Online Quran Academy

Online Quran Academy

Share

Online Quran Academy

19/06/2026

القرآن
سورۃ المؤمن آیت 35
اَلَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِیۡٓ اٰيٰتِ اللّٰهِ بِغَيۡرِ سُلۡطٰنٍ اَتٰهُمۡ كَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَاللّٰهِ وَ عِنۡدَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كَذٰلِكَ يَطۡبَعُ اللّٰه عَلٰی كُلِّ مُتَكَبِّرٍ جَبَّارٍ ۝٣٥
جو اپنے پاس کسی واضح دلیل کے آئے بغیر اللّٰہ کی آیتوں میں جھگڑے نکالا کرتے ہیں۔ یہ بات اللّٰہ کے نزدیک بھی قابلِ نفرت ہے، اور ان لوگوں کے نزدیک بھی جو ایمان لے آئے ہیں۔ اسی طرح اللّٰہ ہر متکبر جابر شخص کے دل پر مہر لگا دیتا ہے۔
(آسان ترجمۂ قرآن)

14/06/2026

القرآن
سورۃ المؤمن آیت 34
وَ لَقَدۡ جَآءَكُمۡ يُوۡسُفُ مِنۡ قَبۡلُ بِالۡبَيِّنٰتِ فَمَا زِلۡتُمۡ فِیۡ شَكٍّ مِّمَّا جَاءَكُمۡ بِهٖ حَتّٰٓی اِذَا هَلَكَ قُلۡتُمۡ لَنۡ يَّبۡعَثَ اللّٰهُ مِنۢۡ بَعۡدِهٖ رَسُوۡلًا كَذٰلِكَ يُضِلُّ اللّٰهُ مَنۡ هُوَ مُسۡرِفٌ مُّرۡتَابُ ۝٣٤
اور حقیقت یہ ہے کہ اس سے پہلے یوسف (علیہ السلام) تمہارے پاس روشن دلیلیں لے کر آئے تھے، تب بھی تم ان کی لائی ہوئی باتوں کے متعلق شک میں پڑے رہے۔ پھر جب وہ وفات پاگئے تو تم نے کہا کہ ان کے بعد اللّٰہ اب کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح اللّٰہ ان تمام لوگوں کو گمراہی میں ڈالے رکھتا ہے جو حد سے گذرے ہوئے، شکی ہوتے ہیں، ٣٤
یہ خطاب فرعون کی قوم یعنی قبطیوں کو ہو رہا ہے، اور قبطیوں کو ہدایت کا پیغام حضرت یوسف علیہ السلام نے دیا تھا۔
(آسان ترجمۂ قرآن)

14/06/2026

القرآن
سورۃ المؤمن آیت 33
يَوۡمَ تُوَلُّوۡنَ مُدۡبِرِيۡنَ ۚ مَا لَكُمۡ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ عَاصِمٍ ۚ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ ۝٣٣
جس دن تم پیٹھ پھیر کر اس طرح بھاگو گے کہ کوئی بھی تمہیں اللّٰہ سے بچانے والا نہیں ہوگا، اور جسے اللّٰہ بھٹکا دے، اُسے کوئی راستہ دکھانے والا میسر نہیں آتا۔
(آسان ترجمۂ قرآن)

14/06/2026
05/06/2026

القرآن
سورۃ المؤمن آیت 32
وَ يٰقَوۡمِ اِنِّیۡٓ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ يَوۡمَ التَّنَادِ ۝٣٢
اور اے میری قوم! مجھے تم پر اس دن کا خوف ہے جس میں چیخ پکار مچی ہوگی،
(آسان ترجمۂ قرآن)

05/06/2026

القرآن
سورۃ المؤمن آیت 31
مِثۡلَ دَاۡبِ قَوۡمِ نُوۡحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ وَالَّذِيۡنَ مِنۢۡ بَعۡدِهِمۡ وَمَا اللّٰهُ يُرِيۡدُ ظُلۡمًا لِّلۡعِبَادِ ۝٣١
(اور تمہارا حال بھی ویسا نہ ہو) جیسا حال نوح(علیہ السلام) کی قوم کا، اور عاد و ثمود کا اور ان کے بعد کے لوگوں کا ہوا تھا۔ اور اللّٰہ بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا۔
(آسان ترجمۂ قرآن)

05/06/2026

القرآن
سورۃ المؤمن 30
وَقَالَ الَّذِیۡٓ اٰمَنَ يٰقَوۡمِ اِنِّیۡٓ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ مِّثۡلَ يَوۡمِ الۡاَحۡزَابِ ۝٣٠
اور جو شخص ایمان لے آیا تھا اس نے کہا: اے میری قوم! مجھے ڈر ہے کہ تم پر ویسا ہی دن نہ آجائے جیسا بہت سے گروہوں پر آچکا ہے۔
(آسان ترجمۂ قرآن)

31/05/2026

درودِ پاک پڑھنے کا نور
حضرت ابنِ ہبیرہؒ نے فرمایا کہ میں رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر اہتمام سے درود پاک پڑھا کرتا تھا ایک دن میں درود شریف پڑھ رہا تھا، اور میری آنکھیں بند تھی تو میں نے دیکھا کہ ایک لکھنے والا سیائی کے ساتھ میرا درود لکھ رہا ہے اور میں کاغذ پر حروف دیکھ رہا تھا، میں نے آنکھ کھولی تاکہ اس کو آنکھ کے ساتھ دیکھوں تو وہ مجھ سے چھپ گیا اور میں نے اس کی کپڑوں کی سفیدی دیکھی۔
(مقام درود شریف ص 51)

28/05/2026

خواب میں زیارت کا واقعہ
حضرت عبد بن سلام رضی اللّٰہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللّٰہ عنہ کی ملاقات کے لئے گیا تو حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا: مرحبا! اے بھائی میں نے رات عالم رویا میں رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے مجھے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے پانی کا ڈول دیا، میں نے اس میں سے سیر ہو کر پیا ہے جس کی ٹھنڈک میں ابھی تک محسوس کر رہا ہوں، عبداللہ بن سلام رضی اللّٰہ عنہ نے پوچھا: حضرت آپ پر یہ عنایت کس وجہ سے ہے؟ فرمایا: کثرت درود پاک کی وجہ سے ہے۔ (سعادت دارین)
(مقام درود شریف)

26/05/2026

تھن
اگر بھیڑ، بکری، اور دُنبی کے ایک تھن سے دودھ نہ اترتا ہو تو ان کی قربانی درست نہیں، کیونکہ یہ عیب دار جانور ہے، اور عیب دار جانور کی قربانی کرنے سے قربانی درست نہیں ہوتی۔
اگر بھینس، گائے، اونٹنی وغیرہ کے دو تھنوں سے دودھ نہ اترتا ہو تو ان کی قربانی درست نہیں۔
اونٹنی، گائے، بھینس کے اندر ایک تھن خشک ہوجانے پر تو قربانی جائز ہوتی ہے، لیکن دو تھن خشک ہو جائیں یا کٹ جائیں تو قربانی جائز نہیں۔
جس جانور کا تھن کٹا ہوا ہو یا اس طرح زخمی ہو کہ بچہ کو دودھ نہ پلاسکے تو اس کی قربانی بھی درست نہیں۔
جس جانور کے تھن خشک ہوگئے ہوں اس کی قربانی درست نہیں۔
جس جانور کا تھن نہیں، اس کی قربانی درست نہیں۔
(قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا)

Want your school to be the top-listed School/college in Karachi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Karachi