Al iman online quran academy

Al iman online quran academy

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al iman online quran academy, Muslim town Lahore, Lahore.

24/03/2023

السلام علیکم کیا حال ہے دوستوں

24/12/2022

*ﮨﻢ ﻧﮯ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﮐﻼﻡ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ہے ... ﮨﻢ ﺍﻭﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﺍﺕ ﮔﺰﺍﺭ ﺩﯾﺘﮯ ہیــــــــں ... ﮨﻢ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﺟﻮﺩ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ہے ... ﮨﻤﺎﺭﺍ ﭘﮩﻨﺎﻭﺍ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻭﺍﮦ ﮐﺎ ﻣﺤﺘﺎﺝ ﺑﻨﺘﺎ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ہے ... ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺍﺩﺍﺳﯽ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﭘﻮﭼﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮫ ﺭہی ہے ... ﮨﻢ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﮐﮭﺎﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺳﯿﻠﻔﯽ ﻟﮯ ﮐﺮ ... ﺍﭘﻨﮯ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﭘﻦ ﮐﻮ ﺩﻭﺭ ﮐﺮﺗﮯ ہیــــــــں ... ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﭼﮩﺮﺍ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺒﮭﯽ نہیـــــــــں ﺩﯾﮑﮭﺎ ... ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﭼﮩﺮﺍ ﺩﯾﮑﮭﮯ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮔﺰﺭ ﮔﺌﮯ ... ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﺍﻟﺘﻔﺎﺕ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ... ﺳﻨﮕﺎﺭ ﺑﮭﯽ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺍﭘﻨﺎ نہیـــــــــں ... ﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﮩﻨﺎ ﻟﺒﺎﺱ ﺩﺭﺍﺻﻞ ﺿﺮﻭﺭﺕ ہوﺗﺎ ہے ... ﺭﺷﺘﮧ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﺟﻢ ﻏﻔﯿﺮ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺿﺮﻭﺭﺕ ہے ... ﺩﻝ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﺮﺍﻧﺎ ﺗﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﮐﺐ ﮐﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ... ﺍﻧﺴﺎﻧﻮﮞ میــــں ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺍﮐﯿﻠﮯ ہوﺗﮯ ﺟﺎﺭﮨﮯ ہیــــــــں ... ﮨﻢ ﻧﮯ ﺗﮑﯿﮧ ﮐﻮ ﺭﺍﺯ ﺩﺍﺭ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﺎ ہے ... ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﭘﺮ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ہے ... ﺩﻋﺎ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺩﻭﺍ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺎﺋﻞ ہو ﮔﺌﮯ ہیــــــــں ... ﺩﻝ ﮐﯽ ﺗﮑﻠﯿﻒ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﻟﻤﺲ ﺳﮯ ﭨﮭﯿﮏ ہو ﺳﮑﺘﯽ ہے ... ﻣﮕﺮ ﺍﻥ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﻢ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﺗﻮ ﺟﮭﭩﮏ ﺭہے ہوﺗﮯ ہیــــــــں ... ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﮯﺳﮑﻮﻥ ہو ﺭہے ہیــــــــں ... ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ بےﮔﮭﺮ ہو ﺭہے ہیــــــــں ....!!!*
منقول

24/12/2022

پہلی بار کوئی موٹیویشنل تحریر دل کو لگی ۔۔۔۔۔آپ بھی استفادہ کریں ۔

"مریم نے 1 گھنٹے میں 10 کلو میٹر فاصلہ طے کیا حارث نے ڈیڑھ گھنٹے میں یہی فاصلہ طے کیا... دونوں میں سے کون تیز رفتار اور صحت مند ہوا ؟
یقیناً ہمارا جواب ہوگا... "مریم "

اگر ہم کہیں کہ مریم نے یہ فاصلہ ایک تیار ٹریک پر طے کیا جب کہ حارث نے ریتیلے راستے پر چل کر طے کیا تب؟
تب ہمارا جواب ہوگا... "حارث"

لیکن ہمیں معلُوم ہوا کہ مریم کی عُمر 50 سال ہے جب کہ حارث کی عُمر 25 سال تب؟
ہم دوبارہ کہیں گے کہ "مریم "

مگر ہمیں یہ بھی معلُوم ہوا کہ حارث کا وزن 140 کِلو ہے جب کہ مریم کا وزن 65 کِلو تب؟
تب ہم کہیں گے "حارث"
جُوں جُوں ہم مریم اور حارث سے متعلق زیادہ جان لیں گے اُن میں سے کون بہتر ہے تو اُن سے متعلق ہماری رائے اور فیصلہ بھی بدل جائے گا.
ہم بہت سطحی چیزیں اور بہت جلدی میں رائے قائم کرتے ہیں جِس سے ہم خُود اور دُوسروں کے ساتھ اِنصاف نہیں کر پاتے ہیں.
اِسی طرح خُود کو دُوسروں کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے ہم میں سے بہت سارے مایُوس ہو جاتے ہیں حالانکہ ہر ایک کا ماحول مختلف ہوتا ہے... مواقع مختلف ہوتے ہیں... زِندگی مختلف ہوتی ہے... وسائل مختلف ہوتے ہیں... مسائل مختلف ہوتے ہیں.
آپ اپنے کِسی ہم عُمر سے کِسی کام میں پیچھے ہیں تو اِس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کامیاب اور آپ ناکام ہیں' وہ افضل اور آپ کمتر ہیں... مُمکن ہے آپ کو مُیسر مواقع اور درپیش حالات کو دیکھا جائے تو آپ اُن سے بہت بہتر ہوں... زِندگی کی دوڑ میں خود کو کبھی کمتر نہ سمجھیں' احساس کمتری شکست کی پہلی سیڑھی ہے..!! "

24/12/2022

*ایک ماں لکھتی ہیں!*
وہ بھی کیا دن تھے جب میرا گھر ہنسی مذاق اور لڑائی جھگڑے کی آوازوں سے گونجتا تھا۔ہر طرف بکھری ہوئی چیزیں ۔ ۔ ۔ بستر پر پینسلوں اور کتابوں کا ڈھیر ۔ ۔ ۔ پورے کمرے میں پھیلے ہوئے کپڑے۔ میرا پورا دن ان کو کمرہ صاف کرنے اور چیزیں سلیقے سے رکھنے کے لیے ڈانٹنے میں گزرتا۔
صبح کے وقت ایک جاگتے ہی کہتا:
ماما مجھے ایک کتاب نہیں مل رہی
دوسرا چیختا:
میرے جوتے کہاں ہیں؟
ایک منمناتا:
ماما میری ہوم ورک والی ڈائری!
اور دوسرا رندھی آواز میں کہتا:
ماما میں اپنا ہوم ورک کرنا بھول گیا ۔ ۔ ۔
ہر کوئی اپنا اپنا رونا رو رہا ہوتا۔ اور میں چیختی کہ آپ کی چیزوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری نہیں ۔ ۔ ۔ اب آپ بڑے ہو گئے ہو، خود سنبھالو!
آج میں ان کے کمرے کے دروازے پر کھڑی ہوں. بستر خالی ہیں. الماریوں میں صرف چند کپڑے ہیں. جو چیز باقی ہے، وہ ہے ان کی خوشبو.
اور میں ان کی خوشبو محسوس کر کے اپنے خالی دل کو بھرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
اب صرف ان کے قہقوں، جھگڑوں اور میرے گلے لگنے کی یاد ہے.
آج میرا گھر صاف ہے۔ سب کچھ اپنی جگہ پر ہے۔ یہ پرسکون، پرامن اور خاموش ہے ۔ ۔ ۔ زندگی سے خالی ایک صحرا کی طرح۔
وہ ان کا دروازے کھلے چھوڑ کر بھاگ جانا اور میرا چیختے رہنا کہ دروازے بند کرو۔ آج سب دروازے بند ہیں اور انہیں کھلا چھوڑ جانے والا کوئی نہیں۔
ایک کسی دوسرے شہر چلا گیا ہے اور دوسرا کسی دوسرے ملک۔ دونوں زندگی میں اپنا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
ہر بار وہ آتے ہیں اور ہمارے ساتھ کچھ دن گزارتے ہیں۔ جاتے ہوئے جب وہ اپنے بیگ کھینچتے ہیں تو یوں لگتا ہے جیسے میرا دل بھی ساتھ کھنچ رہا ہے۔
میں سوچتی ہوں کہ کاش میں ان کا یہ بیگ ہوتی تو ان کے ساتھ رہتی۔
لیکن پھر میں دعا کرتی ہوں کہ وہ جہاں رہیں آباد رہیں۔
اگر آپ کے بچے ابھی چھوٹے ہیں تو انہیں انجوائے کریں۔ ان کو گدگدائیں، ان کی معصوم حیرت کو شیئر کریں اور ان کی چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کا مداوا کریں۔
گھر گندا ہے، کمرے بکھرے ہیں اور دروازے کھلے ہیں تو رہنے دیں۔ یہ سب بعد میں بھی ٹھیک ہو سکتا ہے۔ لیکن بچوں کے ساتھ یہ وقت آپ کو دوبارہ نہیں ملے گا.
💗💗💗

17/11/2022

*بچوں کو اپنی نظر میں رکھیں قید میں نہیں*

اولاد اللہ کی نعمت ہے ۔والدین اور بچوں کا ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بچوں کو والدین کی محبت ، حمایت ، توجہ ، تحفظ اور احترام کی ضرورت ہوتی ہے ۔بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ہمارا آج کا عمل انکے لئے زندگی کا اصول ہے۔بچوں کواپنی ملکیت سمجھ کر ان پر بے جا پابندیاں لگانے سے وہ معاشرے میں وہ مقام حاصل نہیں کرپاتے جسکی انھیں یاوالدین کو خواہش ہوتی ہے۔ ذیل میں کچھ تجاویزپیشِ خدمت ہیں جو شاید آپکے کچھ کام آسکیں اور آپ اپنے بچوں کے بہترین محافظ بن سکیں۔

⬅️پرسکون صحت بخش ماحول
گھر میں بچے کو اچھا اور پرسکون ماحول دیں۔تاکہ وہ اپنی پڑھائی پر بھرپور توجہ دے ۔جب بچہ گھر پر ہو توکسی بھی کام کے لئے اسکے پیچھے نہ لگیں ۔بلکہ اسمیں خود احساس ذمہ داری بڑھانے کی کوشش کریں ۔تاکہ وہ اپنے کام خو د ذمہ داری سے انجام دے سکے ۔

⬅️سوالات اور پوچھ گچھ کا طریقہ
آپکا مزاج آپکے بچے پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اپنے بچے سے کسی بھی بات کے متعلق سوال نارمل انداز میں پوچھیں ۔ڈانٹ ڈپٹ اور مارپیٹ آپکے بچے کو تناؤ کی طرف لے جاسکتی ہے۔ جبکہ دوستانہ رویہ آپکو اپنے بچے سے قریب تر لے جاسکتاہے۔ اپنے بچے کے ساتھ پیار بھر ا انداز اپنائیے ۔روک ٹوک اور بے جاسوالات آپکے بچے کے ذہن پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔

⬅️بچے سے موزوں لاڈپیار
اپنے بچے کو تفریح کے مواقع فراہم کریں ۔باہر گھمانے پھرانے لے کر جائیں ۔اس سے آپکے بچے میں اعتماد بڑھے گا۔ اسے اچھائی اور برائی کا فرق سمجھائیں ۔بچے کے ساتھ مل کر کھیلیں۔ اسطرح جب بچہ آپکے قریب ہوگا تو وہ آپکی بات پر توجہ دے گا۔ آپکی پسند نہ پسند کا خیال رکھے گا اور اسکے رویہ میں اگر کوئی خرابی ہوگی تو وہ بھی دور ہوجائے گی ۔آپکا اپنے بچے پر مان اسے آپکا مان رکھنا سکھائے گا۔ اعتدال میں رہتے ہوئے اپنے بچے کی ہر جائز خواہش کوپوراکرنے کی کوشش کریں۔

⬅️بچوں سے وابستہ امیدیں
ہر ماں باپ کا حق ہے کہ وہ اپنے بچے کیلئے خواب دیکھیں ۔لیکن اگر آپکا بچہ خواب دیکھے تو اسکے خواب کوبھی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بچے کا ساتھ دیں۔ہو سکتا ہے وہ بھی بڑاہوکر کوئی بڑی شخصیت بنے ۔

⬅️ہاتھ اٹھانے سے گریزکریں
بچے پر ہاتھ اٹھانے یا اسے تکلیف دہ سزادینے سے گریز کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپکا بچہ سہم جائے گا۔آپکے اور اسکے رشتے میں ڈر غالب آجائے گا ۔اسے آپکے اعتماد کی ضرورت ہے آپکے ڈر

16/11/2022
16/11/2022

*اکثر لوگوں کی عادت ہوتی وہ ہمیشہ سوچتے رہتے ہیں کہ* *کاش! ہم فلاں فلاں انسان کی جگہ ہوتے...تو کتنا اچھا ہوتا, اپنا موازنہ کبھی بھی کسی ساتھ مت کریں, سب کا سلیبس الگ ہے,سب کا امتحان الگ ہے,سب کی پریشانیاں الگ ہیں,سب کی* *دنیا الگ ہے,سب کا درجہ الگ ہے انسان کا انسان کےساتھ موازنہ بنتا ہی نہیں ❤️💯🙂*

16/11/2022

*🪶نیک اعمال۔۔۔۔*

*انسان قیامت کے دن اپنے نیک اعمال کا سب سے زیادہ محتاج ہوگا۔۔۔۔۔*
*آج جو ہم بہت کچھ اکٹھا کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس میں تلاش کریں نیک اعمال کتنے ہیں۔۔؟؟*

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Muslim Town Lahore
Lahore