21/06/2026
اس پرفتن دور میں اگر آپ کو کوئی ایسا انسان مل جائے جس پر آپ آنکھ بند کر کے بھروسہ کر سکیں تو سمجھ لیں کہ آپ دنیا کے خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں۔
ورنہ یقین مانیں آج کے دور میں پنکچر والے کے پاس بھی بائیک چھوڑ کر نہیں جا سکتے پتہ نہیں واپسی پر کتنے پنکچر بنا دے
کہتے ہیں نا کہ حاجی اینڈ نمازی سنز . مکہ مدینہ شاپ کے نام سے کئی دکانیں ملیں گی لیکن ڈھونڈھنے سے بھی اعتبار نہیں ملے گا ۔۔۔
مثل مشہور ہے ۔۔۔ باوا بھلا نہ بھیا سب سے بھلا روپیہ🙂
خاص کر پراپرٹی کے کاروبار میں ایمانداری اس لیے بھی ناگزیر ہے کہ اکثر اوقات کمیشن پر کام کرنے والے اپنی بوٹی کے لیے دوسرے کا بکرا ذبح کروا دیتے ہیں۔ 😔
۔ ایک سادہ لوح انسان ان پر اعتبار کرتا ہے اور وہ اپنے کمیشن کی خاطر متنازع پلاٹ اور جھوٹی فائلیں بیچ دیتے ہیں اور اس کو کاروبار کا نام دے دیا جاتا ہے۔
الامان والحفیظ
یہ جو تصویر میں میرے ساتھ بوائے لک میں ایک بندہ نظر ارہا ہے یہ ہیں شاہد افریدی ۔۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔۔۔ ارشاد افریدی 😊
ہماری رفاقت کو تقریبا 25 سال مکمل ہونے کو ہیں
۔
پہلی ملاقات شاید سن 2000 کے قریب ہوئی تھی
جب محترم استاد بادشاہ خان صاحب ہمیں مارشل ارٹ کی کلاس دیا کرتے تھے اس زمانے میں یہ ہمارے کلاس فیلو بھی رہے ہیں
استاد صاحب کے بعد جب میں نے کلاس سنبھالی تو ارشاد افریدی آج تک میرے ساتھ ہیں۔ یہ شاہ زیب عاصم اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کے سپائرنگ پارٹنر بھی رہے ہیں۔
ان کا اصل کاروبار ریئل اسٹیٹ کا ہے اور یہ گلشن معمار۔ بحریہ ٹاؤن اور تیسر ٹاؤن وغیرہ میں کام کرتے ہیں۔
مجموعی اعتبار سے ایک بااخلاق خوش اطوار اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔
پراپرٹی کے معاملات میں میں نے خود ان کے ساتھ لین دین کیا ہے اور میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اس حوالے سے میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے ایسا شخص ملا جو نہ صرف ایماندار ہے بلکہ دوسروں کے حقوق کا پاسدار بھی ہے جو کمیشن کی خاطر کسی کا بکرا نہیں ذبح کرواتا اور نہ ہی کسی متنازع پلاٹ کو فروخت کرتا ہے۔
اج کی شام گلشن معمار میں ارشاد افریدی کے ہم مہمان تھے۔ انہوں نے نہایت محبت سے خاطر تواضع کی دل کھول کر بات چیت ہوئی
دعا ہے کہ اللہ رب العزت ہمیں دین کی سچی محبت کاروبار میں دیانت داری اور رفاقتوں میں تقویٰ اور اخلاص عطا فرمائے
اخری بات ۔۔
دنیا کی سب سے قیمتی چیزوں میں سے ایک چیز اعتبار ہے۔۔۔۔۔ اسے کبھی بھی چند پیسوں کی خاطر خراب مت ہونے دینا ۔۔۔۔۔
کیونکہ اعتبار بناتے بناتے برسوں لگ جاتے ہیں اور خراب ہونے میں سیکنڈ بھی نہیں لگتا
اپ کا دوست عمران قاسم
#معاشرےکےمسائل #حوصلہ #سچائی #جذبہ #زندگی #سکون #فلسفہ