Markaz Satluj Official Kangan pur Kasur

Markaz Satluj Official Kangan pur Kasur

Share

AEO Nadeem Akhter
Markaz Satluj, kangan pur Kasur

Photos from Markaz Satluj Official Kangan pur Kasur's post 29/04/2026

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز ستلج ندیم اختر صاحب نے آج گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھی ہٹھاڑ کا دورہ کیا اور تدریسی عمل، طلبہ کی کارکردگی اور تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آپ نے کلاس رومز میں جا کر بچوں سے سوالات کیے، ان کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کرام کی محنت کو سراہا۔

26/04/2026

اے ای او مرکز ستلج *ندیم اختر صاحب* کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری سکول ستوکی ہٹھاڑ کے تمام معزز سٹاف کو شاندار سالانہ رزلٹ تقریب کے کامیاب انعقاد پر پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
یہ محبت، حوصلہ افزائی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف کا حسین انداز ہے۔ ایسے مخلص اور ذمہ دار افسران ہی اداروں میں نئی روح پھونکتے ہیں۔ اساتذہ کی محنت کو سراہنا دراصل بہتر تعلیمی مستقبل کی بنیاد مضبوط کرنا ہے۔
ہم ندیم اختر صاحب کی اس محبت بھری کاوش کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ ہمیشہ اسی جذبے سے تعلیم کے میدان میں روشنیاں بکھیرتے رہیں۔

23/04/2026

🌹علم کے گلشن میں ایک خوشگوار صبح 🌹

آج گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھی ہٹھاڑ مرکز ستلج ( کنگن پور)کی فضاؤں میں ایک خوبصورت پیغام گونجا، جب اسی درسگاہ کے مخلص استاد راشد منہاس صاحب نے اپنے تینوں بچوں کو سرکاری سکول میں داخل کروا دیا۔
راشد منہاس صاحب کا یہ فیصلہ قابلِ تحسین ہے، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ سرکاری سکول صرف عمارتیں نہیں، بلکہ کردار سازی، علم دوستی اور روشن کل کے امین ہیں۔
اللہ تعالیٰ ننھے طلبہ کو کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے اور اس درسگاہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔

23/04/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Kasur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Kangan Pur TEHSIL Chunian Kasur
Kasur
55000