ستتر اہلِ علم ایسے گزرے جنھوں نے کچھ خاص کتابوں کو سیکڑوں مرتبہ پڑھا...
کتاب «المتلذذون بالعلم» سے ایک حیرت انگیز فہرست...
▪️ ابن ہشام نے «الفیۃ ابن مالک» ایک ہزار مرتبہ پڑھی۔
▪️ غالب بن عطیہ محاربی نے «صحیح البخاری» سات سو مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابو بکر ابہری (م ۳۷۵ھ) نے «مختصر ابن عبد الحکم» پانچ سو مرتبہ پڑھا۔
▪️ امام نووی نے غزالی کی «الوسیط» چار سو مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابو سعید بردعی نے محمد بن حسن کی «الجامع الکبیر» چار سو مرتبہ پڑھی۔
▪️ سلیمان علوی یمنی نے «صحیح البخاری» دو سو اسی مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابن بطی بغدادی نے «جزء البانیاسی» دو سو مرتبہ پڑھا۔
▪️ نفیس الدین علوی (م ۸۲۵ھ) نے «صحیح البخاری» ایک سو پچاس مرتبہ پڑھی۔
▪️ محدث مساعد بشیر نے «صحیح البخاری» ایک سو تیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ اصیل الدین ہروی نے «صحیح البخاری» ایک سو بیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ احمد علاونہ نے زرکلی کی «الأعلام» ایک سو مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبداللّٰہ بن عقیل نے «تفسیر الإیجی» ایک سو مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ حماد انصاری نے ذہبی کی «میزان الاعتدال» ایک سو مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ ابو اسحاق حوینی نے ابن ابی حاتم کی «العلل» ایک سو مرتبہ پڑھی۔
▪️ محمد بن مقبل تاجر نے «صحیح البخاری» پچانوے مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ ابو اسحاق حوینی نے «مذکرات الشاذلی فی حرب اکتوبر» نوے مرتبہ پڑھا۔
▪️ ابن عطیف (م ۸۸۶ھ) نے صردفی کی «الکافی» اسی مرتبہ پڑھی۔
▪️ علی کریدی (م ۸۸۶ھ) نے صروفی کی «الکافی» اسی مرتبہ پڑھی۔
▪️ ایک صاحب نے «الأسدیۃ» پچھتر مرتبہ پڑھی۔
▪️ مزنی نے امام شافعی کی «الرسالۃ» ستر مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابن محرز ابناسی نے «التوضیح» ستر مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ ابو اسحاق حوینی نے معلمی کی «التنکیل» ستر مرتبہ پڑھی اور اسے اپنے ہاتھ سے نقل بھی کیا۔
▪️ حجار ابن الشحنہ نے «صحیح البخاری» ستر مرتبہ پڑھی۔
▪️ امام ابن باز نے نووی کی «شرح صحیح مسلم» ساٹھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابن الرفاء شافعی نے «جزء ابن عرفۃ» ساٹھ مرتبہ پڑھا۔
▪️ محمد جمنی (م ۱۱۷۰ھ) نے «مختصر خلیل» ساٹھ مرتبہ پڑھا۔
▪️ ابو سعید حلی نے «مقامات الحریری» ساٹھ مرتبہ پڑھیں۔
▪️ برہان الدین حلبی نے «صحیح البخاری» ساٹھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابن کلوتاتی (م ۸۳۵ھ) نے «صحیح البخاری» ساٹھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ کرمانی نے «صحیح البخاری» ساٹھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ سبط ابن العجمی نے «صحیح البخاری» ساٹھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ موسیٰ بن سعادت (م ۵۱۴ھ) نے «صحیح البخاری» ساٹھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ عبدالغنی عبدالخالق نے امام شافعی کی «الرسالۃ» پچاس مرتبہ پڑھی۔
▪️ علی بن عبدالرحمن حسینی نے غزالی کی «إحیاء علوم الدین» پچاس مرتبہ پڑھی۔
▪️ عبداللّٰہ لغبی عبدلی نے «تہذیب سیرۃ ابن ہشام» پچاس مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ ولید سعیدان نے «الروض المربع» انچاس مرتبہ پڑھا۔
▪️ ابن عساکر قوصی نے غزالی کی «الوسیط» اڑتالیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابو بکر ابہری نے امام مالک کی «الموطأ» پینتالیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ امام ابن باز نے ابن قیم کی «أعلام الموقعین» چالیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ عبدالرحمن عیدروس (م ۹۲۳ھ) نے غزالی کی «إحیاء علوم الدین» چالیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ علی السالم آل جلیٰدان نے «الروض المربع» چالیس مرتبہ پڑھا۔
▪️ شیخ مشہور حسن سلمان نے ابن قیم کی «أعلام الموقعین» تیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابن السراج سجلماسی (م ۱۰۵۷ھ) نے «تفسیر الکشاف» تیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ ادیب علی طنطاوی نے «الفرج بعد الشدۃ» تیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ ادیب علی طنطاوی نے منفلوطی کی «النظرات» تیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ ربیع بن سلیمان نے امام شافعی کی «الرسالۃ» تیس سے کچھ زیادہ مرتبہ پڑھی۔
▪️ عبدالرحمن بن علی حسینی نے غزالی کی «إحیاء علوم الدین» پچیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابن العجمی کلبی نے شیرازی کی «المہذب» پچیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ ابن عیسیٰ اندلسی نے «کتاب سیبویہ» چوبیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ ابو اسحاق حوینی نے ذہبی کی «سیر أعلام النبلاء» چوبیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ فقیہِ عراق زریرانی نے ابن قدامہ کی «المغنی» تئیس مرتبہ پڑھی اور ہر بار اس پر حاشیہ بھی لکھا۔
▪️ شیخ حماد انصاری نے ابن حجر کی «فتح الباری» بیس مرتبہ پڑھی۔
▪️ مرغینانی (م ۵۹۳ھ) نے «الہدایۃ» اٹھارہ مرتبہ پڑھی۔
▪️ احمد معبد نے ابن حجر کی «فتح الباری» اٹھارہ مرتبہ پڑھی۔
▪️ احمد بن محمد الہادی (م ۱۰۴۵ھ) نے غزالی کی «إحیاء علوم الدین» چودہ مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبدالعزیز بن مقیرن نے «تفسیر ابن کثیر» دس مرتبہ پڑھی۔
▪️ محمد غیثی تباعی نے شیرازی کی «المہذب» نو مرتبہ پڑھی۔
▪️ احمد حطیبہ نے ابن قدامہ کی «المغنی» آٹھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ معالی الشیخ صالح لحیدان نے اصفہانی کی «الأغانی» سات مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبدالسلام ہارون نے جاحظ کی «الحیوان» سات مرتبہ پڑھی۔
▪️ امام ابن باز نے ابن کثیر کی «البدایۃ والنہایۃ» سات مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبداللّٰہ بن سعدان نے ابن کثیر کی «البدایۃ والنہایۃ» سات مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبدالکریم خضیر نے احمد امین کی «حیاتی» چھ مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ البانی نے «مسند الإمام أحمد» کے چھ ختم کیے۔
▪️ امیر شکیب ارسلان نے اصفہانی کی «الأغانی» پانچ مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ بکر ابو زید نے «آثار البشیر الإبراہیمی» پانچ مرتبہ پڑھیں۔
▪️ شیخ بکر ابو زید نے زرکلی کی «الأعلام» پانچ مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبدالکریم خضیر نے طہ حسین کی «الأیام» پانچ مرتبہ پڑھی۔
▪️ ڈاکٹر عبدالرحمن بن معاضہ شہری نے «تفسیر القرطبی» پانچ مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبدالعزیز عوید نے ذہبی کی «سیر أعلام النبلاء» پانچ مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ بکر ابو زید نے حموی کی «معجم البلدان» چار مرتبہ پڑھی۔
▪️ ادیب علی طنطاوی نے اصفہانی کی «الأغانی» تین مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ عبدالعزیز عوید نے بسام کی «علماء نجد» تین مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ محمد غلاوی نے ابن حجر کی «فتح الباری» تین مرتبہ پڑھی۔
▪️ شیخ محمود شاکر نے «لسان العرب» تین مرتبہ پڑھا۔
▪️ شیخ عابد سندی کتبِ ستہ کا ہر ماہ ایک ختم کیا کرتے تھے۔
▪️ ابو عبداللّٰہ یونینی (م ۷۰۱ھ) ہر ماہ «صحیح البخاری» پڑھا کرتے تھے۔
عمدہ کتابوں کا ایک ہی بار مطالعہ کفایت نہیں کرتا... انھیں بار بار پڑھنا پڑتا ہے تا کہ علم دل میں بیٹھے، ذہن میں اترے اور طبیعت کا حصہ بن جائے۔ سو دہرائیے، تا کہ بات قلب و ذہن میں قرار پکڑے۔ جو شخص یہ شکایت کرے کہ میں پڑھتا تو ہوں مگر ذہن میں کچھ ٹھہرتا نہیں، اس سے کہا جائے گا: جیسے انھوں نے دہرایا تم بھی دہراؤ۔
(المتلذذون بالعلم، ص ۴۱۶ تا ۴۲۲)
[ترجمانی: طاہر اسلام عسکری]
۲۴ مئی ۲۰۲۶ء
Yousuf Academy
Combining Islamic studies and modern education! Quran, Hadith, Fiqh, Arabic Language, and Computer Courses
Quran, Hadith, Fiqh, Arabic Language, and Computer Courses
Yousuf Academy Official
Combining Islamic studies and modern education!
مسجدِ نبوی میں اعتکاف
فائیو اسٹار سہولیات سے آراستہ ایک روح پرور تجربہ
مدینہ منورہ کی پرسکون فضاؤں اور مسجدِ نبوی کے نورانی ماحول میں اعتکاف کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دنیا بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ اس مقدس مقام پر اللہ کی قربت اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ عام طور پر اعتکاف کا تصور سادگی اور ترکِ دنیا سے جڑا ہے، لیکن اگر آپ سے کہا جائے کہ مسجدِ نبوی میں معتکفین کے لیے ایک شاندار "اوپن بوفے" (Open Buffet) کا اہتمام کیا گیا ہے، تو شاید آپ کو یقین نہ آئے۔ مگر یہ حقیقت ہے! خادم الحرمین الشریفین اور متعلقہ اداروں کی جانب سے مسجدِ نبوی میں معتکفین کے لیے ایسے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیں جو کسی فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔
ان تمام شاندار انتظامات کا سہرا 'مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی' کے سر ہے، جس نے ایک ایسا مربوط اور جدید خدماتی نظام وضع کیا ہے جس کا واحد مقصد معتکفین کو ہر قسم کی دنیاوی فکر سے آزاد کر کے عبادت کے لیے بہترین اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔
جیسے ہی کوئی خوش نصیب اعتکاف کے لیے مسجدِ نبوی پہنچتا ہے، اس کی میزبانی کا شاندار آغاز ہو جاتا ہے۔ ہر معتکف کو فوری طور پر اس کا اپنا ایک مخصوص لاکر الاٹ کر دیا جاتا ہے۔ اس لاکر میں قیام کے دوران ضرورت کی ہر چیز پہلے سے موجود ہوتی ہے، جس میں سونے کے لیے ایک نیا اور آرام دہ بستر، تکیہ، کمبل اور چادر کے علاوہ چلنے پھرنے کے لیے ایک مخصوص جوتا بھی شامل ہوتا ہے۔ مزید برآں، اعتکاف کے تمام دنوں کے لیے ذاتی صفائی ستھرائی (Toiletries/Hygiene kit) کا مکمل سامان بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
یہ سہولیات محض بنیادی ضروریات تک محدود نہیں ہیں۔ جدید دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر معتکف کو ایک پورٹیبل چارجر (پاور بینک) دیا جاتا ہے تاکہ انہیں اپنے الیکٹرانک آلات خصوصاً قرآنِ پاک کی تلاوت کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فونز چارج کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ اس کے علاوہ، معتکفین کے لیے کپڑے دھونے (لانڈری) تک کی سہولت سروس کاؤنٹرز پر موجود ہے۔
سیکورٹی اور نقل و حرکت کو منظم بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کیا گیا ہے۔ ہر معتکف کو ایک مخصوص سمارٹ بریسلیٹ (ہاتھ کا بینڈ) پہنایا جاتا ہے جس کی مدد سے ان کے لیے حرم اور اعتکاف کے ہالز میں آنا جانا بے حد آسان ہو جاتا ہے۔ مرکزی دروازوں سے داخلہ مکمل طور پر الیکٹرانک ہے جو بارکوڈ سکیننگ کے ذریعے کام کرتا ہے۔ اعتکاف گاہوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے کہ ہال A9 اور A8 وغیرہ، اور ہر ہال کے معتکفین کے لیے وہیں ان کے مخصوص لاکرز نصب کیے گئے ہیں۔
عبادت کے اس سفر میں معتکفین کی صحت کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ مسجدِ نبوی کے اندر مختلف مقامات پر ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے پر مشتمل میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا بیماری کی صورت میں چوبیس گھنٹے بالکل مفت طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
اس مقدس مقام کی روحانیت کو مزید بڑھانے کے لیے صفائی اور خوشبو کا خاص اہتمام ہے۔ چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے صفائی کے اعلیٰ ترین نظام کے ساتھ ساتھ، معتکفین اور ان کے ہالز کو مسلسل بخور اور دیگر نفیس خوشبوؤں سے معطر رکھا جاتا ہے۔
قابلِ ستائش بات یہ ہے کہ یہ تمام سہولیات صرف مردوں تک محدود نہیں ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی بالکل اسی معیار کا انتظام کیا گیا ہے۔ اعتکاف کے یہ وسیع اور منظم ہالز اس وقت 2400 مرد اور 800 خواتین معتکفین کی میزبانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ہر فرد کے لیے ایک خاص اور کھلی جگہ مختص کی گئی ہے۔
مختصراً یہ کہ مسجدِ نبوی میں اعتکاف کا یہ پورا نظام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مہمانانِ رسول ﷺ کی خدمت کو کس قدر اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ تمام تر کاوشیں، جدید سہولیات اور شاندار انتظامات صرف اس لیے ہیں تاکہ دنیاوی ضروریات کی کوئی بھی فکر معتکف کی توجہ نہ بانٹ سکے اور اس کا دل صرف اور صرف اپنے رب کی عبادت اور ذکر کے لیے یکسو رہے۔ بلاشبہ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ہر مسلمان کے لیے مسجدِ نبوی کے دروازوں پر ایک شاندار اور محبت بھرا "خوش آمدید" ہے۔
نوٹ جس ویڈیو کو دیکھ کر یہ تحریر لکھی ہے اگر وہ ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں تو پہلا کمنٹ ملاحظہ کریں
کتبہ محمد یوسف
22 رمضان المبارک 1447ھ
12 مارچ 2026
21/02/2026
🌙✨ فضائل رمضان و برکات صیام ✨🌙
📖 مغفرت و قیام
رمضان کے تین عشرے (رحمت، مغفرت، آزادی)،
ایمان کے ساتھ قیام لیل گناہوں کا کفارہ ہے۔
📖 نزول قرآن
رمضان انسانیت کی ہدایت اور نزولِ قرآن کا مہینہ ہے،
اس ماہ میں کثرتِ تلاوت سنتِ نبوی ﷺ ہے۔
🌙 شب قدر
ہزار مہینوں سے افضل رات، جو آخری عشرے
کی طاق راتوں میں پوشیدہ ہے۔
🌿 جنت کے دروازے
پہلی رات ہی جنت کے دروازے کھول دیے
جاتے ہیں اور شیاطین جکڑ دیے جاتے ہیں۔
🤲 اجر عظیم و صدقہ
روزہ خاص اللہ کے لیے ہے، جس کا اجر وہ خود دے گا،
صدقۂ فطر سے روزوں کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے۔
🥣 سحری و افطاری
سحری برکت ہے اور افطار کے وقت دعا
رد نہیں ہوتی۔
✨ رمضان المبارک کی عبادات محض بھوکا رہنا نہیں بلکہ روح کی پاکیزگی کا ذریعہ ہیں ✨
✨ Virtues of Ramadan & Blessings of Fasting ✨
📖 Forgiveness & Night Prayer
The three ten days of Ramadan (Mercy, Forgiveness, Freedom),
Standing in night prayer with faith becomes an expiation of sins.
📖 Revelation of the Qur’an
Ramadan is the month of guidance for humanity and the revelation of the Qur’an.
In this month, abundant recitation is the Sunnah of the Prophet ﷺ.
🌙 Laylat al-Qadr
A night better than a thousand months, hidden within the odd nights of the last ten days.
🌿 Gates of Paradise
On the very first night, the gates of Paradise are opened
and the devils are chained.
🤲 Great Reward & Charity
Fasting is for Allah alone, and He Himself will grant its reward.
Through Sadaqat al-Fitr, the purification of fasts is achieved.
🥣 Suhoor & Iftar
Suhoor is a blessing, and at the time of Iftar,
supplication is not rejected.
✨ Ramadan worship is not merely staying hungry, but a means of purification of the soul. ✨
— Tareequlhudaa | طریق الہدیٰ
WhatsApp Channel: https://whatsapp.com/channel/0029VaChj580QeaidVt0Xe1c
Facebook:
https://www.facebook.com/Tareequlhudaa
YouTube:
https://www.youtube.com/Tareequlhudaa
Instagram:
https://www.instagram.com/Tareequlhudaa
TikTok:
tiktok.com/
Twitter:
https://x.com/Tareequlhudaa
#سحری #افطاری #صدقہ ٰ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
75760