26/05/2026
مکہ جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ حج 1447 ہجری کے دوران حجاج کرام کی میدانِ عرفات منتقلی کا عمل صبح 7 بج کر 56 منٹ پر مکمل کر لیا گیا، جو گزشتہ حج سیزن 1446 ہجری کے مقابلے میں دو گھنٹے پہلے مکمل ہوا۔
حکام کے مطابق حجاج کی منتقلی کے لیے شٹل بسوں، روایتی ٹرانسپورٹ اور مشاعر مقدسہ میٹرو منصوبے سمیت تین مختلف ذرائع استعمال کیے گئے، جس سے سالانہ آپریشنل بہتری کے مثبت نتائج سامنے آئے۔
مکہ جنرل ٹرانسپورٹ سینٹر نے کہا کہ عرفات منتقلی پلان کی کامیابی حج انتظامیہ کے مختلف اداروں کے باہمی تعاون، مؤثر تیاریوں اور منظور شدہ آپریشنل منصوبوں پر مکمل عملدرآمد کا نتیجہ ہے، جس کے باعث حجاج کرام نے اطمینان اور سہولت کے ساتھ اپنے مناسک کی ادائیگی کی۔
Disclaimer: This report is based on claims and statements aired by media sources.
19/05/2026
28/02/2026