Asad Premier Quran Academy

Asad Premier Quran Academy

Share

dedicated online Quran teacher helping kids & adults learn Quran with Tajweed in an easy and friendly

01/06/2026

جرمن کہاوت ہے کہ کڑوی گولیاں چبانی نہیں چاہئیں بلکہ نکل لینی چاہئے ،
اس میں ایک پیغام ہے کہ زندگی میں کڑوی باتوں کو سیدھے نکل جائیں اگر انہیں یاد کرتے رہیں گے تو آپکی زندگی کڑوی ہو جائیگی 🖤

01/06/2026

*🥀 محبت کے نام پر خود کو دھوکہ مت دو 🥀*

محبت ہوتی ہے یا نہیں یہ ایک بیکار بحث ہے اپنا وقت اور صلاحیت فضول کاموں میں نہ لگائیں کیونکہ دونوں صورتوں میں کرنے والا کام ایک ہی ہے مثال کے طور پر اگر محبت ہوجاتی چلو مان لیا تو زنا کی اجازت تھوڑی مل گئی کہ آپ اس لڑکے/لڑکی سے گھنٹوں باتیں کریں نہ دیکھنا جائز ہے نہ بات کرنا جائز ہے نہ سوچنا جائز ہے کچھ بھی ہو اللّٰه تعالیٰ کا حکم ہے کہ غیرمحرم سے سخت لہجے میں دوٹوک بات کرنی ہے اب محبت ہو بھی جائے تو کیا فرق پڑتا ہے؟

اصل میں گند وہاں ہوتا ہے جب محبت کا کہہ کر اللّٰه کی حدود توڑی جاتی ہیں اور توڑنے والے معصوم بنتے ہیں کہ جی ہمیں تو محبت ہوگئی ہے وغیرہ وغیرہ گناہ کو جسٹیفائی کر کے کرنا بہت ہی بڑا گناہ ہے کیونکہ اس سے آپ کو غلط کا احساس نہیں ہوتا بلکہ گناہ کو آپ حق سمجھ کر کرتے ہیں اور توبہ کا واپسی کا آپشن ختم ہوجاتا ہے !!

تو المختصر یہ کہ نکاح ممکن ہے تو ٹھیک ہے لیکن گھر والے نہیں مان رہے تو بھاگنا جائز نہیں لڑکی ولی پابند ہے وہ نہیں مان رہا تو صبر کرجائیں ہم دنیا میں محبتیں کرنے نہیں آئے یہ آزمائش کی جگہ ہے

ہمیں بس یہ غم ہے کہ ہماری پسند کا لڑکا/لڑکی نہیں مل رہا اس غم پر شرم آنی چاہیے ذرا ارد گرد دیکھیں اور بھی غم ہیں محبت کے سوا نبیوں کی زندگیوں کو پڑھیں صحابہ کو پڑھیں نیک بندوں کو پڑھیں یہ تمہارے رول ماڈل ہیں کیا انہوں نے ایسے محبتیں کی تھیں ؟؟

29/05/2026

عید میں خوشی کا اظہار بھی عبادت ہے،
خود کو اور اپنے بچوں کو اس خوشی سے محروم نہ کریں

29/05/2026

📖 Welcome to Asad Premier Quran Academy

✨ Learn Quran with proper Tajweed
🌙 Nazra | Hifz | | Basic Islam
👨‍🏫 Experienced & Friendly Online Teaching
🌍 Classes for Kids & Adults Worldwide
🕒 Flexible Timings Available
📩 DM to Start Your Quran Journey

29/05/2026

❓کیا آپ قربانی کے کام کاج سے تھک گئے ہیں؟
شکر ادا کریں کہ ۔۔۔ ⁦
آپ کام کر سکتے ہیں،اور آپکے پاس پکانے کو گوشت بھی موجود ہے۔کیونکہ بہت سے لوگ کام کاج کرنے سےمعذور اور گوشت سنبھالنے سے محروم ہیں۔
❓کیا آپ پر ہجوم فیملی سے تھک گئے ہیں؟
شکر ادا کریں اللہ تعالی نے پر رونق گھر دیا
بہت سےلوگ عید پر بھی اکیلے ہیں۔
📣اللہ تعالی نے آپکو گھر اور گھر والے دیئے،بہترین رزق دیا، امن وامان دیا۔
📣آپ دنیا کےخوش قسمت ترین لوگوں میں شامل ہیں
ان نعمتوں کی قدر کریں،اور شکر ادا کریں اور دل سے بولیں۔

الْحَمْدُ للہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ 🌙🌿

26/05/2026

*🥀 وہ لوگ جو اپنے گھرانوں کے بچوں کے کردار کی بہترین تربیت کے خواہشمند ہیں انکی خدمت میں کچھ گزارشات ہیں جن سے انشاءاللہ تعالیٰ آپ کے بچوں میں پاکیزگی پیدا ہوگی 🥀*

❶ بچوں کو زیادہ وقت تنہا مت رہنے دیں آج کل بچوں کو ہم الگ کمرہ، کمپیوٹر اور موبائل جیسی سہولیات دے کر ان سے غافل ہو جاتے ہیں یہ قطعاً غلط ہے بچوں پر غیر محسوس طور پر نظر رکھیں
اور خاص طور پر انہیں اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے بیٹھنے مت دیں کیونکہ تنہائی شیطانی خیالات کو جنم دیتی ہے جس سے بچوں میں منفی خیالات جنم لیتے ہیں اور وہ غلط سرگرمیوں کا شکار ہونے لگتے ہیں۔

❷ بچوں کے دوستوں اور بچیوں کی سہیلیوں پہ خاص نظر رکھیں. تاکہ آپ کے علم میں ہو کہ آپکا بچہ یا بچی کا میل جول کس قسم کے لوگوں سے ہے۔

❸ بچوں بچیوں کے دوستوں اور سہیلیوں کو بھی ان کے ساتھ کمرہ بند کرکے نہ بیٹھنے دیں اگر آپ کا بچہ اپنے کمرے میں ہی بیٹھنے پر اصرار کرے تو کسی نہ کسی بہانے سے گاہے بہ گاہے چیک کرتے رہیں۔

❹ بچوں کو فارغ نہ رکھیں فارغ ذہن شیطان کی دکان ہوتا ہے اور بچوں کا ذہن سلیٹ کی مانند صاف ہوتا ہے بچپن ہی سے وہ عمر کے اس دور میں ہوتے ہیں جب انکا ذہن اچھی یا بری ہر قسم کی چیز کا فوراً اثر قبول کرتا ہے اس لئے انکی دلچسپی دیکھتے ہوئے انہیں کسی صحت مند مشغلہ میں مصروف رکھیں، ٹی وی وقت گزاری کا بہترین مشغلہ نہیں بلکہ سفلی خیالات جنم دینے کی مشین ہے اور ویڈیو گیمز بچوں کو بے حس اور متشدد بناتی ہیں۔

❺ ایسے کھیل جن میں جسمانی مشقت زیادہ ہو وہ بچوں کے لئے بہترین ہوتے ہیں تاکہ بچہ کھیل کود میں خوب تھکے اور اچھی گہری نیند سوئے۔

❻ بچوں کے دوستوں اور مصروفیات پر گہری نظر رکھیں یاد رکھیں والدین بننا فل ٹائم جاب ہے اللّہ تعالی نے آپکو اولاد کی نعمت سے نواز کر ایک بھاری ذمہ داری بھی عائد کی ہے۔

❼ بچوں کو رزق کی کمی کے خوف سے پیدائش سے پہلے ہی ختم کردینا ہی قتل کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ اولاد کی ناقص تربیت کرکے انکو جہنم کا ایندھن بننے کے لئے بے لگام چھوڑ دینا بھی انکے قتل کے برابر ہے۔

❽ اپنے بچوں کو نماز کی تاکید کریں اور ہر وقت پاکیزہ اور صاف ستھرا رہنے کی عادت ڈالیں کیونکہ جسم اور لباس کی پاکیزگی ذہن اور روح پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

❾ بچیوں کو سیدھا اور لڑکوں کو الٹا لیٹنے سے منع کریں حضرت عمر رضی اللّہ تعالیٰ اپنے گھر کی بچیوں اور بچوں پر اس بات میں سختی کرتے تھے ان دو حالتوں میں لیٹنے سے سفلی خیالات زیادہ آتے ہیں بچوں کو دائیں کروٹ سے لیٹنے کا عادی بنائیں۔

🔟 بلوغت کے نزدیک بچے جب واش روم میں معمول سے زیادہ دیر لگائیں تو کھٹک جائیں اور انہیں نرمی سے سمجھائیں اگر ان سے اس معاملے میں بار بار شکایت ہو تو تنبیہ کریں لڑکوں کو انکے والد جبکہ لڑکیوں کو ان کی والدہ سمجھائیں۔

❶❶ بچوں کو بچپن ہی سے اپنے مخصوص اعضاء کو مت چھیڑنے دیں یہ عادت آگے چل کر بلوغت کے نزدیک یا بعد میں بچوں میں اخلاقی گراوٹ اور زنا کا باعث بن سکتی ہے۔

❷❶ بچوں کو اجنبیوں سے گھلنے ملنے سے منع کریں اور اگر وہ کسی رشتہ دار سے بدکتا ہے یا ضرورت سے زیادہ قریب ہے تو غیر محسوس طور پر پیار سے وجہ معلوم کریں۔

❹❶ بچوں کا 5 یا 6 سال کی عمر سے بستر اور ممکن ہو تو کمرہ بھی الگ کر دیں تاکہ انکی معصومیت تا دیر قائم رہ سکے۔

❺❶ بچوں کے کمرے اور چیزوں کو غیر محسوس طور پر چیک کرتے رہیں آپ کے علم میں ہونا چاہئے کہ آپ کے بچوں کی الماری کس قسم کی چیزوں سے بھری ہے مسئلہ یہ ہے کہ آج کے دور میں پرائیویسی نام کا عفریت میڈیا کی مدد سے ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے اس سے خود کو اور اپنے بچوں کو بچائیں کیونکہ نوعمر بچوں کی نگرانی بھی والدین کی ذمہ داری ہے۔

یاد رکھیں آپ بچوں کے ماں باپ ہیں آج کے دور میں میڈیا والدین کا مقام بچوں کی نظروں میں کم کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہا ہے ہمیں اپنے بچوں کو اپنے مشفقانہ عمل سے اپنی خیرخواہی کا احساس دلانا چاہئے اور نوبلوغت کے عرصے میں ان میں رونما ہونے والی جسمانی تبدیلیوں کے متعلق رہنمائی کرتے رہنا چاہیے تاکہ وہ گھر کے باہر سے حاصل ہونے والی غلط قسم کی معلومات پہ عمل کرکے اپنی زندگی خراب نہ کر لیں۔

❻❶ بچوں کو بستر پر تب جانے دیں جب خوب نیند آ رہی ہو اور جب وہ اٹھ جائیں تو بستر پر مزید لیٹے مت رہنے دیں۔

❼❶ والدین بچوں کے سامنے ایک دوسرے سے جسمانی بے تکلفی سے پرہیز کریں ورنہ بچے وقت سے پہلے ان باتوں کے متعلق با شعور ہو جائیں گے جن سے ایک مناسب عمر میں جا کر ہی آگاہی حاصل ہونی چاہئے نیز والدین بچوں کو ان کی غلطیوں پہ سرزنش کرتے ہوئے بھی باحیا اور مہذب الفاظ کا استعمال کریں ورنہ بچوں میں وقت سے پہلے بےباکی آ جاتی ہے جس کا خمیازہ والدین کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔

❽❶ تیرہ چودہ سال کے ہوں تو لڑکوں کو انکے والد اور بچیوں کو انکی والدہ سورۃ یوسف اور سورۃ النور کی تفسیر سمجھائیں یا کسی عالم، عالمہ سے پڑھوائیں کہ کس طرح حضرت یوسف علیہ السلام نے بے حد خوبصورت اور نوجوان ہوتے ہوئے ایک بے مثال حسن کی مالک عورت کی ترغیب پر بھٹکے نہیں بدلے میں اللّہ تعالی* کے مقرب بندوں میں شمار ہوئے اس طرح بچے بچیاں ان شاءاللّہ تعالیٰ اپنی پاکدامنی کو معمولی چیز نہیں سمجھیں گے اور اپنی عفت و پاکدامنی کی خوب حفاظت کریں گے۔

آخر میں گذارش یہ ہے کہ ان کے ذہنوں میں بٹھا دیں کہ اس دنیا میں حرام سے پرہیز کا روزہ رکھیں گے تو آخرت میں اس کا اجر نہ ختم ہونے والی زندگی جنت ملے گی ان شاءالله

03/05/2026

📖 Welcome to Asad Premier Quran Academy

✨ Learn Quran with proper Tajweed
🌙 Nazra | Hifz | Tajweed | Basic Islam
👨‍🏫 Experienced & Friendly Online Teaching
🌍 Classes for Kids & Adults Worldwide
🕒 Flexible Timings Available
📩 DM to Start Your Quran Journey

Want your school to be the top-listed School/college in Peshawar?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Peshawar