Brainiacs School System And Academy - Khursheed Latif Campus Girls Branch

Brainiacs School System And Academy - Khursheed Latif Campus Girls Branch

Share

EDUCATION INSTITUTE

Photos from Brainiacs School System And Academy - Khursheed Latif Campus Girls Branch's post 30/12/2023

الحمدللہ عزوجل
کل مورخہ 30 دسمبر 2023 کو سالانہ امتحانات کارزلٹ دیا گیا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا. اللہ پاک سے دعا ہے کہ برینیکس سکول سسٹم ہر سال اپنے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزا ئی میں اپنا کردار ادا کرے اور قوم کے مستقبل کو نکھارنے میں اپنی کاوشیں جاری رکھے آمین







08/06/2023



07/06/2023



05/06/2023

ایک حاجی صاحب کافی بیمار تھے .
اب ان کے گردے واش ہوتے ہوتے ختم ہوچکے تھے۔
ایک وقت میں آدھا سلائس ان کی غذا تھی۔ سانس لینے میں بہت دشواری کا سامنا تھا۔
نقاہت اتنی کہ بغیر سہارے کے حاجت کیلئے نہ جاسکتے تھے۔
ایک دن چوہدری صاحب ان کے ہاں تشریف لے گئے
اور انہیں سہارے کے بغیر چلتے دیکھا تو بہت حیران ہوئے انہوں نے دور سے ہاتھ ہلا کر چوہدری صاحب کا استقبال کیا‘
چہل قدمی کرتے کرتے حاجی صاحب نے دس چکر لان میں لگائے‘
پھر مسکرا کر ان کے سامنے بیٹھ گئے‘
ان کی گردن میں صحت مند لوگوں جیسا تناؤ تھا۔
چوہدری صاحب نے ان سے پوچھا کہ یہ معجزہ کیسے ہوا؟
کوئی دوا‘ کوئی دعا‘ کوئی پیتھی‘ کوئی تھراپی۔ آخر یہ کمال کس نے دکھایا۔
حاجی صاحب نے
فرمایا میرے ہاتھ میں ایک ایسا نسخہ آیا ہے کہ اگر دنیا کو معلوم ہوجائے تو سارے ڈاکٹر‘ حکیم بیروزگار ہوجائیں۔
سارے ہسپتال بند ہوجائیں اور سارے میڈیکل سٹوروں پر تالے پڑجائیں۔
چوہدری صاحب مزید حیران ہوئے کہ آخر ایسا کونسا نسخہ ہے جو ان کے ہاتھ آیا ہے۔
حاجی صاحب نے فرمایا کہ میرے ملازم کی والدہ فوت ہوگئی‘
میرے بیٹوں نے عارضی طورپر ایک چھ سات سالہ بچہ میری خدمت کیلئے دیا‘
میں نے ایک دن بچے سے پوچھا کہ آخر کس مجبوری کی بنا پر تمہیں اس عمر میں میری خدمت کرنا پڑی‘
بچہ پہلے تو خاموش رہا پھر سسکیاں بھر کر بولا کہ ایک دن میں گھر سے باہر تھا‘
میری امی‘ ابو‘ بھائی‘ بہن سب سیلاب میں بہہ گئے
میرے مال مویشی ڈھور ڈنگر‘ زمین پر رشتہ داروں نے قبضہ کرلیا۔
اب دنیا میں میرا کوئی نہیں۔
اب دو وقت کی روٹی اور کپڑوں کے عوض آپ کی خدمت پر مامور ہوں۔
یہ سنتے ہی حاجی صاحب کا دل پسیج گیا اور پوچھا بیٹا کیا تم پڑھوگے بچے نے ہاں میں سرہلا دیا۔
حاجی صاحب نے منیجر سے کہا کہ اس بچے کو شہر کے سب سے اچھے سکول میں داخل کراؤ۔
بچے کا داخل ہونا تھا کہ اس کی دعاؤں نے اثر کیا‘
قدرت مہربان ہوگئی‘
میں نے تین سالوں کے بعد پیٹ بھر کر کھانا کھایا‘
سارے ڈاکٹر اور گھروالے حیران تھے۔
اگلے روز اس یتیم بچے کو ہاسٹل میں داخلہ
دلوایا اور بغیر سہارے کے ٹائلٹ تک چل کرگیا‘ میں نے منیجر سے کہا کہ شہر سے پانچ ایسے اور بچے ڈھونڈ کرلاؤ جن کا دنیا میں کوئی نہ ہو۔
پھر ایسے بچے لائے گئے
انہیں بھی اسی سکول میں داخل کرادیا گیا۔
اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور آج میں بغیر سہارے کے چل رہا ہوں۔
سیر ہوکر کھاپی رہا ہوں اور قہقہے لگارہا ہوں۔ حاجی صاحب سینہ پھلا کر گلاب کی کیاریوں کی طرف چل دئیے
اور فرمایا میں اب نہیں گروں گا جب تک کہ یہ بچے اپنے قدموں پر کھڑے نہیں ہوجاتے۔
حاجی صاحب گلاب کی کیاریوں کے قریب رک
گئے اور ایک عجیب فقرہ زبان پر لائے ..
’’قدرت‘ یتیموں کو سائے دینے والے
درختوں کے سائے لمبے کر دیا کرتی ہے

01/05/2023





22/04/2023

*السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.*
عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر ان گنت دعاؤں,نیک تمناؤں اور پر خلوص جذبات کے ساتھ آپ کو اور آپ کی فیملی کو بہت بہت عید الفطر مبارک ہو اللہ رب العزت آپکی عبادات و مناجات اپنی پاک بارگاہ میں قبول فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی ہزاروں خوشیاں نصیب فرمائے۔
*آمین ثم آمین.*
*دعاگو:*
*انتظامیہ *
*برینیکس سکول سسٹم اینڈ اکیڈمی #
*خورشید لطیف کیمپس گرلز برانچ*

20/04/2023

یورپ کے اکثر ممالک میں پستول کا لائسنس لینا آسان ہے لیکن ٹیچنگ کا لائسنس لینا انتہائی مشکل کام ہے۔
انکا کہنا ہےکہ اسلحے سے کوئی آدمی صرف اتنے ہی لوگ مار سکتا ہے جتنی گولیاں اسکی پستول میں ہیں لیکن ایک نا اہل ٹیچر اتنے لوگ مار سکتا ہے جنکی گنتی کرنا بھی ممکن نہیں۔
ھمارے ھاں جس کو کہیں جاب نہیں ملتی وہ ٹیچر بن جاتا ھے۔

یاد رکھیں ایک نا اہل ٹیچر بندوق سےزیادہ خطرناک ہوتاہے ۔



Photos from Brainiacs School System And Academy - Khursheed Latif Campus Girls Branch's post 23/03/2023

خورشید لطیف کیمپس گرلز برانچ کی بچیوں کی طرف سے بنائے گئے پنسل ورک کے نمونے پیش خدمت ہیں.





Photos from Brainiacs School System And Academy - Khursheed Latif Campus Girls Branch's post 03/03/2023

گرلز برانچ کی بچیوں کی طرف سے بنائے گئے پنسل ورک کے نمونے پیش خدمت ہیں.





Photos from Brainiacs School System And Academy - Khursheed Latif Campus Girls Branch's post 06/01/2023

الحمدللہ عزوجل
کل مورخہ 5 جنوری 2023 کو سالانہ امتحانات کارزلٹ دیا گیا جس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں انعامات سے نوازا گیا. اللہ پاک سے دعا ہے کہ برینیکس سکول سسٹم ہر سال اپنے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزا ئی میں اپنا کردار ادا کرے اور قوم کے مستقبل کو نکھارنے میں اپنی کاوشیں جاری رکھے آمین







04/01/2023

الحمدللہ عزوجل
رزلٹ 2022 کی تیاری مکمل ہوچکی ہے کل بروز جمعرات مورخہ 5 جنوری بوقت 9 بجے والدین کو رزلٹ دیا جائے گا۔والدین سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کا خیال رکھیں .شکریہ



Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Brainiacs School System And Academy Khursheed Latif Campus Girls Branch Near Peer Nazim Shah House Babu Kot Sherakot Bund Road Lahore
Lahore

Opening Hours

Monday 07:30 - 00:30
Tuesday 07:30 - 12:30
Wednesday 07:30 - 12:30
Thursday 07:30 - 12:30
Friday 07:30 - 11:00
Saturday 07:30 - 12:30