بزم نعیمیہ

بزم نعیمیہ

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from بزم نعیمیہ, Lahore.

26/01/2026
25/01/2026

ختم بخاری کے موقع پر جامعہ نعیمیہ لاہور کے فاضل ساتھی جناب محمد فرحان ناصر صاحب اپنی لکھی ہوئی نظم اساتذہ و طلباء کو سنا رہے ہیں۔

23/01/2026

مرکزِ علم و محبت

20/01/2026

بزمِ نعیمیہ اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ 22 جنوری بروز جمعرات، بوقت دو بجے دن باقاعدہ طور پر منظرِ عام پر پیش کر رہی ہے۔
یہ رپورٹ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور اور بزمِ نعیمیہ کے آفیشل واٹس ایپ گروپ کے ذریعے عوام الناس تک پہنچائی جائے گی۔
اس جامع رپورٹ میں بزمِ نعیمیہ کی جانب سے سال بھر کے دوران انجام دی جانے والی علمی، عملی اور فلاحی خدمات کو نہایت ترتیب اور وضاحت کے ساتھ پیش کیا جائے گا، تاکہ عوام الناس بزم کی کاوشوں سے آگاہ ہو سکیں اور اس علمی جدوجہد کا شعور حاصل کریں۔
یہ رپورٹ نہ صرف موجودہ احباب کے لیے معلوماتی حیثیت رکھتی ہے بلکہ آئندہ آنے والے ادوار کے نمائندگان اور قیادت کے لیے بھی مشعلِ راہ ثابت ہوگی، تاکہ وہ سابقہ تجربات اور عملی رہنمائی کی روشنی میں بزمِ نعیمیہ کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

Photos from ‎بزم نعیمیہ‎'s post 19/01/2026

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سالانہ امتحانات جاری۔

15/01/2026

∆بزم نعیمیہ کی الوداعی تقریب∆
بزمِ نعیمیہ کے زیرِ اہتمام دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں الوداعی بزمِ ادب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ بزمِ نعیمیہ حافظ انعام حبیب بڑالوی صاحب نے اساتذہ اور طلباء سے پُراثر الوداعی خطاب کیا اور بزمِ نعیمیہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
صدرِ بزمِ نعیمیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم جامعہ نعیمیہ لاہور کے اساتذہ کرام، ناظمِ اعلیٰ اور انتظامیہ کے احسان تلے دبے ہوئے ہیں، جن کی سرپرستی اور رہنمائی کے بغیر یہ خدمات ممکن نہ تھیں۔ ہم نے اپنی بساط کے مطابق طلباء کی خدمت کی کوشش کی اور عالم اسلام کی عظیم علمی آماجگاہ جامعہ نعیمیہ لاہور کے طلباء کی نمائندہ جماعت بزم نعیمیہ کی صدارت کا عطا ہونا میرے لیے اعزاز ہے۔
اس موقع پر جانشینِ شہیدِ پاکستان، ناظمِ اعلیٰ اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ بزمِ نعیمیہ اور ان کی پوری ٹیم کو جامعہ کی تاریخ میں قلیل مدت کے اندر ریکارڈ اور مثالی خدمات انجام دینے پر اپنی اور جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اللّٰہ تعالٰی فیضانِ نعیمیہ کو تاقیامت جاری رکھے۔
آمین یا رب العالمین

بزم نعیمیہ
Jamia Naeemia Lahore

11/01/2026

جامعہ نعیمیہ سے سالانہ تقریبات کی لائیو نشریات

11/01/2026

مفتی اعظم سیمینار مفتی محمد حسین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ براہِ راست دار العلوم جامعہ نعیمیہ لاہور

11/01/2026

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور کے لیے یہ امر نہایت باعثِ اعزاز و افتخار ہے کہ جامعہ نعیمیہ لاہور کے علماء و فضلاء نے ہر دور میں علمِ حدیث کی خدمت میں گراں قدر اور قابلِ فخر خدمات انجام دی ہیں، جو اس عظیم علمی ادارے کی روشن روایت اور مضبوط علمی وراثت کی واضح دلیل ہیں۔ انہی درخشاں خدمات کا تسلسل جناب فاروق امیر صاحب (پی ایچ ڈی اسکالر و ایڈمن آفیسر جامعہ نعیمیہ لاہور) کی اس علمی کاوش کی صورت میں ہمارے سامنے آیا ہے، جنہوں نے "علماء جامعہ نعیمیہ کی خدمات حدیث" کو کتابی شکل میں مرتب فرمایا، جو ان کی عمیق تحقیق، محنتِ شاقہ اور حدیثِ نبوی ﷺ سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔ الحمدللہ، اس گراں قدر کتاب کی آج باقاعدہ اشاعت عمل میں آ رہی ہے، جو اہلِ علم اور طلبۂ تحقیق کے لیے ایک قیمتی اضافہ ہے۔ ہم جناب فاروق امیر صاحب کو اس شاندار علمی خدمت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس تصنیف کو قبولیتِ عام عطا فرمائے، اسے نافعِ علم بنائے اور مصنف کو مزید علمی و تحقیقی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

11/01/2026

سالانہ تقریبات عرس مبارک براہِ راست دار العلوم جامعہ نعیمیہ لاہور

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Lahore

Opening Hours

Monday 08:00 - 22:00
Tuesday 08:00 - 22:00
Wednesday 08:00 - 22:00
Thursday 08:00 - 22:00
Friday 08:00 - 22:00
Saturday 08:00 - 22:00
Sunday 08:00 - 22:00