Umamah Online Quran Academy

Umamah Online Quran Academy

Share

assalam u alaikum & Hello Every one.. I'm Hafiz M Safdar from Lahore Pakistan....This is my Official

06/07/2022

*اپنے ظرف کو بڑا کریں اپنی سوچ کو بڑا کریں*

*اگر کوئی کامیاب ہورہا ہے تو اس کو فالو کریں اس سے کچھ نہ کچھ سیکھیں بجائے اس کے آپ اس سے حسد کرو*

*عجیب سوچ ہے ہمارے معاشرے میں کچھ لوگوں کی اگر کوئی کمتر انسان ذات کا چھوٹا انسان اگر وہ کامیاب ہوگیا ہے تو ہم لوگوں کو اس سے کچھ سیکھنے میں شرم محسوس ہوتی ہے کیونکہ وہ ہمارے برابر کا نہیں ہمارے سٹیٹس کا نہیں☞◆*
Umamah Online Quran Academy contact number
+923047474465 WhatsApp

14/06/2022

*اپنی کم تنخواہ پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو رزق کے بدلے کچھ اور دے دیدیا گیا ہو ایک بار ضرور پڑھیے گا !!!!!! *

ایک بڑے محدث فقیہ اور امام وقت فرماتے ہیں کہ

○ *ليس شرطا أن يكون الرزق مالا*
*قد يكون الرزق خلقا أو جمالا*

رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا پھر حسن و جمال دے دیا گیا ہو

○ *قد يكون الرزق عقلا راجحا*
*زاده الحلم جمالا وكمالاً*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش دے دی گئی ہو اور وہ فہم اس کو نرم مزاجی
اور تحمل و حلیمی عطا کر دے

○ *قد يكون الرزق زوجا صالحا*
*أو قرابات كراما وعيالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے
کہ کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے
مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جائے

○ *قد يكون الرزق علما نافعا*
*قد يكون الرزق أعمارا طوالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو

○ *قد يكون الرزق قلبا صافيا*
*يمنح الناس ودادا ونَوالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو

○ *قد يكون الرزق بالا هادئا*
*إنما المرزوق من يهدأ بالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو

○ *قد يكون الرزق طبعا خيّرا*
*يبذل الخير يمينا وشمالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت نیک و سلیم طبع عطاکی گئی ہو۔ وہ شخص اپنی نیک طبیعت کی وجہ سے اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھرے

○ *قد يكون الرزق ثوبا من تقى*
*فهو يكسو المرء عزا وجلالا*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت تقوٰی کا لباس پہنا دیا گیا ہو اور اس شخص کو اس لباس نے عزت اور مرتبہ والی حیثیت بخش دی ہو

○ *قد يكون الرزق عِرضَاً سالماً*
*ومبيتاً آمن السِرْبِ حلالاً*

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت ایسا عزت اور شرف والا مقام مل جائے جو اس کے لئے حلال کمائ اور امن والی جائے پناہ بن جائے

○ *ليس شرطا أن يكون الرزق مالا*
*كن قنوعاً احمد الله تعالى*

○ پس رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں
جو کچھ عطا ہوا
اس پر مطمئن رہو
اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہو
اللھم لک الحمد کلہ ولک الشکر کلہ
الحمدللہ علی کل حال
Umamah Online Quran Academy contact Number: 923047474465

27/02/2022

مناسب لفظوں کا اِنتِخاب
’’کھالو‘‘ کی جگہ ’’کھالیجئے‘‘ ’’میرا فیصلہ یہ ہے‘‘ کی جگہ ’’میری رائے یہ ہے‘‘ ’’میں یہ کہہ رہا تھا‘‘ کی جگہ ’’میں یہ عرض کررہا تھا‘‘ ”مجھے تم سے کام ہے“ کی جگہ ”مجھے آپ سے کچھ کام ہے“ یا” آپ کو تھوڑی زَحْمت دینی ہے“، ’’اندھے‘‘ کی جگہ” نابینا“، ’’بوڑھے‘‘ کی جگہ ’’بُزُرگ‘‘ ، ’’فلاں مرگیا‘‘ کی جگہ ’’فلاں کا اِنتِقال ہوگیا‘‘، ’’کیوں آئے ہو؟‘‘ کی جگہ’’ کیسے تشریف لائے؟‘‘ ، ’’مصیبت میں پڑگیا“ کی جگہ ’’آزمائش میں آگیا‘‘، ’’آپ غلط کہہ رہے ہیں ‘‘ کی جگہ ’’میری ناقص رائے یہ ہے کہ یہ بات اس طرح ہے ‘‘، ’’آپ میری بات نہیں سمجھے ‘‘ کی جگہ ’’شاید میں اپنی بات سمجھا نہیں پایا‘‘ وغیرہ استعمال کیجئے اور اس کے فوائد اپنی آنکھوں سے دیکھیں*
Umamah Online Quran Academy
Contact us +923047474465

21/02/2022

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *19 رجب 1443ھ* 💎
🔖 *21 فروری 2022ء* 💎
🔖 *09 پھاگن 2078ب* 💎

🌄 *بروز سوموار Monday* 🌅

🌼 *ہر آفت سے نجات !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے سورۃ البقرہ کی دو آخری آیتیں رات میں پڑھ لیں وہ اسے ہر آفت سے بچانے کے لیے کافی ہو جائیں گی۔*🔹
📗«صحیح بخاری-5009»

Umamah Online Quran Academy
You can contact us:
00923047474465
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

14/02/2022

*⭕خواجہ مجذوب الحسن*
رحمتہ اللہ علیہ

*جگہ جی لگانے کی دُنیا نہیں ہے*
*یہ عبرت کی جاہے تماشانہیں ہے*

جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سو نمونے
مگر تجھے اندھا کیا رنگ و بوٗ نے
کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تو نے
جو معمور تھے وہ محل اب ہیں سونے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

ملے خاک میں اہل شان کیسے کیسے
مکین ہوگئے لامکان کیسے کیسے
ہوئے نامور بے نشان کیسے کیسے
زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہے تماشہ نہیں ہے

زمین کے ہوئے لوگ پیوند کیا کیا
ملوک و حضور و خداوند کیا کیا
دکھائے گا تو زور تا چند کیا کیا
اجل نے پچھاڑے تنومند کیا کیا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہے تماشہ نہیں ہے

اجل ہی نے چھوڑا نہ کسریٰ نہ دارا
اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
ہر اک لے کے کیا کیا نہ حسرت سُدھارا
پڑا رہ گیا سب یونہی ٹھاٹھ سارا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہے تماشہ نہیں ہے

یہاں ہر خوشی ہے مبدل بہ صد غم
جہاں شادیاں تھیں وہیں اب ہے ماتم
یہ سب ہر طرف انقلاباتِ عالم
تری ذات ہی میں تغیر ہیں ہر دم

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہے تماشہ نہیں ہے

تجھے پہلے بچپن نے برسوں کھلایا
جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا
بڑھاپے نے پھر آکے کیا کیا ستایا
اجل تیرا کردے گی بالکل صفایا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے
یہی تجھ کو دُھن ہے رہوں سب سے اعلیٰ
ہو زینت نرالی، ہو فیشن نرالا
جیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا؟
تجھے حسن ظاہر نے دھوکے میں ڈالا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہے تماشہ نہیں ہے

وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی محل بھی
جہاں تاک میں کھڑی ہو اَجل بھی
کبھی اب اپنے اس جہل سے تو نکل بھی
یہ طرز معیشت اب اپنا بدل بھی

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جاہے تماشہ نہیں ہے

یہ دنیائے فانی ہے محبوب تجھ کو
ہوئی واہ! کیا چیز مرغوب تجھ کو
نہیں عقل اتنی بھی مجذوبؔ تجھ کو
سمجھ لینا اب چاہیے خوب تجھ کو

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

بڑھاپے سے پاک پیامِ قضا بھی
نہ چونکا نہ جیتا نہ سنبھلا ذرا بھی
کوئی تیری غفلت کی ہے بے انتہا بھی
جنون تابکے ہوش میں اپنے آبھی

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

نہ دلدادہ شعر گوئی رہے گا
نہ گرویدہ شہرہ جوئی رہے گا
نہ کوئی رہا ہے نہ کوئی رہے گا
رہے گا تو ذکر نہ کوئی رہے گا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

جب اس بزم سے اٹھ گئے دوست اکثر
اور اٹھتے چلے جارہے ہیں برابر
یہ ہر وقت پیش نظر جب سے منظر
یہاں پر ترا دل بہلتا ہے کیوں کر

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

جہاں میں کہیں شورِ ماتم بپا ہے
کہیں فقر و فاقہ سے آہ و بکا ہے
کہیں شکوئہ جور و مکر و دغا ہے
غرض ہر طرف سے یہی بس صدا ہے

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

Umamah Online Quran Academy, Contact us plz on WhatsApp no: +923047474465

11/02/2022

صحابہ کرام(رضی اللہ عنہم)ستاروں کی مانند ہیں، ستارے آسمانوں پر ہوتے ہیں جو ستاروں پر تھوکنے کی گندی کوشش کرے گاتو تھوک اس کے گندے منہ پر ہی آئےگی۔

07/02/2022

*🌹سلسلہ دروس حدیث 144🌹*

🗓️تاریخ: :07:02:2022
بروز:سوموار
05 رجب 1443🗓️

*طلوع آفتاب 06:51*
*غروب آفتاب:05:44*

*🌹اسلامی اخوت کی مثال🌹*
سیدنا ابو بردہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ صلی اللہ وعلیہ وسلم نے فرمایا:
*((إِنَّ المُؤْمِنَ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا» وَشَبَّكَ أَصَابِعَهُ ))*

*ترجمہ*
"ایک مومن دوسرے مومن کے لیے عمارت کی طرح ہے اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو قوت پہنچاتا ہےاور رسول اللہ نے ایک ہاتھ کی آنگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی آنگلیوں میں داخل کیا۔"

صحیح البخاری : 481
Translated into English
A believer is like a building for another believer, one part of which strengthens the other part and the Messenger of Allah inserted the fingers of one hand into the fingers of the other hand.

💫*Umamah Online Quran Academy Contact us plz +923047474465*

30/01/2022
23/01/2022

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *19 جمادی الثانی 1443ھ* 💎
🔖 *23 جنوری 2022ء* 💎
🔖 *10 ماگھ 2078ب* 💎

🌄 *بروز اتوار Sunday* 🌅

🌺 *محبوب ترین کلمات !*
🔹 *حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ بات کہ میں سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ کہوں ، مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے ۔*🔹
📗 «صحیح مسلم-6847»
Umamah Online Quran Academy
Ph:+923047474465
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

22/01/2022

No Doubt

22/01/2022

❇ والد دنیاکاوہ واحدشخص ھےجوخودسےزیادہ آپکوکامیاب دیکھناچاھتاھے۔

❇ والدکاسخت اندازاورماں کانرم لھجہ ھمارےمعاشرہ میں گھرکےماحول کومعتدل ومتوازن رکھتاھے۔

❇ والد چاہےکتناھی بوڑھاھو، گھرکاسب سےمضبوط ستون ھوتاھے۔

❇ باپ کی موجودگی سورج کےمانندھوتی ھے، سورج گرم توضرورھوتاھے مگرسورج نہ ھوتواندھیراچھاجاتاھے۔

❇ باپ کاحکم مانوتاکہ خوشحال ھوسکو، باپ کی سختی برداشت کروتاکہ باکمال ھوسکو۔

❇ باپ کےآنسوتمھارے دکھ سےنہ گریں، ورنہ اللہ تمکوجنت سےگرادیگا۔

❇ باپ ایک ایسا کریڈٹ کارڈھےجسکےپاس بائلنس نہ ھوتےھوئےبھی ھمارےخواب پورےکرنےکی کوشش ھے۔

❇ باپ اولادکیلئےڈھال ھےجوکبھی اپنی اولاد سےغافل نھیں ھوتا۔

❇ باپ کی باتیں غورسےسنو تاکہ دنیاوالوں کی نہ سننی پڑے اورباپ کے سامنے نظر جھکاکر رکھو تاکہ اللہ تمکودنیامیں بلندکردے۔

❇ باپ کےساتھ حسن سلوک کرنا جھادفی سبیل اللہ سےبڑھکرھے۔

❇ باپ اللہ کی صفت ربوبیت کامظھرھے اوراللہ کی رحمت کاسایہ ھے۔

❇ باپ ایک ذمہ دار ڈرائیورھے جوگھرکی گاڑی کواپنےخون سےچلاتاھے۔

❇ ماں کےپاؤں تلےجنت ھے لیکن یادرکھو! باپ کی ناراضگی تمھیں جھنم میں نہ پہنچادے۔

❇ باپ ایک کتاب ھے جس پرتجربات تحریرھوتےھیں، اسےاپنےسےدور مت کرو۔

❇ باپ ایک مقدس محافظ ھے جوساری زندگی خاندان کی نگرانی کرتاھے۔

❇ باپ کااحترام کرو، تاکہ تمھاری اولادتمھارا احترام کرے، اورباپ کی عزت کرو تاکہ اس سےفیضیاب ھوسکو۔

❇ باپ جنت کےدروازوں میں سےبہترین دروازہ ھےاب تمھیں اختیارھےخواہ(نافرمانی اوردل دکھاکر) اس دروازہ کوضائع کردویا(فرمابرداری اورخدمت کرکے) اس دروازہ کی حفاظت کرلو۔

❇ دنیاکی سب سےبڑی نعمت ماں اورباپ ھیں، اگرباپ نہ ھوتوزندگی کی دوڑ میں اچھامشورہ دینےوالاکوئی نھیں ھوتا۔

دعا ہے اللہ تعالی ہمارے والدین کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے اور جنکے والدین اس دنیا سے رحلت فرماگئے ہیں انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
Umamah Online Quran Academy
You can contact us on WhatsApp
+923047474465

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Lahore