02/06/2026
سمر کیمپ کا دوسرا دن... طلباء کی شمولیت قابلِ تحسین ہے اور یہ معزز والدین کے تعاون سے ہی ممکن ہے... اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دیں... 🌞🌻🎉
قِسمتِ نوعِ بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں...
اک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں...
02/06/2026
سمر کیمپ کا دوسرا دن... طلباء کی شمولیت قابلِ تحسین ہے اور یہ معزز والدین کے تعاون سے ہی ممکن ہے... اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دیں... 🌞🌻🎉
01/06/2026
گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی سیکھنے کا سفر جاری! 🌟
الحمدللہ آج سمر کیمپ میں بچوں کی پرجوش شرکت رہی۔ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو سمر کیمپ میں شرکت کی ترغیب دیں تاکہ وہ چھٹیوں کے دنوں کو مثبت، تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میں گزار سکیں۔ 📚✨
ہم باقی بچوں کے منتظر ہیں۔ آئیے، مل کر سیکھنے اور آگے بڑھنے کا یہ سفر جاری رکھیں۔
31/05/2026
🌿 موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان 🌿
پیارے بچو!
ایک اور تعلیمی سفر اپنے خوبصورت لمحات سمیٹتے ہوئے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے، اور اب وقت ہے کچھ دیر سکون، راحت اور خود کو نئے جذبے سے سنوارنے کا۔ 💫
محکمۂ تعلیم کی ہدایات کے مطابق سکول میں گرمیوں کی تعطیلات
22 مئی 2026 سے 23 اگست 2026 تک ہوں گی۔
یہ چھٹیاں صرف کتابیں بند کرنے کا نام نہیں، بلکہ زندگی کو سمجھنے، اپنے خوابوں کو سنوارنے اور اپنے کردار کو خوبصورت بنانے کا وقت ہیں۔ 🌸
✨ اپنے والدین کے ساتھ وقت گزاریں، کیونکہ یہی لمحے زندگی کی اصل دولت ہوتے ہیں۔
✨ روزانہ کچھ نہ کچھ ضرور پڑھیں تاکہ علم سے رشتہ قائم رہے۔
✨ نماز، تلاوتِ قرآن اور اچھی عادات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
✨ اپنی صحت، نیند اور ذہنی سکون کا خیال رکھیں۔
✨ موبائل اور فضول مصروفیات سے بچ کر اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں۔
یاد رکھیں…
اصل کامیابی صرف اچھے نمبروں میں نہیں بلکہ اچھے اخلاق، نرم لہجے اور خوبصورت کردار میں ہوتی ہے۔ 🤍
ہمیں یقین ہے کہ ہمارے بچے ان چھٹیوں سے واپس لوٹیں گے تو پہلے سے زیادہ پُراعتماد، بااخلاق اور روشن مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے ہوں گے۔ ✨
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے،
آپ کی چھٹیاں خوشیوں، آسانیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین.
ہمارے پیارے طلبہ!
یہ وقت گھبرانے کا نہیں بلکہ اپنی محنت دکھانے کا ہے۔
کل سے امتحانات شروع ہو رہے ہیں پُرسکون رہیں، سوال کو سمجھ کر حل کریں اور بہترین کارکردگی دکھائیں۔
Best wishes to all of you.!
🌟 *گورنمنٹ سکول میں نیا سیشن شروع! 🌟*
🚀 *2 اپریل 2026 سے تعلیمی سفر کا آغاز! 🚀*
تمام طلباء اور والدین کو خوش آمدید!
گورنمنٹ سکول میں داخلے جاری ہیں! 🟢
👉 *مفت کتب* فراہم کی جائیں گی۔
👉 ہر مضمون کے *ماہر اساتذہ* موجود ہیں۔
👉 *کھیل کا میدان* تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
👉 *کمپیوٹر لیب* میں جدید تعلیم دی جائے گی۔
👉 *سائنس لیب* میں عملی تجربات کریں۔
👉 *ہم نصابی سرگرمیاں* آپ کی شخصیت کو نکھاریں گی۔
✅ *ہر طرح کی سہولت آپ کی منتظر ہے!*
📞 *داخلے کے لیے تشریف لائیں اور اپنے بچے کا مستقبل روشن کریں!*
🌐 *تفصیلات کے لیے فیسبک بیج چیک کریں یا اسکول آفس سے رابطہ کریں۔*
انج نئیں تے فر انج ہی سہی…
جب سارے اسکول بند ہیں…
بچے گھر بیٹھے ہیں…
پڑھائی یا تو والدین سے ہو رہی ہے یا ٹیوشن سے…
تو پھر بھاری فیسیں کیوں؟ 🤔
سوچیں ذرا…
جب پڑھانا آپ نے خود ہی ہے…
تو اتنا خرچ کیوں؟
ایک قدم آگے بڑھائیں…
سرکاری اسکولوں پر بھروسہ کریں…
بند تو وہ بھی ہیں…
لیکن رہنمائی آپ کو پھر بھی ملے گی…
اور آپ بھاری فیسوں کے بوجھ سے بچ جائیں گے…
تھوڑی سی مہلت لیں…
تھوڑی سی نظر ڈالیں…
دیکھیں تو سہی سرکاری اسکول کیا کر رہے ہیں…
اگر مطمئن ہو جائیں…
تو بچوں کو وہیں جاری رکھیں…
نہ ہوں… تو پرائیویٹ اسکول کہیں نہیں جا رہے…
لیکن جب تک حالات قابو میں نہیں آتے…
خود کو غیر ضروری خرچ سے بچائیں…
آئیے…
ایک بار سرکاری اسکول کو موقع دے کر دیکھیں…
ہم آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے…
داخلے جاری ہیں —
داخلہ مہم کا نیا ورژن....... 😊
28/03/2026
14/02/2026
🌟 نیا تعلیمی سال 2026–2027 — داخلے جاری ہیں! 🌟
سرکاری سکول میں مفت تعلیم اور مفت درسی کتب کی سہولت کے ساتھ اپنی بچیوں کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں۔
ہمارا ادارہ معیاری تعلیم، بہترین اخلاقی تربیت اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔ تجربہ کار اور مخلص اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ کی ذہنی، تعلیمی اور اخلاقی نشوونما پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
📚 مکمل طور پر مفت تعلیم
📖 مفت درسی کتب کی فراہمی
🌿 باوقار اور محفوظ تعلیمی ماحول
🎨 ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں
👩🏫 ماہر اور ذمہ دار اساتذہ
آئیں! اپنے بچوں کو علم، کردار اور کامیابی کی راہ پر گامزن کریں۔
داخلوں کے لیے تشریف لائیں... ✨
| Monday | 08:45 - 14:00 |
| Tuesday | 08:30 - 14:00 |
| Wednesday | 08:30 - 14:00 |
| Thursday | 08:30 - 14:00 |
| Friday | 08:30 - 12:30 |
| Saturday | 09:00 - 12:00 |