25/06/2026
اردو گرامر (چہارم تا دہم جماعت)
Muhammad Imran
Computer Operator (BPS 16)
Focal Person: Media, Information & Public Relations
Office of the DEO (Male) Nowshera
25/06/2026
اردو گرامر (چہارم تا دہم جماعت)
24/06/2026
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کا سوشل میڈیا کے غیر مجاز استعمال کے خلاف سخت نوٹیفکیشن
پشاور، 23 جون 2026:
ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی جانب سے سوشل میڈیا پر محکمہ تعلیم کے نام سے غیر مجاز پیجز اور گروپس چلانے کے خلاف سخت نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بعض سرکاری ملازمین فیس بک، انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر "Elementary and Secondary Education" کے سرکاری نام سے پیجز اور گروپس چلا رہے ہیں، جو خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1987 کی خلاف ورزی ہے۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں عوام میں غلط تاثر پیدا کرتی ہیں اور بعض اوقات ایسا مواد پھیلانے کا ذریعہ بنتی ہیں جو محکمہ، صوبائی حکومت یا وفاقی حکومت کے لیے باعثِ بدنامی ہو سکتا ہے۔
اہم ہدایات
نوٹیفکیشن میں تمام افسران اور ملازمین کو درج ذیل احکامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے:
محکمہ تعلیم کے نام یا اس سے ملتے جلتے کسی نام کے ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ، پیج یا گروپ بنانے، چلانے یا انتظام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جب تک کہ مجاز اتھارٹی سے تحریری منظوری حاصل نہ ہو۔
پہلے سے موجود تمام غیر مجاز پیجز اور گروپس کو فوری طور پر بند یا غیر فعال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عملدرآمد کی رپورٹ سات دن کے اندر ڈائریکٹوریٹ کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
غیر مجاز پیجز کی تفصیلات سائبر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجی جائیں گی تاکہ سائبر قوانین کے تحت کارروائی کی جا سکے۔
ایسے پیجز کے ایڈمن، موڈریٹر یا فعال شرکاء کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جس میں سرزنش سے لے کر ملازمت سے برطرفی تک کی سزائیں شامل ہو سکتی ہیں۔
ملازمین کے لیے تنبیہ
محکمہ تعلیم نے تمام ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں سے اجتناب کریں اور جاری کردہ احکامات پر مکمل طور پر عمل کریں۔ محکمہ کا مؤقف ہے کہ سرکاری نام اور حیثیت کا غیر مجاز استعمال نہ صرف قواعد کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ادارے کی ساکھ اور حکومتی نظم و ضبط بھی متاثر ہوتا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن تمام ضلعی تعلیمی افسران، سکول سربراہان اور متعلقہ حکام کو آگاہی اور عملدرآمد کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔
23/06/2026
محکمہ تعلیم: منسٹیرئیل سٹاف اینڈ کلرکس ای-ٹرانسفر آرڈرز
23/06/2026
اہم اطلاع
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے میل ایس ایس ٹی جنرل کے ٹیسٹ کیلئے رول نمبر سلپس اپلوڈ کر دیئے ہیں۔
YouTube/Imran Ustad: https://youtube.com/
22/06/2026
Pak Study MCQs 👇👇👇
21/06/2026
Howard Gardner's Theory of Multiple Intelligences
YouTube/Imran Ustad: https://youtube.com/
19/06/2026
بجٹ تقرير خیبر پختونخوا
برائے مالی سال 27-2026
پشاور 19 جون 2026
اہم اطلاع
آج تک انڈکشن فیز-V کے تحت 6,960 نئے بھرتی شدہ اساتذہ نے اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ تمام وہ اساتذہ جن کی رجسٹریشن ابھی باقی ہے، ان سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کر لیں تاکہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی انڈکشن ٹریننگ میں بروقت شرکت یقینی بنائی جا سکے اور وہ اس لازمی تربیتی پروگرام سے محروم نہ رہیں۔
رجسٹریشن لنک:
https://rebrand.ly/IP5Registration
انڈکشن یونٹ
ڈی پی ڈی خیبر پختونخوا پشاور
19/06/2026
محکمہ تعلیم کوہاٹ:
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کوہاٹ کی طرف سے PST آڈرز جاری۔
خیبر پختونخوا صوبائی بجٹ آج بروز جمعہ دو بجے پیش کیا جائے گا۔