26/04/2026
القدس !
تم درد کا وہ عنوان ہو جو مورخ خون کی سیاہی کے ساتھ لکھے گا اس کی آہوں و نالوں سے پڑھنے والوں کے دل پھٹ جاںٔیں گے ۔💦❤️🩹
Online Quran teacher.📖
Islamic Writer ✍🏻
Raising awareness for Palestine 🇵🇸
26/04/2026
القدس !
تم درد کا وہ عنوان ہو جو مورخ خون کی سیاہی کے ساتھ لکھے گا اس کی آہوں و نالوں سے پڑھنے والوں کے دل پھٹ جاںٔیں گے ۔💦❤️🩹
26/04/2026
ماشاءاللّٰه ماشاءاللّٰه ❤️
یہ دیکھ کر دِل خوش ہو گیا الحمد للّٰه
علم الصرف کی گردان کی پریکٹس کرنے کے لیے رف کاپی لینے اپنی دوکان پر گئی (دوکان گھر میں ہی موجود ہے ) تو جیسے ہی اُردو نوٹ بکس دیکھنے لگی تو اِس پر نظر پڑی ۔۔۔ یقین جانیے سب نوٹ بُکس کو چھوڑ کر یہ دستہ لے لیا ۔
فلسـ۔ـطین تو دل ہے میرا 🇵🇸
کیا ہی خوبصورت کام کیا ہے اِس بھائی نے ۔
حافظہ سائرہ افضل
27/01/2026
”في القُدسِ جرحٌ غائرٌ لا يشتَفي
ضمّده يا ربَّ السّما بالنَّصرِ!“.❤🩹
"قدس کے زخم اتنے گہرے ہیں کہ بھرنے کا نام ہی نہیں لیتے،
اے پروردگارِ آسمان! اپنی نصرت سے ان پر مرہم رکھ دے۔"
01/12/2025
یہ زخمی غزہ ہے۔💔
برتنوں کی ایک فوج کھانے کے انتظار میں قطار میں کھڑی ہے،
جبکہ غزہ کی سرحد پر عرب فوجیں غزہ کے لوگوں کے لیے ایک کلو آٹا لانے سے قاصر ہیں!
#غزہ
#غزة
01/12/2025
میرے قلب کو بھی نصیب ہوں تیری ذات سے وہی نسبتیں
.
وہ جو عظمتیں تھیں اویسؓ کی، وہ جو رابطے تھے بلالؓ کے.
*صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَآلِہ وَسَلَّم...*🌹
29/11/2025
*جب آپ کا زیادہ تر وقت قرآن کے ساتھ گزرتا ہے۔ تو آپ کو احساس ہوگا کہ دنیا کی زندگی میں غمگین ہونے کی کوئی چیز نہیں ہے۔*
سلف صالحین کہا کرتے تھے:
*ہم جتنا زیادہ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں ہمارے وقت میں اتنی ہی برکت حاصل ہوتی ہے۔*
بعض مفسرین کہتے تھے:
*ہم نے اپنے آپ کو قرآن کے ساتھ مشغول کیا اور اس دنیا میں برکتوں اور بھلائیوں سے بڑھتے گئے۔*
قرآن کی روزانہ تلاوت کو اپنی بنیادی ضرورت بنائیں، اور اسکی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں۔
اہل غزہ شدید مشکل میں !
سرائیلی فوج کی بربریت کی شکار غزہ پٹی میں موسم سرما کی پہلی بارش سے فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پناہ گزینوں کے خیمے پانی میں ڈوب گئے۔
فلسطینی رات گئے عارضی پناہ گاہوں میں سورہے تھےکہ اچانک تیز بارش شروع ہوگئی جس سے پناہ گزینوں کے خیموں میں پانی جمع ہوگیا، رضائیاں،کمبل سمیت فلسطینیوں کا بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر ہوگیا۔
بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے ، بے گھر پناہ گزیں ٹھٹھر کر رہ گئے، بیشتر فلسطینی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
انتظامات نہ ہونے کے باعث خیموں میں مقیم فلسطینی اپنی مدد آپ کے تحت بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف ہیں۔
ادھر امدادی اداروں اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
28/11/2025
*`قرآن کی تلاوت کی فضیلت*
امام شعبی رحمہ اللّٰہ نے فرماتے ہیں:
*"جو شخص قرآن پڑھتا ہے وہ بڑھاپے میں بھی خرف (ذہنی زوال) کا شکار نہیں ہوتا۔"*
اور عبدالملک بن عمیر رحمہ اللّٰہ کا قول ہے:`
*"سب لوگوں میں سب سے زیادہ مضبوط عقلیں قرآن پڑھنے والوں کی ہوتی ہیں۔"*
📖 کتاب: العمر والشيب، ابن ابی الدنیا (ص 75)
28/11/2025
شیرنی جن لمبے نوکیلے دانتوں سے اپنا تین سو کلو کا شکار کرتی ہے
انہی دانتوں سے اپنے بچے کو بغیر خراش کے محفوظ جگہ پر منتقل کرتی ہے۔
قسمت بھی جب آپ کو گردن سے دبوچ لے تو کچھ دیر صبر سے کام لیجئے گا ہو سکتا ہے وہ آپ کو خطرے سے نکال کر کسی محفوظ مقام پر لے جا رہی ہو۔☘️🖇️
رسول اللّٰهﷺنــے فـرمایا:
جب تم ایسے ہو جاؤ کہ تمہارے غم بڑھ جائیں اور تم ان غموں کو ختم کرنا چاہو تو مجھ پر درود پڑھو۔
> [جامع ترمذی ۲۴۵۷]
اﻟﻠّٰﮭُﻢَّ ﺻَﻞِّ ﻋَﻠٰﯽ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﻋَﻠٰٓﯽ ﺍٰﻝِ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ(ﷺ)
28/11/2025
"کاش ہم جان پاتے کہ فلسطین کی ہر ماں کا ضبط ، ہر بچے کی چیخ اور ہر شہید کا خون ہمیں جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔"
غــــــــــزہ 💦