Edufocus High School System

Edufocus High School System

Share

Edufocus is a friendly, welcoming school where children are happy and enjoy learning. Our vision is

09/07/2023
Photos from Edufocus High School System's post 04/04/2023
01/02/2023

ایک عام اور اور خاص سکول میں کیا فرق ہوتا ہے؟

14/10/2022

آج کا المیہ
ایک معلمہ کی وال سے

ہمیں بیروزگاری نے نہیں ، ہماری ڈگریوں نے مارا ہے ، ہمیں وہ کچھ سکھایا ہی نہیں گیا جو اگلے دس سال ہمارے کام آتا ،،
" ہمیں اعتماد نہیں سکھایا گیا ، انگریزی میں پورے نمبر دے کر انگریزی بولنا نہیں سکھایا گیا ، میتھ میں سو بٹہ سو لینے والے اپنی ہی زمین کا رقبہ نہیں نکال سکتے”

پچھلے ہفتے چھٹی کے روز دو شاگردوں کا فون آیا کہ آپ سے ملنا چاہتے ہیں ۔ یہ وہ دو بچے تھے جنہوں نے چھ سال قبل میٹرک میں ٹاپ کیا تھا اور پورے شہر اور مضافات میں ان ہونہار طلبا کا چرچا تھا بڑے بڑے پینا فلیکس پر ان کی ادارے کے نام کے ساتھ تصاویر لگی تھیں ، بڑے کالجز کی طرف سے فری ایجوکیشن کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے من پسند کالجز کا انتخاب کرکے اس میں داخلہ بھی لیا ، اگلے چار سالوں میں کامیابی کا تناسب بھی قدرے بہتر رہا۔گریڈ میں استحکام رہا ۔ تب ان کو یوں لگا جیسے دنیا فتح کر لیں گے ، ان کے گریڈ ان کی کامیابی کی دلیل اور گارنٹی ہیں ۔ ان کی میڑک کی سند ان کی اعلی ملازمت پر قبولیت کی سند ہے ۔۔۔ لیکن نتائج اس کے برعکس رہے
وہ جس بڑے ادارے میں انٹرویو دینے گئے بہت کم نمبروں سے ٹیسٹ پاس ہوسکے ، تحریری ٹیسٹ پاس کر بھی لیے تو انٹرویو میں رہ گئے ، پینل کے سوالات ان کے سر سے گزر گئے ، اسناد میں اے پلس گریڈ دھرے کے دھرے رہ گئے ، ریک میں رکھی ٹرافی ان کے کسی کام نہ آئی ۔

آج وہ کچھ سنانے آئے تھے اور میں خاموشی سے دونوں کو سن رہی تھی ۔ دونوں کے چہروں پر مایوسی اور انجانا سا عدم تحفظ تھا ، چائے کا کپ رکھ کر ایک نے فرش کو دیکھتے ہوئے آخری جملہ بولا " میڈم تعلیی نظام نے بہت ظلم کیا ہے ہم پر ۔۔۔ "
میں نے مسکرا کر کہا " بیروزگاری تو ہمارا بہت پرانا مسئلہ ہے شہزادے، میرٹ نہیں دیکھا جاتا"
" نہیں میڈم ! " دوسرا تڑپ کر بولا " ہمیں بیروزگاری نے نہیں ، ہماری ڈگریوں نے مارا ہے ، ہمیں وہ کچھ سکھایا ہی نہیں گیا جو اگلے دس سال ہمارے کام آتا ،، میں ایک بار پھر غور سے سننے لگی ۔ آج ان کے بولنے کی باری تھی۔

" ہمیں اعتماد نہیں سکھایا گیا ، انگریزی میں پورے نمبر دے کر انگریزی بولنا نہیں سکھایا گیا ، میتھ میں سو بٹہ سو لینے والے اپنی ہی زمین کا رقبہ نہیں نکال سکتے ، اردو میں پورے نمبر لے کر بھی ہم وزیر اعلی کو عرضی نہیں لکھ سکتے ، میرٹ ہمارے قدموں کی دھول ہے لیکن نالج ہمارے پاس صفر ہے ، آپ نے نمبروں کی مشینیں بنائی ہیں، جینیس نہیں ۔" آواز اس کے گلے میں رندھ گئی ۔
میرے پاس کوئی جواب نہ تھا
" میرے ابو کے زمانے میں ڈاکٹری کا میرٹ %78 فیصد تھا، اب % 91 پر بھی پاکستان کے سب سے تھکے ہوئے کالج میں بھی داخلہ نہیں ملتا۔" اس کے چہرے پر تھکن ہی تھکن تھی ۔
، لگتا تھا نوکریاں ہمارے قدموں میں گریں گی، آج جس کمپنی میں جاتے ہیں وہاں پورے نمبر لینے والے سینکڑوں کی تعداد میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن ٹیسٹ اور انٹرویو میں سب رہ جاتے ہیں ، کہاں گئے وہ نمبر؟؟ "
وہ اپنا کتھارسس کر رہے تھے یا سوال ۔۔۔ میرے پاس کوئی جواب نہ تھا ۔ ہم نمبروں کی مشینیں ہی تو بنا رہے ہیں ،
اور جواب میں وہی خاموشی۔۔۔ طویل خاموشی ملے گی ۔

ابھی ایک جگہ یہ پڑھنے کو ملا ،اس قدر دل کو لگی سب باتیں اور اتنی حقیقت ہیں کہ واقعی ہم روبوٹ بنا رہے ،نمبر اور پرسنٹیج بنانے والی مشینیں۔۔۔ ذرا سوچیئے ..


ہمیں اپنے طلباء میں صرف علم نہیں صلاحیت اور ہنرمندی کو بھی فوقیت دینا ہو گی۔

07/10/2022

Don't try to change what you can't change. Think ahead, start changing yourself today, and set an excellent example for others. In the end, for your future and your country, because you are part of it.

Photos from Edufocus High School System's post 24/09/2022

Collage activity of Number "6" by playgroup

Photos from Edufocus High School System's post 23/09/2022

Show and tell activity

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00