Islamia Youth Committee

Islamia Youth Committee

Share

Only for Public work....

08/06/2026
23/05/2026

آج مورخہ 23 مئی 2026 کو جی سی ٹی ہلال اسکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے اسلامیہ لائبریری کا دورہ کیا۔ یہ وفد پرنسپل جی سی ٹی ہلال اسکول سید اسرار الھدیٰ صاحب کی قیادت میں اسلامیہ لائبریری پہنچا۔ اس موقع پر اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد شاہد، وائس چیئرمین سید سردار احمد اور لیڈیز کونسلر میڈم شہناز کوثر نے معزز وفد کا استقبال کیا اور لائبریری کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔
وفد کو لائبریری کے مختلف شعبوں خصوصاً کمپیوٹر لیب اور تعلیمی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ طلبہ و طالبات کے درمیان سوال و جواب اور کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بچوں کی علمی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ چیئرمین محمد شاہد کی جانب سے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
آخر میں پرنسپل سید اسرار الھدیٰ صاحب نے اسلامیہ لائبریری اور اس کے تعلیمی و فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا اور اس کاوش کو معاشرے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

22/05/2026

اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ نگرانی اسلامیہ لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے دستِ مبارک سے کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن، اسسٹنٹ کمشنر ایزاء انعام، اے ڈی سی زاہد علی بھٹی، سندھ سالڈ ویسٹ کے ڈائریکٹر جمال شاہ اور جنرل مینیجر ویسٹ جواد حیدر سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد شاہد، وائس چیئرمین سید سردار احمد، جنرل سیکرٹری و چیئرمین لوکل زکوٰۃ کمیٹی عید محمد، جوائنٹ سیکرٹری و کونسلر بلال عباسی، فنانس سیکٹری رحمت اللہ، میڈیا رپورٹر شاہد قریشی اور نوجوانوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور لائبریری کا دورہ کروایا۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے لائبریری کے تاثراتی رجسٹر میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔۔

20/05/2026

19 مئی 2026
اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے ایک آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا یو سی 15 وارڈ نمبر 3 ایم پی آر گراؤنڈ کے حوالے سے مشاورت کرنا تھا، جس پر کافی حد تک کام مکمل ہو چکا ہے، میٹنگ کا مقصد تمام سیاسی و سماجی اسٹیک ہولڈرز سے اس گراؤنڈ کے مستقبل کے حوالے سے تجاویز اور رائے لینا تھا،
اجلاس میں اس بات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی کہ مذکورہ گراؤنڈ کو پارک میں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور اس حوالے سے فنڈز کی دستیابی کی بھی بات سامنے آئی، تاہم تمام شریک سیاسی و سماجی نمائندگان نے باہمی مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا کہ یو سی 14، 15 اور 16 میں بچوں کے لیے مناسب پلے گراؤنڈ کی سہولت موجود نہیں ہے، اس لیے اس جگہ کو پارک کے بجائے پلے گراؤنڈ کی حیثیت سے برقرار رکھا جائے اور اسے مزید بہتر انداز میں تعمیر کیا جائے،
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ نہایت ضروری ہے اور ایم پی آر گراؤنڈ کی تعمیر علاقے کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوگی
*اجلاس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز نے گراؤنڈ کی تعمیر اور ترقی کی بھرپور حمایت کی اور یقین دہانی کروائی کہ اگر کسی بھی پلیٹ فارم یا ادارے کی جانب سے گراؤنڈ کی تعمیر و ترقی کا کام کیا جاتا ہے تو اسے خوش آمدید کہا جائے گا اور مکمل تعاون و حمایت فراہم کی جائے گی*
اس اجلاس میں مہمانان گرامی یو سی 16 کے چیئرمین اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر KMC حاجی جمن دروان صاحب، یو سی 15 کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز اللہ صاحب، ایم کیو ایم منگھوپیر ٹاؤن کے انچارج عبداللہ شاہ صاحب، حاجرین میاں صاحب، ایم پی آر فلاح و بہبود کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا ثناء اللہ عباسی صاحب، اے این پی کے رہنما بختی کرم صاحب، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محب اللہ باچا صاحب، پی ٹی آئی کے رہنما ضیاء صاحب، جماعت اسلامی کے جنرل کونسلر اسحاق صاحب اور یوتھ کونسلر شیرا صاحب، جبکہ پاکستان راہ حق پارٹی کے فرمان صاحب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،
آخر میں کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد، وائس چیئرمین سید سردار احمد، چیئرمین لوکل زکات و جنرل سیکٹری عید محمد، جوائنٹ سیکٹری و کونسلر بلال عباسی، فنانس سیکریٹری رحمت اللہ اور میڈیا رپورٹر شاہد قریشی کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا،
*اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن🇵🇰*

15/05/2026

*جماعت اسلامی یو سی 15 کے ذمہ داران کا اسلامیہ لائبریری و ڈسپنسری کا دورہ اس حوالے سے یوتھ کونسلر شیرا بھائی اظہار خیال کرتے ہوۓ*

*اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن🇵🇰*

13/05/2026

آل کراچی تاجر الائنس کے صدر و رہنما حکیم شاہ صاحب اور امیر گل خروٹی نے اسلامیہ لائبریری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسلامیہ کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد صاحب نے انہیں لائبریری کا وزٹ کروایا اور لائبریری میں جاری تعلیمی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
حکیم شاہ صاحب نے اسلامیہ لائبریری کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی علمی و ادبی سرگرمیاں معاشرے کے نوجوانوں کے لیے انتہائی خوش آئند ہیں۔ انہوں نے لائبریری کے ماحول، انتظامات اور عوامی خدمات کی تعریف کی اور اس کوشش کو علاقے کے لیے ایک بہترین قدم قرار دیا۔

*اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن🇵🇰*

27/04/2026

کل انشاءﷲ بروز منگل صبح 9 بجے
*کمشنر کراچی* اسلامیہ کالونی درگاہ سید سلطان شاہ بخاری میں لائبریری کا افتتاح کریں گے آپ تمام اہل علاقہ کو اس افتتاح میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے یقیناً یہ سب آپ اہل محلہ کی سپورٹ اور دعاؤں کا نتیجہ ہے
*اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن🇵🇰*

18/04/2026

آج گیس لیکج کے باعث روڈ کے قریب، الجبار ملک شاپ اور اس کے ساتھ موجود پراٹھا ہوٹل کے مقام پر گیس لیکیج کی وجہ سے ایک زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے میں پراٹھے بنانے والا شخص معمولی طور پر جھلس گیا، جسے فوری طور پر امداد فراہم کی گئی،
واقعے کی اطلاع بروقت اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے متعلقہ حکام تک پہنچائی گئی، جس پر اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر گاڑیاں روانہ کیں اور گیس لیکج کو کامیابی سے بند کر دیا ،
متعلقہ حکام کو جامع مسجد اسلامیہ والی گلی میں موجود دیگر گیس لیکجز کی بھی نشاندہی کروائی گئی اور اس حوالے سے کمیٹی کے چیئرمین محمد شاہد صاحب کی جی ایم نسیم صاحب سے بات بھی ہوئی ہے اور ان شاء اللہ جلد ہی متعلقہ لائن (ڈنڈا) کو تبدیل کر کے مسئلہ مکمل طور پر حل کر دیا جائے گا
گیس لیکجز کے خاتمے سے حفاظتی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ گیس پریشر میں اضافہ اور گیس کی فراہمی کی بحالی ممکن ہو سکے گی

*اسلامیہ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن🇵🇰*

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Karachi