Medical Students Of Pakistan
This page is for all medical professional from all over the world! Come and join us!
16/06/2026
کیا یہ Filiform Wart ہے؟ ڈرماٹولوجسٹ حضرات رہنمائی فرمائیں؟
فلیفارم وارٹ (Filiform wart) جلد پر بننے والی ایک باریک، لمبی اور دھاگے جیسی ابھری ہوئی مسّی ہوتی ہے جو عموماً HPV وائرس کی وجہ سے بنتی ہے۔ یہ زیادہ تر چہرے، ناک، ہونٹوں یا آنکھوں کے اردگرد نظر آتی ہے اور چھونے سے پھیل بھی سکتی ہے۔ عموماً خطرناک نہیں ہوتی لیکن کاسمیٹک مسئلہ بن سکتی ہے اور علاج سے ختم کی جا سکتی ہے۔
16/06/2026
گنٹھیا (Rheumatoid Arthritis) کے مریض میں بعض اوقات جلد کے اندر سخت گلٹیاں (Nodules) بننا شروع ہو جاتی ہیں جنہیں Rheumatoid Nodules کہتے ہیں۔ رومائڈنوادیولز عموماً کوہنی کے قریب نظر آتی ہیں اور زیادہ تر rheumatoid arthritis کے مریضوں میں بنتی ہیں۔ یہ بیماری کی زیادہ activity یا chronic stage کی علامت ہو سکتی ہیں۔ یہ نوڈولز جسم کے دباؤ والے حصوں پر بھی بن سکتے ہیں جیسے انگلیوں کے جوڑ، کوہنی، ایڑی (Achilles tendon) اور گھٹنوں کے آس پاس۔
16/06/2026
لائپوما (Lipoma) کوئی خطرناک بیماری نہیں۔ یہ جلد کے نیچے چربی (fat cells) سے بننے والا ایک نرم اور بے ضرر گلٹی نما ماس ہوتا ہے جو آہستہ آہستہ بڑھتا ہے۔ یہ عموماً درد نہیں کرتا اور جسم کے کسی بھی حصے جیسے گردن، کمر، بازو یا کندھوں پر بن سکتا ہے۔ زیادہ تر کیسز میں یہ خطرناک نہیں ہوتا مگر اگر سائز بڑھ جائے یا تکلیف دے تو ڈاکٹر سے چیک کروانا ضروری ہے۔ بعض اوقات کاسمیٹک یا پریشر کی وجہ سے اسے سرجیکل طور پر نکالا جاتا ہے۔
14/06/2026
جلد میں یہ گلٹیاں کیسی ہیں؟
نیوروفائبرومیٹوسس (Neurofibromatosis) ایک جینیاتی بیماری ہے جس میں اعصاب کے اردگرد رسولیاں (neurofibromas) بن سکتی ہیں۔ اس میں جلد پر بھورے دھبے، گلٹیاں یا بعض اوقات نظر اور اعصابی مسائل بھی ہو سکتے ہیں۔ بروقت تشخیص اور باقاعدہ فالو اپ سے پیچیدگیوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔
13/06/2026
⚠️ سولر پلیٹس بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں!
آج ایک مریض سولر پلیٹس کی تاریں ایڈجسٹ کرتے ہوئے بجلی کے کرنٹ کا شکار ہو گیا۔
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ سولر سسٹم میں خطرہ نہیں ہوتا، لیکن سولر پینلز بھی خطرناک وولٹیج پیدا کر سکتے ہیں، خاص طور پر جب تاریں کھلی ہوں یا سسٹم آن ہو۔
سولر کی وائرنگ یا مرمت ہمیشہ احتیاط کے ساتھ کریں، بجلی بند کر کے کام کریں، اور ماہر ٹیکنیشن کی مدد لیں۔ ایک چھوٹی سی لاپرواہی قیمتی جان لے سکتی ہے۔
13/06/2026
جلد پہ لکھی جانے والی بیماری:
سکن رائٹنگ (Skin Writing) یا Dermatographia ایک ایسی جلدی کیفیت ہے جس میں ہلکی سی خراش یا دباؤ سے جلد پر سرخ ابھری ہوئی لکیریں بن جاتی ہیں، جیسے جلد پر کچھ لکھ دیا گیا ہو۔ یہ عموماً خطرناک نہیں ہوتی لیکن خارش اور تکلیف پیدا کر سکتی ہے۔ علامات زیادہ ہوں تو جلد کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔
12/06/2026
ہمارے معاشرے میں آج بھی کچھ ایسی غلط فہمیاں، رسمیں اور روایات موجود ہیں جو بیماری یا حادثے کے وقت علاج میں تاخیر کا سبب بن کے جان لیوا ہو سکتی ہیں۔ چند خطرناک مثالیں:
1. بجلی کا کرنٹ لگنے پر مٹی یا گوبر میں دبا دینا: کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ مٹی یا گوبر کرنٹ جذب کر لے گا، حالانکہ یہ خطرناک عمل ہے۔ بجلی کے جھٹکے میں سب سے پہلے بجلی کا کنکشن بند کرنا اور فوری طبی امداد دینا ضروری ہے۔
2. کتے کے کاٹنے پر صرف دم کروانا یا مرچیں لگانا: کتے کے کاٹنے میں ریبیز جیسی جان لیوا بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔ دم یا مرچیں وائرس کو ختم نہیں کر سکتیں، فوری ویکسین اور طبی مشورہ ضروری ہے۔
3. سانپ کے کاٹنے پر سانپ کے نام نہاد منکے یا دیسی ٹوٹکوں پر بھروسہ کرنا: سانپ کے زہر کا علاج صرف بروقت طبی امداد اور مناسب اینٹی وینم سے ممکن ہے، تاخیر جان لیوا ہو سکتی ہے۔
4. جلنے پر ٹوتھ پیسٹ، مٹی، گھی یا عجیب چیزیں لگانا: اس سے زخم خراب ہو سکتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ جلنے والی جگہ کو ٹھنڈے پانی سے ٹھنڈا کرنا بہتر ابتدائی قدم ہے۔
5. مرگی (Epilepsy) کے دورے میں منہ میں چمچ، جوتا یا چیز ڈال دینا۔ یہ مریض کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ مریض کو محفوظ جگہ پر لٹائیں اور دورہ ختم ہونے دیں۔
6. بخار کو "گرمی" یا "جنات" سمجھ کر علاج میں تاخیر کرنا: بخار کئی بیماریوں کی علامت ہو سکتا ہے، اصل وجہ معلوم کرنا ضروری ہے۔
7. زخم پر راکھ، مٹی یا گندے پتے لگانا: یہ جراثیم کو اندر پہنچا سکتے ہیں اور خطرناک انفیکشن پیدا کر سکتے ہیں۔
8. نومولود بچے کو شہد یا غیر محفوظ چیزیں کھلانا: نوزائیدہ بچوں کے لیے یہ خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر پہلے چھ ماہ میں مناسب غذائی اصول ضروری ہیں۔
9. سانس رکنے یا بے ہوشی میں صرف تماشہ دیکھنا یا ٹوٹک کرنا: ایسے وقت میں فوری مدد، سانس کی بحالی اور ایمرجنسی اقدامات زندگی بچا سکتے ہیں۔
10. ہر بیماری کا علاج صرف دم، تعویذ یا ٹوٹکوں سے سمجھنا: روحانی تسلی اپنی جگہ، لیکن بیماریوں کے لیے سائنسی علاج اور بروقت ڈاکٹر سے رجوع بھی ضروری ہے۔
جب کسی کو الیکٹرک شاک لگ جائے تو لوگ اسے مٹی یا گوبر میں کیوں دباتے ہیں؟ یہ روایت کس نے ڈالی ہے؟؟؟
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Address
Multan
60000