یہ قرآن کا ہی معجزہ ہے کہ اس کتاب کا ایک ایک حرف اور ایک ایک لفظ یاد رکھا سکتا ہے۔
جب سے بچوں نے قرآن حفظ کرنا سٹارٹ کیا ہے وڈیوز بنانے کے لیے وقت بہت ہی کم ملتا ہے بلکہ نہ ہونے کے برابر 🥴، حالانکہ بچوں کے مدرسے سے واپس آنے کے بعد ہر روز ان کا سبق خود بھی سنتی ہوں ۔ مگر کوئی ایکٹویٹی بھی ساتھ ساتھ سوچتی 🤔 رہتی ہوں کیا قرآن سے متعلق ہو کیا کروائی جائے؟
آج بچوں سے سبق سنتے ہوئے اچانک سے ان کا جائزہ لینے کی سوجھی تو دماغ میں یہ آئیڈیا آیا 🔔 ۔
یقین مانیے بچوں نے نہ صرف انجوائے کیا بلکہ کہا کہ مدرسے میں جا کر جب فری ٹائم ہو گا تو دوستوں کے ساتھ مل کر گیم کریں گے۔
اس ایکٹویٹی کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہوا کہ بچے مینٹلی ایکٹو ہو گئے اور مختلف حروف سے شروع ہونے والی آیتیں سوچنے لگے۔ اور گیم ختم ہونے کے بعد بھی جب کسی حرف سے آیت (جو گیم کے دوران نہ پڑھ سکے) یاد آتی تو فوراً پڑھنے لگ جاتے کہ یہ آیت بھی تو ہے۔
خیر ہم نے اس گیم کو بہت انجوائے کیا ۔ اپ بھی گھر میں یا مدرسے میں بچوں کے ساتھ یہ گیم کر سکتے ہیں ۔
Home Schooling Pakistan
Home Schooling Pakistan is a platform for parents to help them to do home schooling.
We offer Islamic & Educational workbooks, handbook, curriculum and animated videos.
لگے ہیں قفل غلامی کے سب زبانوں پر
یہاں کے شاہ نے آزاد کچھ نہیں رکھا
14August Azadi ride lahore
04/07/2025
Congratulations 👏🏻
You have successfully completed mental maths 2nd / 3rd level 👍🏻✌🏻👏🏻😍🎊
02/07/2025
Congratulations 👏🏻
You have successfully completed mental maths junior level 👍🏻✌🏻👏🏻😍🎊
02/07/2025
Congratulations 👏🏻
You have successfully completed mental maths level 1 👍🏻✌🏻👏🏻😍🎊
بچے اگر کچھ نیا سیکھیں تو جتنی خوشی بچوں کو ہوتی اس سے کہیں ذیادہ خوشی ماں باپ کو ہوتی ہے۔
سب کے بچپن کے خوابوں میں ایک خواب بائیک چلانا بھی ہوتا ہے۔ خاص کر لڑکیوں کو ۔ بہت کم لڑکیوں کو یہ خواب پورا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ مجھے بھی اجازت ملی تب جب بچے بڑے ہو گئے خیر پھر جی جان سے کوشش کی اور خوب پریکٹس بھی لیکن جب سے بائیک چلانا آ گئی تو احمد صاحب بے چین کہ ماما نے سیکھ لی میں رہ گیا 😂بہت کہا ابھی چھوٹے ہو پاؤں بھی نہیں لگتے زمین پر جب بائیک پر بیٹھو گے ( حالانکہ میرے اپنے بھی نہیں لگتے )مگر نہ جی بند بائیک پکڑ پکڑ گرا گرا کر بائیک کا ویٹ سنبھالنا سیکھ لیا ۔ اب آ گئی باری پریکٹیکل کی تو دو چار دن میں بائیک چلانا بھی سیکھ لی حالانکہ مجھے ذیادہ دن لگے تھے آٹھ دن تقریباً اور پھر مہینہ بھر گلیوں میں پریکٹس مگر روڈ پر چلانے کا خوف پھر بھی دل میں رہتا تھا ۔ جو وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوا۔ آج مجھے احمد سے ذیادہ خوشی اس بات کی بھی اس کو لکھنے پڑھنے سے لے کر بائیک چلانا بھی میں نے سیکھائی ☺️ ۔
🕌 عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک اہم پیغام 🐄🐐
عید الاضحیٰ کے بابرکت دنوں میں لوگ قربانی کے جانور خرید کر گھروں کو لا رہے ہیں، جو ایک خوبصورت اور قابلِ فخر سنت ہے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بہت سے لوگ اپنے جانوروں کو سڑکوں پر بے قابو گھماتے اور دوڑاتے ہیں، جس کی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں اور بچے، بزرگ اور راہگیر زخمی ہو جاتے ہیں۔
🚫 براہِ کرم اپنے جانوروں کو محفوظ جگہ پر رکھیں اور صرف ضرورت کے وقت، مکمل کنٹرول کے ساتھ، باہر نکالیں۔
⚠️ حکومت اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ ان غیر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کرے جو جانوروں کو سڑکوں پر دوڑاتے ہیں اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
💡 یاد رکھیں: قربانی ایک عظیم سنت ہے، اسے دکھاوے کا ذریعہ نہ بنائیں۔
جانوروں کی نمائش یا فخریہ انداز میں گھمانا نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ یہ دوسروں کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
🙏 قربانی صرف جانور کی نہیں، اپنی غفلت، لاپرواہی اور انا کی بھی ہونی چاہیے۔
📢 جن دوستوں کو اس پیغام سے اتفاق ہے، اُن سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو کاپی کر کے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ اہم پیغام پہنچ سکے۔
#قربانی ٰ
29/05/2025
گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کے لیے کچھ نئے کورسز کا آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ اپنے بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے آپ ان کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ کورس کی تفصیلات کے لیے پوسٹ میں دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Website
Address
Lahore
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 19:00 |
| Tuesday | 09:00 - 19:00 |
| Wednesday | 09:00 - 19:00 |
| Thursday | 07:00 - 19:00 |
| Friday | 09:00 - 19:00 |