15/06/2026
یہ نوٹیفکیشن سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس، سینئر ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ مسٹریس اور پرنسپل کی آسامیوں پر تقرریاں فیز-II کے تحت میرٹ، شفافیت اور مقابلے کی بنیاد پر کی جائیں گی۔
اس کا مقصد تمام اہل اساتذہ کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے پاس کم از کم 16 سالہ تعلیم (M.A، M.Sc، BS آنرز یا مساوی) اور پیشہ ورانہ تعلیمی قابلیت (B.Ed، M.Ed، M.A Education یا BS Education) ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کے پاس کم از کم 5 سال تدریسی یا انتظامی تجربہ، یا دونوں کا مجموعی تجربہ ہونا چاہیے۔
امیدواروں کا انتخاب دو مراحل میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں تحریری امتحان لیا جائے گا جس میں بنیادی آئی ٹی مہارتیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ایپس کا علم، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، محفوظ انٹرنیٹ استعمال، انتظامی صلاحیتیں، قواعد و ضوابط، پالیسیوں اور تدریسی مہارتوں سے متعلق سوالات شامل ہوں گے۔ تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو دوسرے مرحلے میں انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
تمام خواہشمند اساتذہ صرف HRMIS پورٹل کے ذریعے اپنی لاگ اِن آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے 17 جون 2026 آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ ڈاک یا ہاتھ سے دی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ امیدواروں کو امتحان یا انٹرویو میں شرکت کے لیے کوئی سفری الاؤنس (TA/DA) نہیں دیا جائے گا۔
15/06/2026
11/06/2026
11/06/2026
11/06/2026
06/06/2026