24/06/2026
پروفائل پکچر کمپین بسلسلہ تحفظ مدارس و عوامی حقوق کانفرنس
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ تحفظِ مدارس و عوامی حقوق کانفرنس کی تشہیری مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی ڈی پی (Profile Picture) ڈیزائن تیار کیا گیا ہے۔
تمام کوآرڈینیٹر صاحبان اور سوشل میڈیا پر متحرک احباب سے گزارش ہے کہ اپنی پروفائل تصویر اس ڈیزائن کے ساتھ تبدیل کریں۔ نیز اپنے اضلاع اور تحصیلوں میں جماعتی احباب کے لیے بھی ڈی پیز تیار کرکے انہیں فراہم کریں اور ان سے اپنی پروفائل تصاویر تبدیل کروائیں تاکہ کانفرنس کی تشہیری مہم کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اس مقصد کے لیے ایک لنک فراہم کیا جا رہا ہے۔ لنک کھولنے کے بعد درج ذیل مراحل پر عمل کریں:
1۔ Upload Photo کے آپشن پر کلک کریں۔
2۔ اپنی گیلری سے ایک مناسب تصویر منتخب کرکے اپ لوڈ کریں۔ تصویر کو فریم کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کے لیے نیچے موجود Scale اور Rotation کے آپشنز استعمال کریں۔ مزید برآں تصویر کو مطلوبہ جگہ پر لانے کے لیے Click & Drag کے ذریعے بھی اسے حرکت دی جا سکتی ہے۔
3۔ اس کے بعد نیچے Download Poster کا آپشن ظاہر ہوگا۔
4۔ Download Poster پر کلک کرکے اپنی تیار شدہ ڈی پی ڈاؤن لوڈ کرلیں۔
5۔ ڈاؤن لوڈ شدہ تصویر کو اپنی پروفائل پکچر کے طور پر استعمال کریں۔
تمام ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اس پروفائل پکچر کمپین میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے اضلاع اور تحصلوں کے جماعتی احباب کو بھی اس مہم میں شامل کریں تاکہ تحفظِ مدارس و عوامی حقوق کانفرنس کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔
جزاکم اللہ خیراً
https://punjab-media-hub--muhammadsufiy19.replit.app/
23/06/2026
22/06/2026
19/06/2026
17/06/2026