24/06/2026
*پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے وفد کی چیئرمین انور علی بھٹی سے ملاقات*
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے وفد نے چیئرمین انور علی بھٹی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی تنظیمی سرگرمیوں اور آئندہ پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے یومِ آزادی 14 اگست کی تقریبات، تقریری مقابلوں، ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں، فٹبال اور کرکٹ ٹورنامنٹس، نیز نئی ممبر سازی مہم کے بارے میں چیئرمین کو آگاہ کیا۔
چیئرمین انور علی بھٹی نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی شاندار کارکردگی، تنظیمی نظم و ضبط اور باہمی یکجہتی کو سراہتے ہوئے وفد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عہدیداران اور اراکین اسی جذبے اور لگن کے ساتھ تنظیم کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
آخر میں چیئرمین انور علی بھٹی نے وفد کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مستقبل میں بھی تنظیمی مقاصد کے حصول کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
22/06/2026
*چیئرمین پپسا سے اہم ملاقات اور باہمی تعاون کے عزم کا اظہار*
*حافظ محمد ارشد، ڈائریکٹر اقراء ریئل گروپ آف اسکولز اینڈ کالجز، اورنگی ٹاؤن، نے چیئرمین پپسا جناب انور علی بھٹی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔*
اس موقع پر حافظ محمد ارشد نے اپنی جانب سے چیئرمین پپسا کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے *جناب انور علی بھٹی* کی مدبرانہ قیادت، پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن (پپسا) کی شاندار کارکردگی، اور اسکاؤٹنگ کے میدان میں انجام دی جانے والی بہترین عملی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
فریقین نے تعلیم کے فروغ، نوجوان نسل کی کردار سازی اور اسکاؤٹنگ کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ حافظ محمد ارشد نے آئندہ بھی پپسا کے ساتھ مل کر تعلیمی، سماجی اور فلاحی شعبوں میں فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
22/06/2026
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز کے صدر سید محمد فرید نے پاکستان جرنلسٹ یونٹی کی تقریب میں شرکت کی جس میں صحافی اور ٹیچرز کے حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کا عہد کیا گیا
18/06/2026
برلن، جرمنی میں چیئرمین پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن ، انور علی بھٹی صاحب نے پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ برلن کے صدر عابد بلوچ کے گھر اہم ملاقات کی۔
ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، تعلیم، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمات کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی رابطوں اور ملاقاتوں کے اس سلسلے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر باہمی تعاون، مثبت روابط اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔