17/06/2026
*محکمہ سکول ایجوکیشن شیخوپورہ: STI کرپشن کی شرمناک داستان*
*کیس کی تفصیل:*
*علی شیر، بطور STI، تحصیل شیخوپورہ کے ایک پرائمری سکول میں تعینات تھا۔* اس نے اکتوبر سے نئے سیشن میں صرف 2 ماہ پڑھایا۔ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بیرون ملک فرار ہو گیا۔
*مگر تنخواہ کا سلسلہ آج تک جاری ہے:*
1. *پہلا وار*: 5 ماہ اکتوبر تا فروری کی تنخواہ = 188,000 روپے کا چیک وصول
2. *دوسرا وار*: دسمبر میں بیرون ملک جانے کے بعد بھی مارچ کی تنخواہ = 38,000 روپے
3. *تیسرا وار*: اپریل کی تنخواہ = 38,000 روپے بھی ہڑپ کر گیا
4. *چوتھا وار*: اب مئی کے 21 دن کی تنخواہ = 25,742 روپے کا چیک بھی بن چکا ہے۔ ثبوت موجود ہے
*محکمہ سکول ایجوکیشن شیخوپورہ سے چند تلخ سوالات:*
1. *بندہ موجود نہیں* تو جعلی حاضری کون لگا رہا ہے؟
2. *تنخواہ کے بل کون بنا رہا ہے* اور کون منظور کر رہا ہے؟
3. *سکول میں بچوں کو پڑھا کون رہا ہے* جب "استاد" سعودیہ میں عیش کر رہا ہے؟
4. *محکمہ کی خاموشی کیوں؟* کیا سارا سسٹم ملوث ہے؟
5. *غریب ماں باپ کے ٹیکس کا پیسہ* بیرون ملک بیٹھے نکمے کی جیب میں کیوں جا رہا ہے؟
یہ ایک شخص کی کرپشن نہیں، یہ پورے نظام کی ناکامی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن شیخوپورہ میں STI تنخواہوں کے معاملے پر سنگین سوالات
موصولہ معلومات اور دستیاب دستاویزات کے مطابق، ایک STI استاد علی شیر کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ چند ماہ تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد بیرون ملک چلا گیا، تاہم اس کے نام پر بعد کے مہینوں کی تنخواہیں بھی جاری ہوتی رہیں۔
دستیاب ریکارڈ کے مطابق:
اکتوبر تا فروری کی ادائیگی
مارچ کی تنخواہ
اپریل کی تنخواہ
مئی کے 21 دنوں کی تنخواہ (جس کا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے)
اگر یہ دعوے درست ہیں تو کئی اہم سوالات جنم لیتے ہیں:
🔹 متعلقہ ملازم کی حاضری کس بنیاد پر لگائی گئی؟
🔹 تنخواہوں کے بل کس نے تیار اور منظور کیے؟
🔹 سکول میں تدریسی ذمہ داریاں کس نے انجام دیں؟
🔹 متعلقہ افسران نے اس معاملے کا نوٹس کیوں نہیں لیا؟
🔹 سرکاری خزانے سے جاری ہونے والی رقوم کی نگرانی کیسے کی جا رہی ہے؟
۔
Rana Sikandar Hayat Maryam Nawaz Sharif DTE Punjab DSD
15/06/2026
محترم جناب رانا سکندر حیات صاحب!
السلام علیکم
ہم تمام STI اساتذہ دل کی گہرائیوں سے آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے پنجاب کے نوجوانوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں تدریس جیسے مقدس پیشے میں اپنی صلاحیتیں آزمانے اور نکھارنے کا موقع فراہم کیا۔ آپ کا یہ اقدام صرف ایک بھرتی پروگرام نہیں بلکہ ہزاروں نوجوانوں کے لیے امید، اعتماد اور روشن مستقبل کا پیغام ہے۔
آپ نے ہمیں یہ خوشخبری دی تھی کہ محنت، لگن اور پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے سرٹیفکیشن حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے ٹیچنگ لائسنس کا راستہ ہموار کیا جائے گا۔ یہی امید آج بھی ہمارے حوصلوں کو جِلا بخش رہی ہے۔ مؤدبانہ گزارش ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران ان سرٹیفکیشنز کے حصول کے طریقۂ کار اور شیڈول سے آگاہ فرمایا جائے تاکہ ہم اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے اس سفر کو مزید عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔
آپ کی تعلیم دوست سوچ، نوجوانوں پر اعتماد اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی یقیناً ایک بہتر اور مضبوط تعلیمی نظام کی بنیاد ہے۔ دعا ہے کہ آپ کی یہ کاوشیں پنجاب کے تعلیمی مستقبل کو مزید روشن بنائیں۔
باادب تمام STI اساتذہ پنجاب
Copied...
Rana Sikandar Hayat Maryam Nawaz Sharif
05/06/2026
*تعلیم حاصل کرو تاکہ 15000 پر آپ ٹیچر بن سکیں۔اگر ان پڑھ رہ گئے تو 40000 روپے پر ستھرا پنجاب کی جاب کرنے پڑے گی🥺*
03/06/2026
بھارت کے شہر اتر پردیش میں بھائی کی وفات کے بعد دیور نے بھابھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔
بھابھی کے انکار کرنے پر چچا نے اپنے بھائی کی آخری نشانی کو چیز دلوانے کے بہانے گلی میں لے جاکر آٹھ بار اٹھا اٹھا کر زمین پر پٹخا۔
ویڈیو لگانے کی ہمت نہیں تھی
پہلی بار پٹخے جانے پر اٹھارہ ماہ کے بچے کے رونے کی آواز آئی مگر اس کے بعد صرف اس کے زمین پر ٹکرانے کی ہی آوازیں آتی رہیں بچہ تو شاید پہلی ضرب ہی برداشت نہیں کر پایا۔
عجیب بربریت ہے شائد
درندے بھی بچوں کے ساتھ یہ سب نہیں کرتے ہوں جو انسان کرتے پھر رہے ہیں۔
صرف اپنی شیطانی ہوس پوری نہ ہونے پر بچےکو پٹخ پٹخ کر مارا خدا کی قسم ایسے تو کوئی جانور یا ہلاسٹک کی گڈی کو نہ مارے ۔ ۔۔۔۔
توبہ توبہ توبہ ۔۔۔۔
01/06/2026
TO DEO Rawalpindi Strict Follow up on STIs Salaries till May 2026
30/05/2026
📢*کئیر گیورز کے لیے اچھی خبر*🫧
✍🏻*وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کے وعدے کی روشنی میں یکم جولائی 2026 سے کئیر گیورز کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا جاے گا ۔ نئی تنخواہ 20000 تا 25000 ہوگی اور اس کے لیے کوالیفائیڈ تعلیم یافتہ پرفیشنل ڈگری ہولڈرز جیسے بی ایڈ ایم ایڈ کئیر گیورز کو ترجیح دی جاے گی*🫧⏰ زرائع copy
29/05/2026
Summer Camp
حکومت نے یکم جون سے 30 جون تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت دے دی نوٹیفکیشن جاری
28/05/2026
PSRP Phase 4 Update
فیز 4 کی پالیسی اور اہلیت (Policy & Eligibility of Phase 4):
پالیسی:
لائسنس یافتہ افراد (Licensees) اپلائی نہیں کر سکتے۔
جن امیدواروں کو اسکول الاٹ ہونے کے بعد انہوں نے معاہدہ (Agreement) نہیں کیا تھا، وہ اپلائی نہیں کر سکتے۔
فیز 1 اور فیز 2 کے سپورٹ ممبران اپلائی نہیں کر سکتے۔
پیما (PEIMA) کے لائسنس یافتہ افراد فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
پیما (PEIMA) کے سپورٹ ممبران فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
وہ افراد جو سرکاری اسکولوں میں بطور STI تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، فیز 4 کے لیے اپلائی نہیں کر سکتے۔
اگر کوئی سپورٹ ممبر فیز 1 یا فیز 2 سے باقاعدہ طور پر گروپ چھوڑ چکا ہو اور اس کی علیحدگی مکمل طور پر منظور ہو چکی ہو، تو وہ اپلائی کر سکتا ہے۔
اگر کوئی امیدوار فیز 3 میں شارٹ لسٹ ہو چکا ہو، تو وہ فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکے گا۔
پیف (PEF) کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے امیدوار فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
سرکاری ملازمین (Government Employees) فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتے۔
فیز 1 میں جن امیدواروں کو اسکول الاٹ ہوا تھا، اگر ان کے گروپ میں سے کسی نے 6 ماہ مکمل ہونے سے پہلے گروپ چھوڑ دیا تھا، تو وہ فیز 4 میں اپلائی نہیں کر سکتا۔
فیز 4 میں کسی بھی این جی او (NGO) یا اسکول چین کو اسکول الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔
فیز 1 میں جن افراد کے اسکول میں طلبہ کی تعداد 450 سے زائد ہے، وہ چاہے سپورٹ ممبر ہوں یا لائسنس ہولڈر، دونوں فیز 4 میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
اہلیت (Eligibility):
وہ امیدوار جن کے پاس MA / MSc کی ڈگری ہے، اپلائی کر سکتے ہیں۔
BS ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس فیز میں B.Ed لازمی نہیں ہے۔
30 سے 45 سال عمر کے امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں۔
30 سال سے کم عمر امیدوار صرف گروپ کی صورت میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
انفرادی (Individual) طور پر اپلائی کرنے کی صورت میں کم از کم 2 سال کا تجربہ اور ماسٹر ڈگری لازمی ہے۔
نوٹ:
ان شاء اللہ آنے والے فیز میں میرٹ کم ہونے کا امکان ہے، تقریباً 50 سے 60 کے درمیان، کیونکہ اس بار NGO کو اسکول نہیں دیے جائیں گے اور زیادہ میرٹ والے کئی امیدواروں کو پہلے ہی اسکول مل چکے ہیں۔
اس دفعہ زیادہ تر تمام اسکول پرائمری (Primary) ہونے کا امکان ہے۔
2 سال کے تجربے والے امیدواروں کو زیادہ امکان ہے کہ پرائمری اسکول دیے جائیں گے۔
10 سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو مڈل اسکول دیے جا سکتے ہیں۔
یونین کونسل (Union Council) کے 25 مارکس بھی شامل ہوں گے۔
فیز 4 کی فیس / ادائیگی 2500 روپے ہوگی۔
جن امیدواروں کی میٹرک سے ماسٹر تک فرسٹ ڈویژن ہے، ان کے امکانات اس دفعہ بہت مضبوط ہو سکتے ہیں۔
تیار رہیں، اس دفعہ اچھا موقع ہو سکتا ہے۔
مزید نیو ایڈ انے کا انتظار کیجئے شکریہ..
28/05/2026
بنگلادیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے بھینسے کو ڈھاکا کے قومی چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ہے