈنگ نامنظور!
کم سے کم 6 گھنٹے سے زیادہ بندش نہ ہو۔

گرمی + کاروبار + تعلیم سب تباہ ہو رہا ہے۔ ہم بل دیتے ہیں، اندھیرا نہیں خریدتے۔

18/06/2026

**مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بڑی اور خوش آئند خبر!**
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کی سخت ہدایت کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کے ورکنگ پیپر کے تحت 20 جون سے پیٹرول کی قیمتوں میں **55 روپے فی لیٹر** سے زائد کی بڑی کمی کا امکان ہے، جس کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔
اس شدید مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ امید ہے کہ حکومت اس فیصلے پر فوری عمل درآمد کر کے عوام کی مشکلات میں کمی لائے گی۔
#پاکستان #کراچی

18/06/2026

`"الزَّمَانُ لَا يُغْلَبُ؛ يَفُضُّ سَكْرَةَ الأَوْهَامِ، وَيَهُدُّ صَرْحَ المَقَامِ."`

*وقت کـے آگـے کسـی کـی نہیـں چلتـی، یـہ نشـہ اتار دیتا ہـے وہـم کا بھی اور اہـم کا بھـی...!!*

17/06/2026

ایک پیغام موصول ہوا
میرے بھائی امام مسجد ہیں ستائیس ہزار روپے انکی تنخواہ ہے
جب سے پنجاب حکومت نے علماء کا اعزازیہ مقرر کیا ہے مساجد انتظامیہ کی یزیدیت مزید تقویت پکڑ گئی
موصوف بتا رہے تھے کہ انکے بھائی کا مسجد انتظامیہ نے تقریبا ستائیس ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا ہوا تھا
جب سے پنجاب حکومت نے اعزایہ ش بھیجنا شروع کیا مسجد کمیٹی کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں باولے کتے کی طرح مجھے کاٹنے کو پڑتے ہیں
آخر ایک دن غول کی صورت میں نماز کے بعد مجھے گھیر لیا
گویا ہوے کہ آپ اعزازیے والا اے ٹی ایم کارڈ ہمارے سپرد کر دیں
اگر نہیں کرنا تو پچیس ہزار حکومت دے رہی ہے دو ہزار روپے ہم دیں گے اس پر گزارا کرنا ہو گا
اب امام مسجد بس کہنے کو امام رہ گئے ہیں عملا انکو امام کوئی نہیں مانتا بلکہ ستھرا پنجاب کے ورکر جتنی حیثیت بھی نہیں دیتے نہ مالی طور پر نہ ہی اخلاقی طور پر
اصل وجہ یہ کہ مسجد انتظامیہ میں زیادہ تر ویلے ریٹائرڈ جاہل لوگ ہوتے ہیں یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنکو گھر والے نماز سے ایک گھنٹہ پہلے ہی کہنا شروع کر دیتے ہیں ابا جی نماز کا وقت ہو گیا مسجد دفع سوری مسجد چلے جائیں
اچھا گھر والوں نے بھی جب کوئی ضروری بات کرنی ہوتی ہے تو اشاروں ہی اشاروں میں ایک دوسرے سے بات کررہے ہوتے ہیں ابھی انتظار کرو اس کھڑوس بڈے کو مسجد جا لینے دو
کیونکہ اس عمر میں رشتہ دار بھی اوازا ہو چکے ہوتے ہیں وہ اپنے گھر گھسنے نہیں دیتے آ جاکر مسجد بچتی ہے
گھر میں کوئی اونچی آواز میں بات نہیں کرنے دیتا تو اس کھڑوس بڈھے کا سافٹ ٹارگٹ امام مسجد بچتا ہے
اس مسجد انتظامیہ کا کام خیر کا نہیں زیادہ تر شر پھیلانا ہوتا ہے
یہ ایک تو جاہل ہوتے ہیں اوپر سے بڈھے باقی آپ سمجھدار ہیں کہ کیا ہوتا ہے
چبل کے بچو اگر حکومت نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کچھ اعزازیہ مقرر کر ہی دیا ہے تو تمہاری ماں کیوں مری جارہی ہے
امعاشرہ ایسا حسد کی انتہا کا شکار ہو چکا ہے کہ اس سے مولوی کا اچھا کھانا اچھا پہننا اچھی سواری دیکھی نہیں جاتی اگر کہیں امام خوشحال ہو جاے تو مسجد انتظامیہ اور علاقے کے زیادہ تر لوگ حسد کی آگ میں جلنا شروع ہو جاتے ہیں اور اسکی چھٹی کروا دیتے ہیں
میرے ایک استاد صاحب ہیں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہیں گریڈ اٹھارہ کے افسر ہیں انکے والد صاحب عالم دین ہیں چالیس سال سے امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ماشاءاللہ سب بہن بھائی بہت خوشحال ہیں
اب انتظامیہ یہ سب دیکھ کر شدید صدمے میں ہے ہر وقت انکے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں
وہ اللہ والے بس برداشت ہی کرتے آ رہے ہیں
خیر علماء انبیاء کے وارث ہیں جب کوئی حد سے زیادہ انکو تنگ کرتا ہے تو اسکا خمیازہ بھی بگھتتا ہے
انتظامیہ میں جو سب سے زیادہ انکو تنگ کرتا تھا اسکے جواں سال بیٹے نے خود کشی کر لی یوں وہ اولاد کے غم میں مبتلاء ہو گیا
اسی طرح ایک اور جگہ انتظامیہ کا صدر تھا اس نے بھی انت مچائی ہوتی تھی
اب وہ بوڑھا ہو گیا ہے اسکی اولاد اسکو منہ ہی نہیں لگاتی
بہت سارے واقعات ہیں
بہر کیف آپ ان علماء کو لاوارث نہ سمجھا کریں
جو ان کو تنگ کرتا ہے اذیت دیتا ہے وہ ضرو بضرو اولاد کے دکھ میں مبتلاء ہوتا ہے
نہیں تو آزما کر دیکھ لیں

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

مکہ جامع مسجد
Karachi
4500