04/02/2024
Educational latest news,PPSC jobs material,Educators job
We will try hard to meet the needs of the audience
04/02/2024
24/12/2023
Jobs open in
23/12/2023
MPT 2024
ﺍﭘﻨﮯ ﺑﯿﭩﮯ ﮐﻮ ﻭﺍﻟﺪ ﺻﺎﺣﺐ ﮐﯽ ﺍﻧﻮﮐﮭﯽ ﻧﺼﯿﺤﺖ
-1 ﺳﮕﺮﯾﭧ ﻧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺑﭽﻮ .
-2 ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﻣﻴﮟ ﺑﮩﺖ ﺩﻭﺭ ﺍﻧﺪﯾﺸﯽ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﻟﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺧﻮﺷﯽ ﯾﺎ ﻏﻤﯽ ﮐﺎ ﺩﺍﺭﻭ ﻣﺪﺍﺭ %90 ﺍﺳﯽ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ .
-3 ﺑﮩﺖ ﺳﺴﺘﯽ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﻣﺖ ﺧﺮﯾﺪﻭ .
-4 ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﺍﻭﺭ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺟﯿﻨﮯ ﺩﻭ، ﺍﻧﻬﯿﮟ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .
-5 ﺗﻨﻘﯿﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﭘﮍ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﻗﺖ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ
-6 ﮐﺴﯽ ﺳﯿﺎﺳﺖ ﺩﺍﻥ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .جب علم دین نہ ہوں
-7 ﺟﺐ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻟﻮ ﺗﻮ ﭘﻮﺭﺍ ﺗﯿﻞ ﺑﮭﺮ ﮐﺮ ﮨﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮﻭ .
-8 ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﮐﮩﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﻣﻴﮟ ﺧﻠﻞ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻧﮧ ﮨﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﻭ ﺳﮑﻮﻥ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮨﮯ ﻧﮧ ﮐﮧ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ .
-9 ﮐﺎﻡ ﻣﮑﻤﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﻧﮧ ﺩﻭ .
-10 ﺟﻮ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺯﻳﺎﺩﮦ ﻣﺎﻟﺪﺍﺭ ﯾﺎ ﻏﺮﯾﺐ ﮨﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﻭﻟﺖ ﮐﺎ ﺗﺬﮐﺮﮦ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ .
-11 ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﻗﺮﺽ ﺩﯾﻨﮯ ﻣﻴﮟ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﺭﮨﻮ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﻗﺮﺽ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﻬﮧ ﺩﮬﻮ ﺑﯿﭩﮭﻮ .
-12 ﻣﺨﺎﻃﺐ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﮐﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﻣﺖ ﭘﻮﭼﮭﻮ .
-13 ﮨﺮﭼﯿﺰ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﻭ . ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﭘﺮ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺑﮭﺮﻭﺳﮧ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .
-14 ﺑﭽﮯ ﮐﻮ ﺳﺰﺍ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺩﻭ .
-15 ﻗﺮﺽ ﺍﺳﮯ ﺩﻭ ﺟﻮ ﺑﻐﯿﺮ ﻣﺎﻧﮕﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮ ﺩﮮ .
-16 ﮨﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﻴﮟ ﺑﺨﯿﻠﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﻭ .
-17 ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻑ ﯾﺎ ﺑﺤﺚ ﻭ ﻣﺒﺎﺣﺜﮯ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺧﻼﻕ ﺍﻭﺭ ﺳﻠﯿﻘﮧ ﻣﻨﺪﯼ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﻧﮧ ﭼﻬﻮﮌﻭ .
-18 ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﻮ ﭘﮭﯿﻼﺅ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻓﺎﺋﺪﮦ ﭘﮩﻨﭽﺎﻭ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﯾﮩﯽ ﻭﺍﺣﺪ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﮨﮯ .
-19 ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺗﯽ ﯾﺎ ﻣﺎﻟﯽ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﺑﻘﺪﺭ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﯽ ﮐﺮﻭ .
-20 ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺳﮯ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﮐﺮﻭ .
-21 ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺪﺳﻠﻮﮐﯽ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺍﺳﮯ ﺳﺒﻖ ﺳﮑﮭﺎﺅ .
-22 ﺷﺎﺩﯼ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﺮﻭ ﺟﻮ ﻣﺎﻝ ﻭ ﺩﻭﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﯾﺎ ﺗﻢ ﺳﮯ ﮐﻤﺘﺮ ﮨﻮ .
-23 ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﺟﺐ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﻭ ﺑﺎﺭ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﭘﮍﮮ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭼﯿﺰ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﻮ .
-24 ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺁﺩﮬﺎ ﮔﻬﻨﭩﮧ ﭼﮩﻞ ﻗﺪﻣﯽ ﮐﺮﻭ .
-25 ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮔﻬﮍﯼ ﻭﻗﺖ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﭧ ﺁﮔﮯ ﺭﮨﻨﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ .
-26 ﺗﺼﻨﻊ ﺍﻭﺭ ﺑﻨﺎﻭﭦ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﻮ .
-27 ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﭼﯿﺰﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺤﺚ ﻭ ﺗﮑﺮﺍﺭ ﻣﺖ ﮐﺮﻭ .
-28 ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺣﺴﺎﻥ ﮐﺮﻭ ﺗﻮ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺅ ﺑﺪﻟﮯ ﻣﯿﮟ ﺣﺴﻦ ﺳﻠﻮﮎ ﮐﯽ ﺍﻣﯿﺪ ﻣﺖ ﺭﮐﮭﻮ
-29 ﺟﮩﺎﮞ ﺑﮭﯽ ﺭﮨﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﭘﻨﺎ ﺍﭼﮭﺎ ﺍﺛﺮ ﭼﻬﻮﮌﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﻭ۔۔۔
Big shout out to my newest top fans! Aziz Ali
06/12/2023
Jobs applications
02/12/2023
29/11/2023
Jobs opportunities
27/11/2023
بلال پاشا کا غربت سے CSS اور پھر داعی اجل کو لبیک کہہ دینے تک کا سفر 💔
Learn With Bilal Pasha 💔
بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا.
بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا.
بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس پاس کرنے کو صرف ایلیٹ کلاس سے منسوب کرتے تھے۔ سلسلہ چل نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان سی ایس ایس کے خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر گامزن ہونے لگے۔
لیکن عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے"۔ بلال پاشا کی زندگی کی شروعات ہوئی تھی اور موت نے آن دبوچ لیا۔ بلال کی موت کی وجہ بس ایک ہی تھی۔۔ سول سروس میں ملنے والا ڈپریشن۔ وہ جس سے بھی بات کرتا یہی کہتا کہ وہ یا تو نوکری چھوڑ دے گا یا خودکشی کرلے گا.(سکرین شاٹ کمنٹ میں)
بلال کی موت سے دو باتیں عیاں ہیں، ایک، ڈپریشن جان لیوا بیماری ہے۔ یہ ارب پتی باپ طارق جمیل کے ارب پتی بیٹے کو بھی دبوچ لیتی ہے اور یہ ایک مزدور باپ کے افسر بیٹے بلال پاشا کو بھی نہیں چھوڑتی۔ دوسرا۔۔ ہمیں اپنے خوابوں کے پیچھے اتنا بھی نہیں بھاگنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے Pyrrhic Victory ثابت ہو ( فرانس کا نپولین بوناپارٹ روس کو شکست دینے کے لئے اپنی چھ لاکھ فوجوں کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ وہ جنگ تو جیت گیا لیکن سرد موسم کی وجہ سے صرف دس ہزار فوجیوں کو بچا کر واپس آیا اور تب تک پیرس کا بھی محاصرہ ہوچکا تھا) ۔
26/11/2023
Common used abbreviations
Click here to claim your Sponsored Listing.