11/11/2024
ساری دنیا کی محبت سے کنارہ کر کے
ہم نے رکھا ہے فقط خود کو تمہارا کر کے. (الحمد للہ)
محنت کام آ گئی........درجہ قبولیت کو پہنچی.........!!
گذشتہ روز لخت جگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، سفیر امن صاحب زادہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سے ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ محترم المقام محترم فاروق رانا صاحب کی سرپرستی میں اپنے بھائیوں کے ہمراہ اہم ملاقات..!
ملاقات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فتنہ الحاد کے خلاف ہونے والے خطابات پر مبنی تیار کردہ نوٹس کا تحفہ پیش کیا اور ایک مرتبہ پھر خوب شاباش اور دعائیں وصول کیں...
گذشتہ چھ ماہ میں فتنہ الحاد کے خلاف تیار کردہ نوٹس کو جس طرح تیار کیا اور پھر انہیں ہر طرف پہنچایا اس سارے عمل کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور ہر ہر بات پہ ڈاکٹر صاحب کی دعائیں، مسکراہٹیں اور توجہات سمیٹیں... یقیناً ہمارا یہی توشہ دنیا و آخرت ہے...
تمہاری یاد بھی محسن کسی مفلس کی پونجی ہے
جسے ہم پاس رکھتے ہیں جسے ہم روز گنتے ہیں..
ملاقات اپنے نقطہ عروج کو اس لمحے پہنچی جب ہمارے ان تیار کردہ نوٹس کو یوں قبولیت ملی کہ اب یہ نوٹس منہاج القرآن کا ڈاکومنٹ بنا دیئے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کو فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے نئے ٹائٹل پیج کے ساتھ چھاپ دیا جائے گا اور پھر ہر خاص و عام ان نوٹس کو سیل سینٹر منہاج القرآن سے حاصل کر سکے گا..
"یقیناً میرے لیے یہ اعزاز کسی نوبل پرائز سے کم نہیں"
کہاں میں.... اور کہاں یہ عنایت کہ میری انفرادی کاوش کو آفیشلی چھاپ دینے کا اعلان کر دیا جائے... یقیناً ایسی عنایات سخی لوگ ہی کیا کرتے ہیں... اور یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ "اس دور کا بڑا سخی گھرانہ شیخ الاسلام کا گھرانہ ہے..."
الحمد ہماری محنت یوں رنگ لائی ہے.... یہ نوٹس سیل سینٹر پر موجود ہوں گے...! اب اگلی بات سنیے اور وہ یہ کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سربراہان کو پتہ چلا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فتنہ الحاد کے خلاف خطابات کیے ہیں اور انہوں نے مرکز سے رابطہ کرکے مواد مانگا ہے تا کہ وہ کتابیں مرتب کرکے یونیورسٹیوں میں لگا سکیں... ان نوٹس کی قبولیت یوں بھی ہوئی ہے کہ جب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مرکز کی طرف سے مواد بھیجا جائے گا تو اس مواد میں ایک ادنیٰ سا حصہ ان نوٹس کا بھی ہو گا..... ان نوٹس کو منہاج یونیورسٹی کی لائبریری کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے... الحمد للہ
صاحب زادہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب نے اعتکاف 2024 میں تصوف کے عنوان پر جو خطابات ارشاد فرمائے یقیناً وہ خطابات تصوف کے خلاف اٹھنے والے فتنہ کا تدارک ہیں.... آج کی ملاقات میں ان خطابات کو نوٹس کی صورت میں مرتب کرنے کی اجازت بھی حاصل کی ہے... اور آئندہ چند دنوں میں ان خطابات کو نصابی کتاب کی صورت میں، صاحب زادہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب کی ہدایات کے مطابق منظر عام پر لایا جائے گا اور ان کو تصوف سینٹر منہاج یونیورسٹی کی طرف سے شائع کیا جائے گا.. ان شاء اللہ
میں اس کرم کے کہاں تھا قابل
حضور کی بندہ پروری ہے
ملاقات کے اختتام پر اپنے بیٹے محمد العربی کا نام ڈاکٹر صاحب کے دست مبارک سے لکھوایا... جس پر آپ نے فرمایا کہ یہ تو بہت خوب صورت نام ہے... آپ نے اپنے دست مبارک سے تحریر فرمایا، بیٹے اور بیٹے کی ماں کو دعاؤں سے نوازا، بیٹے کے دادا دادی، اور نانا نانی کو دعاؤں سے نوازا اور بالخصوص ان نوٹس کی تیاری میں جن سٹوڈنٹس نے میرا ساتھ دیا ان کےلیے اور ان کے گھر والوں کےلیے آپ نے خصوصی دعا فرمائی..... یہ دعائیں ہی تو زندگی ہیں..!
اس ملاقات میں پیکر شفقت و محبت برادر اکبر محترم عرفان بھائی اور برادر اصغر محترم معظم بھائی بھی ہمراہ تھے.... یہ ملاقات جس مبارک شخصیت کی بے پناہ محبتوں اور شفقتوں کے سائے میں ہوئی یقیناً وہ محترم المقام محترم فاروق رانا صاحب ہیں جنہوں نے روز اول سے مرحلہ وار مکمل راہنمائی فرمائی اور کئی خاردار مراحل سے گزار کر اس ملاقات اور نوٹس کی قبولیت کی صورت میں منزل تک پہنچایا... میں تہہ دل سے محترم سر فاروق رانا صاحب کا شکر گزار ہوں......اللہ رب العزت آپ کو سلامت رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صل اللہ علیہ والہ وسلم...
ان شاء اللہ جلد تصوف نوٹس کے ساتھ پھر منظر عام پر ہوں گے.... سب کی دعاؤں کا طلب گار...!
محمد انعام مصطفوی
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ ای پی ڈی
07/11/2024
01/06/2024
30/01/2024
27/01/2024
12/01/2024