ایک آدمی عشاء کی نماز کے بعد اپنی بیوی کے پاس آیا اور اولاد کو سوتے ہوئے پایا
اس نے بیوی سے سوال کیا کہ بچوں نے نماز پڑھی ہے یا نہیں؟
بیوی نے کہا میرے پاس کھانا نہیں تھا میں نے انکو بہلا پھسلا کرسلا دی اس لئے نماز نہیں پڑھی.
خاوند نے کہا انہیں اٹھاو تاکہ وہ نماز پڑھیں
اس نے کہا اگر میں نے انہیں اٹھا دیا تو وہ بھوک کی وجہ سے روئیں گے.
خاوند نے کہا کہ مجھے اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ میں انکو نماز پڑھاؤن انکا رزق میرے ذمے نہیں ہے انکو اٹھاؤ رزق اللہ کے ذمے ہے۔
اللہ فرماتے ہیں
وَ اۡمُرۡ اَہۡلَکَ بِالصَّلٰوۃِ وَ اصۡطَبِرۡ عَلَیۡہَا ؕ لَا نَسۡـَٔلُکَ رِزۡقًا ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُکَ ؕ وَ الۡعَاقِبَۃُ لِلتَّقۡوٰی ﴿۱۳۲﴾
اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دے اور اس پر خوب پابند رہ، ہم تجھ سے کسی رزق کا مطالبہ نہیں کرتے، ہم ہی تجھے رزق دیں گے اور اچھا انجام تقویٰ کا ہے۔
(بچوں کی) ماں نے کہنا مانتے ہوئے بچوں کو اٹھا دیا جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو دروازے پر دستک ہوئی کوئی غنی آدمی دستر خوان اٹھائے ہوئے تھا جس پر لذیذ قسم کا کھانا تھا
اس نے باپ سے کہا اسے اپنے گھر والوں کیلئے لے جاو
باپ نے پوچھا معاملہ کیا ہے
غنی نے بتایا کہ میرے پاس شہر کا کوئی بڑا بندہ آیا تھا میں نے اسکیلئے یہ کھانا تیار کروایا تھا
کھانا کھانے سے پہلے ہی ہمارا آپس میں جھگڑا ہو گیا اس نے قسم اٹھا لی کہ وہ کچھ نہیں کھائے اور وہ چلا گیا
پس میں نے یہ کھانا اٹھایا اور چل پڑا اور کہا میں یہ کھانا اس بندے کو دوں گا جس کے پاس میرے قدم رک گئے تو اللہ کی قسم نہیں میرے قدم رکے مگر آپ کے دروازے پر اور اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ کونسی چیز مجھے آپکے دروازے پر لے کر آئی ہے
باپ نے اسی وقت ہاتھ اٹھائے اور دعا شروع کر دی
رَبِّ اجۡعَلۡنِیۡ مُقِیۡمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ ٭ۖ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلۡ دُعَآءِ
اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد میں سے بھی، اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول کر۔
آمین
Shan E Quran Academy
Our mission is to attain the blessings and pleasure of ALLAH the Al-Mighty by promoting the Teaching
18/08/2021
Shan-E-Quran Academy
For Learning Quran Open This Link
https://forms.gle/fGzXHdv7bUZceFhCA
شانِ قرآن اکیڈمی
قرآن سیکھنے کے لئے یہ لنک کھولیں
https://forms.gle/fGzXHdv7bUZceFhCA
عید کے کتنے دن پہلے قربانی کا جانور لے کر آنا چاہیے؟
16/05/2021
Shan-E-Quran Academy
For Learning Quran Open This Link
https://forms.gle/fGzXHdv7bUZceFhCA
ذرا نہیں،پورا سوچئے
19/03/2021
Shan-E-Quran Academy
For Learning Quran Open This Link
https://forms.gle/fGzXHdv7bUZceFhCA
تلخ حقیقت
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore
53720