AEOs Association M.B Din

AEOs Association M.B Din

Share

ایسوسی ایشن آف
اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز
منڈی بہاءالدین

13/06/2026

Memories❤️❤️

Photos from AEOs Association M.B Din's post 12/06/2026

Every child deserves a childhood, an education, and the freedom to dream.
This World Day Against Child Labour, we stand for a future where every child is in school and learning.

Photos from AEOs Association M.B Din's post 29/05/2026

محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے یکم جون سے تیس جون تک ہفتے میں چار دن مقررہ شرائط کے ساتھ سمر کیمپ کی اجازت دے دی

23/05/2026

پیر مختار احمد بدر صاحب کے ختم قل کے موقع پر اے ای اوز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی تعلیمی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
حافظ اکرام اللہ تارڑ صاحب اور مختار احمد صاحب بھی موجود

22/05/2026
21/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون،

اے ای اوز کو اپنا ہراوال دستہ کہنے والے پیر مختار بدر بھی مرحوم ہوئے۔۔۔
مختار احمد بدر صاحب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی کے پرنسپل اور پیکٹا ہیڈ تعینات رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن مردانہ منڈی بہاوالدین کی ذمہ داری بھی نبھائی۔
مرحوم گزشتہ ماہ اپنی سروس کی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے ۔۔
اے ای اوز ایسوسی ایشن غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔۔۔😭

17/05/2026

اتنے پیسوں میں زہر ہی ملتا ہے۔۔۔*
سکول میں کئی بار بچوں کو سمجھایا، لیکچر دیے، منتیں کیں کہ یہ خطرناک رنگوں والے چوپے، پاپڑ، چورنگ، کھٹی املی اور سستے کیمیکل والے پاپڑ اسنیکس مت کھاؤ۔
کبھی کبھار اپنی محدود تنخواہ میں سے جیب خرچ بچا کر انہیں پھل بھی لا کر کھلائے ، مگر مسئلہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔
صبح جب یہ معصوم بچے سکول آتے ہیں تو ان کی جیب میں صرف دس روپے جیب خرچ ہوتا ہے…
اور دس روپے میں بازار کے ساہو کار ان کے ہاتھ
میں میٹھا زہر تھما دیتے ہیں ۔
زبان سرخ، نیلی اور کالی کرنے والی چمکدار رنگ والی زہریلی چیزیں……
وہی سستا زہریلہ کیمیکل، جو آہستہ آہستہ بچوں کے جسموں میں اترکر انہیں جان لیوا بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔
میں آج سکول کے پاس محلے کی دکان پر گیا، دکاندار سے کہا
“بھائی، یہ بچوں کو کیا بیچ رہے ہو؟”
وہ ہنس کر بولا
“سر جی، اتنے پیسوں میں تو یہی کچھ ملتا ہے…”
یہ جملہ صرف ایک دکاندار کا جواب نہیں تھا،
یہ اس پورے نظام کا نوحہ تھا
جہاں غریب کے بچے کے حصے میں دودھ یا صحت بخش خوراک نہیں، زہر آتا ہے۔
افسوس یہ ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی نظریں یہ جان لیوا چیز بنانے والی فیکٹریوں اور بعد میں محلوں کی دکانوں پر بکنے والے اس زہر تک نہیں پہنچتیں جہاں روزانہ پاکستان کے لاکھوں کروڑوں غریب بچے یہ چیزیں خرید کر کھارہے ہیں۔
وہ بڑی بڑی ہوٹلوں کی تصویری چھاپہ مار کارروائیوں اور کاغذی کامیابیوں میں مصروف ہیں، جبکہ غریب کا بچہ خاموشی سے کیمیکل کھا کر مر رہا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر ایک ریاست اپنے بچوں کو خالص دودھ ، صاف پانی اور محفوظ خوراک بھی نہ دے سکے…
تو پھر وہ اپنے مستقبل کو آخر کس بنیاد پر محفوظ سمجھتی ہے؟
گل زادہ

22/04/2026

ANNUAL RESULT DAY
MARKAZ MAKKEWAL DEA MANDI BAHAUDDIN
WELLDONE MR.IRFAN BASHIR RANJHA AND HIS TEAM. KEEP IT UP.
AEOs Association Punjab Deputy Commissioner MBDin QAED M.B.Din Assistant Education Officer Bherowal-M Tehsil Phalia, M.B.Din School Education Department, Government of the Punjab Rana Sikandar Hayat AEOs Association Punjab

01/04/2026

داخلہ مہم
سرکاری سکول معیاری سکول
معیاری تعلیم
اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف
مفت داخلہ
مفت کتابیں
وسیع و عریض عمارت
ای سی ای کلاس رومز

ضلع منڈی بہاوالدین
Markaz Malakwal
Deputy Commissioner MBDin
Bilal Hussain
AEOs Association Punjab

Photos from Assistant Education Officer Miana Gondal W's post 24/02/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Mandi Bahauddin?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Mandi Bahauddin