Online Quran Academy

Online Quran Academy

Share

Online Quran teaching

26/12/2024
21/08/2024

03064720779

19/08/2024

✨💫✨💫✨💫✨💫

✨ *تسبیحات کے فائدے* ✨

💫1- *میزان کو بھرنے والا کلمہ*

*اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میزان کو بھردیتا ہے:*
رسول اللہﷺ نے فرمایا: وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ تَمْلَأُ الْمِیْزَانَ ’’اور الحمد للہ سے میزان پُر ہوجاتی ہے‘‘.میزان سے مراد ’’میزانِ عمل‘‘ ہے یعنی جو اللہ کے ہاں انسان کے اعمال کو تولنے کے لیے ترازو ہے اس ترازو کے پلڑے کو الحمد للہ کا چھوٹا سا کلمہ بھر دے گا.

💫 *2-میزان کونصف بھرنے والا کلمہ*

اَلتَّسْبِیْحُ نِصْفُ الْمِیْزَانِ‘ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ یَمْلَؤُہٗ (۱) ’’سبحان اللہ کہنا نصف میزان ہے اور الحمد للہ اس کو بھر دیتا ہے ‘‘

💫3- *گناہوں کی مکلمل معافی کا ذریعہ :*

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص ہرنما ز کے بعد 33 بار سبحان اللہ ، 33 بار الحمد اللہ ، 33 بار اللہ اکبر پڑھے اور سو پورا کر نے کیلئے”لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ” آخر تک پڑھ لے تو اسکے تمام گناہ معاف کردئےگئے خواہ وہ سمندر کی جھاگ کی طرح ہوں *{صحیح مسلم ، مسند احمد وغیرہ }*

*💫4-جنت میں دخلہ :*

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ دو عمل ایسے ہیں کہ ان کو اپنا نے والا جنت میں داخل ہو گا ، وہ دو نوں عمل بہت آسان ہیں البتہ ان پر عمل کرنے ولے لوگ بہت کم ہیں ، پہلا عمل یہ ہے کہ ہر فرض نما کے بعد دس بار سبحان اللہ ، دس بار الحمد اللہ اور دس بار اللہ اکبر کہے ، یہ شمار میں تو150بار ہوئے البتہ ترازو میں ڈیڑھ ہزار 1500 ہیں ،
*الحدیث { ابوداود ، الترمذی }*

*💫5-بلند درجات اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں*

ایک بار فقرائی مہاجرین خدت نبوی میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ بلند درجے اور ہمیشہ رہنے والی نعمتیں تو مال دار لوگ لے گئے ، کیونکہ وہ ہماری طرح نماز پڑھتے ہیں، ہماری طرح روزے رکھتے ہیں اور انکے کیلئے مالوں سے حاصل ہونے والی فضیلت زیادہ ہے ، وہ حج و عمرہ کرتے ہیں ، جہاد کرتے اور صدقہ کرتے ہیں جو ہم نہیں کرسکتے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا میں تمھیں ایسی چیز نہ بتلاوں کہ جس کے ذریعہ تم اپنے سے پہلوں کوپالو اور اپنے بعد والوں سے آگے بڑھ جاو ، ہر فرض نماز کے بعد 33 بار سبحان اللہ ، 33 بار الحمد اللہ ، 33 بار اللہ اکبر کہو اور آخر میں ایک بار لاالہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وہو علی کل شیئ قدیر ۔

*💫6-زبان پر ہلکے اور ترازو میں بھاری کلمات*

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : دو کلمات زبان پر ہلکے پھلکے ہیں، ترازو میں وزنی ہیں، رحمن کو بہت پیارے ہیں(اور وہ یہ ہیں) {سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللهِ العَظِيْمِ} (اللہ تعالیٰ پاک ہے اور تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں، اللہ تعالیٰ پاک ہے اور نہایت عظمت والا ہے)۔‘‘ یہ حدیث متفق علیہ ہے۔

*💫7-آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب کلمات*

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میرا ’’سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَکْبَر‘‘ کہنا مجھے ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔‘‘ اسے امام مسلم اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔

*💫8-جنت کے پودے*

حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : شبِ معراج میں نے ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی۔ انہوں نے فرمایا : اے محمد! اپنی امت کو میرے طرف سے سلام کہنا اور بتا دینا کہ جنت کی مٹی پاکیزہ، اس کا پانی میٹھا اور وہ ہموار میدان ہے۔ اس کے پودے سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَکْبَر ہیں۔‘‘ اس حدیث کو امام ترمذی اور طبرانی نے روایت کیا ہے۔

*💫9-جنت میں کھجور کے درخت*

’حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جس نے کہا : {سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ وَبِحَمْدِهِ} اس کے لئے جنت میں کھجور کاایک درخت لگا دیا گیا۔‘‘

اس حدیث کو امام ترمذی، بزار اور ابن حبان نے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔

*💫10-زمین و آسمان کے درمیان خلا کو بھر دینے والا کلمہ*

’حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ میرے پاس سے گزرے تو میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور کمزور ہو گئی ہوں یا اسی طرح کا کوئی لفظ کہا۔ آپ ﷺ مجھے ایسا عمل بتائیں جسے میں بیٹھ کر کرتی رہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا : تو ایک سو دفعہ سبحان اللہ کہہ، یہ تیرے لئے اولادِ اسماعیل میں سے ایک سو غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا۔ ایک سو دفعہ الحمد لله کہہ، یہ تیرے لئے ایک سو کاٹھی اور لگام والے گھوڑوں کے برابر ہو گا جنہیں تو اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دے گی اور ایک سو دفعہ اللہ اکبر کہہ یہ تیرے لئے ایک سو قربانی کے اونٹ دینے کے برابر ہو گا جو پٹے والے اور اللہ کے ہاں مقبول بھی ہوں اور ایک سو دفعہ لا الہ الا اللہ کہہ۔ ابن خلف کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : یہ آسمان و زمین کے خلاء کو بھر دے گا اور تجھ سے بڑھ کر کسی شخص کے عمل آسمان کی طرف نہیں اٹھیں گے، سوائے اُس کے جو تجھ جیسا عمل کرے۔‘‘

اسے امام نسائی اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے اور مذکورہ الفاظ احمد کے ہیں۔

*💫11-جنت کے درخت*

’حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن وہ درخت لگا رہے تھے۔ حضور نبی اکرم ﷺ ان کے پاس سے گذرے۔ فرمایا : اے ابوہریرہ! کیا کر رہے ہو؟ میں نے عرض کیا : درخت لگا رہا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا : کیا میں اس سے بہتر درخت نہ بتا دوں؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ! کیوں نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا : سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَکْبَرُ ان میں سے ہر ایک کلمہ کے بدلے تمہارے لئے جنت میں ایک درخت لگایا جائے گا۔‘‘

اسے امام ابن ماجہ اور حاکم نے روایت کیا ہے۔

*💫12-دو ہزار نیکیاں کمانے والے کلمات*

آپ ﷺ نے فرمایا : جب تم سونے کا ارادہ کرو تو سو مرتبہ تکبیرات، تسبیحات اور تحمیدات (یعنی بترتیب 33 مرتبہ سبحان اللہ، 33 مرتبہ الحمد لله اور 34 مرتبہ اللہ أکبر پڑھیں۔ اس طرح کل عدد 100 بنتے ہیں) پڑھ کر سونا تو تم دو ہزار نیکیوں پر رات بسر کرو گے، اور اسی طرح جب تم صبح کرو، تو دو ہزار نیکیوں پر تم بیدار ہوں گے۔
اس حدیث کو امام بزار، نسائی اور ابو نعیم نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ ابو نعیم کے ہیں۔

💫✨💫✨💫✨💫✨💫

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Samnabad
Lahore
54500