01/03/2026
اسد العرب یعنی عرب کا شیر شاہ فیصل
امریکہ نے جب عرب کے شیر کو نشانہ بنایا تھا تب مسلم دنیا کے سینے میں ایک خلا پیدا ہوا تھا یعنی مسلم دنیا أسی دن یتیم ہو گئی تھی وہ دن ایک یاد دہانی تھا کہ امت مسلمہ کی قیادت کا نقصان کسی ایک فرقے کی نہیں بلکہ پوری ملت کی ضعیفی کا نتیجہ ہوتا ہے لیکن یہاں صرف مخصوص مسلک یا گروہ کی تباہی سمجھ لیا گیا تھا حالانکہ حقیقت میں یہ سب کی ذمہ داری تھی کہ اس نقصان سے سبق سیکھیں طاقت کے کھیل میں کوئی محفوظ نہیں لیبیا میں قذافی فلسطین میں یحییٰ سنوار اور ایران میں خامنہ ای کی قربانیاں اس بات کی گواہی ہیں کہ امت کی تقسیم اور کمزوری کا بوجھ ہمیشہ سب پر پڑتا ہے ہر لمحہ غیر یقینی ہے کہ اگلا نشانہ کون ہوگا
کسی کو یاد ہو یا نہ ہو لیکن ہمیں ذرا ذرا یاد ہے صدام حسین نے کہا تھا "چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں۔ اور آج یہ ثابت ہو رہا ہے