Molana Khursheed Haider

Molana Khursheed Haider

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Molana Khursheed Haider, Gulshan Iqbal block 7, Karachi.

نگران اعلیٰ حفاظ ایجوکیشن سسٹم پاکستان
Founder:- NiJTij Education System
مدیر : گھر مدرسہ تعلیمی پروجیکٹ
Director : Noorain Education System

Manage by Media Team.

26/06/2026

قرآنی عربی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ (صرف عالمات و فاضلات کے لیے)

بروز اتوار عالمات و فاضلات کے لیے ایک روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں قرآنی عربی پڑھانے کا مؤثر اور عملی طریقۂ کار سکھایا جائے گا۔

ورکشاپ کے اہم موضوعات:
• عملی، نظری، فکری، اخلاقی اور اصلاحی تربیت
• کم وقت میں مؤثر تدریس کی مہارت
• عربی گرامر کی بنیادی اصول
• اردو سے عربی اور عربی سے اردو جملے بنانا
• تمارین، مشقوں اور ایکسرسائز کا عملی طریقہ
• اسکول کی طالبات، پروفیشنل خواتین اور مدارس کی طالبات کو آسان انداز میں قرآنی عربی، قرآن مجید کا ابتدائی ترجمہ اور بنیادی عربی جملے سکھانے کی ترتیب

اہم نوٹ:
• یہ ورکشاپ صرف عالمات و فاضلات کے لیے ہے۔
• آن لائن نہیں، صرف مدرسہ میں موجود خواتین کے لیے منعقد ہوگی۔
اسباق معلمات پڑھائیں گی

اور انشاءاللہ جلد ہی ان لائن بھی یہ کورس کروایا جائے گا

مولانا خورشید حیدر
نگران حفاظ ایجوکیشن سسٹم پاکستان

Photos from Molana Khursheed Haider's post 25/06/2026

حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے سلسلے میں پنجاب کے مختلف مدارس کے دورے کا موقع ملا۔ واپسی پر ضلع رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر کے قریب واقع حبیب المدارس کا تفصیلی وزٹ ہوا۔

رات گئے مدرسہ پہنچنے کے باوجود ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد عیسیٰ خان صاحب استقبال اور ملاقات کے لیے تشریف فرما تھے۔ اگرچہ حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے حوالے سے فون پر متعدد بار رابطہ ہو چکا تھا، لیکن یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ ان کی خوش اخلاقی، ادارے کے لیے فکر مندی اور تعلیمی جذبہ قابلِ قدر محسوس ہوا۔

حبیب المدارس کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تو اس کی وسعت، خوبصورتی اور انتظامی معیار نے متاثر کیا۔ کشادہ اور روشن کمروں، منظم رہائشی سہولیات، صاف ستھرے ماحول اور مضبوط تعمیراتی معیار نے واضح کیا کہ ادارے کی تعمیر میں طلبہ کی ضروریات اور تعلیمی ماحول کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس وقت بھی توسیعی کام جاری ہے اور نئی کلاسوں و کمروں کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے۔

ادارے میں سینکڑوں طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور تعلیمی و تربیتی نظم قابلِ تحسین ہے۔ صبح شیخ الحدیث و التفسیر مولانا جمال الدین صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات ہوئی، جس میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم، حفظِ قرآن اور جدید تعلیمی تقاضوں کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ حبیب المدارس میں حفظِ قرآن کے ساتھ نج تج ایجوکیشن سسٹم کے تحت ڈیڑھ گھنٹے کی منظم سکولنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جس سے طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ بنیادی عصری تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آ رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ اس ادارے، اس کے ذمہ داران، اساتذہ اور معاونین کی خدمات کو قبول فرمائے اور اسے مزید ترقی و برکت عطا فرمائے۔

مولانا خورشید حیدر
نگران حفاظ ایجوکیشن سسٹم پاکستان

24/06/2026

جامعۃ الانور کے اساتذہ اج فارم ہاؤس میں ایک دن کیلئے

Photos from Molana Khursheed Haider's post 24/06/2026

اج طلبہ کا امتحان اور جائزہ
اس کے بعد اساتزہ کے ساتھ 24 گھنٹے کے لیے پکنک پر جانا

انجوائے کریں 24 گھنٹے کے

24/06/2026

📢 اب ہماری پہچان ٹک ٹاک پر بھی!

دینی، تعلیمی اور اصلاحی موضوعات پر بہترین اور معیاری مواد کے لیے آج ہی ٹک ٹاک پر " molana khursheed haider " سرچ کریں۔

❤️ فالو کریں
👍 لائک کریں
📲 اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

آپ کی ایک شیئر علم کے پیغام کو ہزاروں لوگوں تک پہنچا سکتی ہے۔












Photos from Molana Khursheed Haider's post 23/06/2026

تعلیم صرف کتاب پڑھانے اور سبق یاد کروانے کا نام نہیں، بلکہ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے، ان کے ذوق کو نکھارنے اور ان کی شخصیت کو پروان چڑھانے کا نام ہے۔

حفاظ ایجوکیشن سسٹم کا ایک اہم امتیاز یہ ہے کہ ہم طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر توجہ دیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اسباق، تربیت اور اخلاقی رہنمائی کے ساتھ ساتھ مختلف تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کو بھی نصاب کا حصہ بنایا جاتا ہے تاکہ بچے سیکھنے کے عمل میں عملی طور پر شریک ہوں اور ان کی صلاحیتوں کو اظہار کا موقع ملے۔

حال ہی میں حفاظ انگلش کی کلاس کے طلبہ سے مختلف تعلیمی چارٹس اور پراجیکٹس تیار کروائے گئے۔ محترم مولانا حسنین صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، ان کی رہنمائی کی اور انہیں اعتماد دیا کہ وہ یہ کام بہترین انداز میں انجام دے سکتے ہیں۔ الحمدللہ! طلبہ نے نہایت خوبصورت اور معیاری کام پیش کیا۔

ایسی سرگرمیوں کے بے شمار فوائد ہیں۔ ان سے بچوں میں تخلیقی سوچ، تحقیق کا شوق، مشاہدے کی قوت، خود اعتمادی، اظہارِ خیال کی صلاحیت اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ تعلیم ان کے لیے زیادہ دلچسپ اور یادگار بن جاتی ہے، جبکہ سبق بھی بہتر انداز میں ذہن نشین ہو جاتا ہے۔

ان سرگرمیوں کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ جب طلبہ کے تیار کردہ چارٹس اور پراجیکٹس کلاس روم کی دیواروں پر آویزاں کیے جاتے ہیں تو بچے اپنے ہاتھوں سے کیے گئے کام کو دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ یہ ان کی حوصلہ افزائی، عزت افزائی اور اعتماد میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ یہی احساس انہیں مزید محنت، بہتری اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

تمام مدارس، تعلیمی اداروں اور بالخصوص حفاظ ایجوکیشن سسٹم سے وابستہ اساتذۂ کرام سے گزارش ہے کہ طلبہ کی عمر اور تعلیمی سطح کے مطابق چھوٹی چھوٹی تعلیمی و تخلیقی سرگرمیوں کا اہتمام ضرور کریں۔ بعض اوقات ایک مختصر سرگرمی بچے کے اندر چھپی ہوئی صلاحیت کو اجاگر کر دیتی ہے اور اس کے مستقبل کی سمت متعین کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے۔

بچوں کو کام دیجیے، ان پر اعتماد کیجیے، ان کی رہنمائی کیجیے اور پھر ان کی حوصلہ افزائی بھی کیجیے۔ یہی وہ ماحول ہے جس میں صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، اعتماد پیدا ہوتا ہے اور تعلیم ایک خوشگوار اور مؤثر تجربہ بن جاتی ہے۔

مولانا خورشید حیدر
نگران
حفاظ ایجوکیشن سسٹم پاکستان







Al-Hujjah – WhatsApp channel 23/06/2026

🔖 سال 2026-27

🎙️ مفتی یاسر ندیم الوجدی صاحب

📚 کورس: **الحجة | The Argument**
⏳ دورانیہ: ایک سال

📅 ہفتے میں ایک کلاس ہوگی۔

✨ کورس کے اہم موضوعات:

1️⃣ الحاد کا مکمل تعارف

2️⃣ الحاد، مشرکین اور اسلاموفوبیا کے اعتراضات کا علمی جائزہ اور ان کے جوابات

3️⃣ اسلام کا جامع تعارف

📝 کون شامل ہو سکتا ہے؟

✔️ علماء کرام

✔️ مدارس، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلباء

✔️ غیر مسلم حضرات بھی اس کورس میں شامل ہو سکتے ہیں

✔️ مرد و خواتین دونوں شامل ہوسکتے ہیں

✔️ عمر کی کوئی قید نہیں

📲 رجسٹریشن کا طریقہ:

واٹس ایپ پر "الحجة" کے نام سے موجود چینل سرچ کریں اور اس میں شامل ہو جائیں۔

⚠️ رجسٹریشن کی آخری تاریخ:
31 جولائی 2026

🌟 اس منفرد اور علمی کورس کا حصہ بنیں۔

خود بھی اس سے استفادہ کریں، اور اگر آپ شامل نہیں ہو سکتے تو اپنے ادارے کے علماء، اساتذہ، طلبہ یا دین سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو اس کورس میں شامل ہونے کی ترغیب دیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسلام کو دلائل، فہم اور بصیرت کے ساتھ سمجھ سکیں۔

اس واٹس ایپ چینل کو فالو کر لیں مزید معلومات اپ کو چینل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

Follow the Al-Hujjah channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VbD0j7mDuMRnaCkezP2g

Al-Hujjah – WhatsApp channel Follow Al-Hujjah's WhatsApp channel. ‎یہ چینل عالمی کورس "قواعدِ علم الکلام و رد الحاد" کے تمام آفیشل اعلانات، رجسٹریشن اپڈیٹس، داخلہ معلومات، شیڈول، لیکچرز اور اہم ہدایات کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ شرکاء کی علمی و فکری تیاری کے لیے علم الکلام، رد الحاد، جدیدیت، معاصر شبہات، مختصر تحقیقات، علمی سوالات، فکری مباحث اور تعلیمی پولز بھی نشر کیے جاتے ہیں۔

کورس سے متعلق ہر اہم اطلاع سب سے پہلے اسی چینل پر جاری کی جائے گی۔

🌍 علماء، حفاظ، قراء، طلبہ، اساتذہ، پروفیشنلز اور تمام سنجیدہ اہلِ علم کے لیے۔.‎ Join 9.3K followers for the latest updates.

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Gulshan Iqbal Block 7
Karachi