20/12/2025
Tarkeeb e Quran - Hafiz Ahmed Yar حافظ احمد یارؒ
http://www.hafizahmedyar.com/
Word by word tafseer of the Qur'an
Contact : : [email protected] He passed Vernacular Final Examination from M.B. He joined M.B.
لغوی، صرفی، نحوی اور اعرابی ترکیب پر مشتمل تفسیر قرآن حکیم
پروفیسر حافظ احمد یارمرحوم، سابق صدر شعبہ علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی، جو قرآن مجید سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھتے تھے۔ 1980ء میں یونیورسٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد مرکزی انجمن خدام القرآن کے زیر اہتمام قرآن اکیڈمی کے شعبہ تدریس سے وابستہ ہوئے۔ یہاں دو سالہ رجوع الی القرآن کورس کے نصاب میں شامل متعدد اہم مضامین کی تدریس محترم حافظ احمد یار کے ذمہ
20/12/2025
18/04/2025
Tarkeeb e Quran
Home Custom - پروفیسر حافظ احمد یارؒ ۔ ترکیبِ قرآن ۔ لغات و اعرابِ قرآن قرآن مجید کی نحوی ترکیب، ترکیب القرآن، إعراب القرآن و بیانه، التبيان في إعراب القران، ، إعراب القرآن، ، لغة القرآن وإعرابه، ، ترجمہ قرآن مع ترکیب، معارف البیان فی ا...
19/02/2025
‘ اب کڑوی بات ہے: {اَفَبِہٰذَا الۡحَدِیۡثِ اَنۡتُمۡ مُّدۡہِنُوۡنَ ﴿ۙ۸۱﴾} ’’کیا اس قرآن جیسی چیز سے تم بے اعتنائی برت رہے ہو؟‘‘بے توجہی کر رہے ہو‘ اسے پڑھتے نہیں‘ پڑھتے ہو تو سمجھتے نہیں‘ سمجھتے ہو تو عمل نہیں کرتے۔ اتنی عظیم شے! کائنات کی عظیم ترین نعمت سے یہ سلوک! انگریزی ہم نے اتنی پڑھ لی کہ انگریزوں کو پڑھا دیں‘ لیکن عربی نہیں سیکھ سکے کہ قرآن سمجھ سکیں۔ آخر اللہ تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے؟ پی ایچ ڈی میں‘ فزکس‘ کیمسٹری میں‘ ڈاکٹری میں نہ جانے کتنے کتنے سال لگا کر لوگ ڈگریاں لیتے ہیں کہ آدھی عمر گزر چکی ہوتی ہے۔ سب کچھ پڑھ لیتے ہیں‘ لیکن اتنی عربی نہیں پڑھ سکتے کہ قرآن سمجھ سکیں۔ اب یہ سمجھ لو قرآن اس کو کیا کہتا ہے: {وَ تَجۡعَلُوۡنَ رِزۡقَکُمۡ اَنَّکُمۡ تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۸۲﴾} ’’اورتم نے اپنا نصیب یہ ٹھہرا لیا ہے کہ قرآن کو جھٹلا رہے ہو!‘‘ اگرچہ زبان سے نہیں کہتے کہ قرآن جھوٹا ہے‘ لیکن اگر تم قرآن کو سچا اور حق سمجھتے تو کیا اس کے ساتھ یہ سلوک کرتے!
یہ ہے وہ شے جس کو میں نے reverse گیئر سے تعبیر کیا ہے‘ جو میرے اور آپ کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ اس کے لیے میں پھر ایک آیت کا حوالہ دے رہا ہوں اور وہ ہے سورۃ الجمعہ کی آیت ۵۔ اللہ تعالیٰ نے سابقہ اُمت ِمسلمہ --- جو مَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ اور ملعون ہیں (یعنی یہودی)--- کی مثال دی ہے:
{مَثَلُ الَّذِیۡنَ حُمِّلُوا التَّوۡرٰىۃَ ثُمَّ لَمۡ یَحۡمِلُوۡہَا کَمَثَلِ الۡحِمَارِ یَحۡمِلُ اَسۡفَارًا} (الجمعۃ: ۵)
’’مثال ان لوگوں کی جو حامل توراۃ بنائے گئے‘ پھر انہوں نے اس کو نہیں اٹھایا (اس کی ذمہ داری ادا نہیں کی) اس گدھے کی سی ہے جس پر (کتابوں کا) بوجھ لدا ہواہو۔‘‘
اگر ہم نے بھی وہی رویہ اختیار کیا تو گویا پھر یہ ہماری ہی مثال ہے۔
15/02/2025
Rs. 2,500
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore