07/06/2026
کوئٹہ: سول ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود خاتون ڈاکٹر پر تیزاب کا بہیمانہ حملہ، تعلیمی اور طبی حلقوں میں شدید غم و غصہ! 🚨
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سول ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں آن ڈیوٹی خاتون پوسٹ گریجویٹ ٹرینی، ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینک دیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہنور کا جسم شدید متاثر ہوا ہے، اور ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
حملہ آور کی شناخت ہسپتال کے لفٹ آپریٹر 'ہمایوں شاہ' کے نام سے ہوئی ہے، جو فرار ہونے کی کوشش کے دوران نوشکی بس اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
اس بزدلانہ حملے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہسپتالوں میں او پی ڈی (OPD) سروسز کا بائیکاٹ کر دیا ہے اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے سخت قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
پبلک سیکٹر کے اداروں اور ہسپتالوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین اور ہیلتھ کیئر ورکرز پر ایسے حملے انتہائی تشویشناک ہیں اور حکومت کو ان کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔
ہمارے تمام فالورز اور صارفین سے گزارش ہے کہ کمنٹس میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی جلد اور مکمل شفایابی کے لیے دعا کریں۔ 🤲
06/06/2026
کلاک ٹاور جی سی یونیورسٹی لاہور کا خوبصورت منظر۔
The iconic Clock Tower of GC University Lahore.
Tag a GCUian!
📸: taylhaaa
05/06/2026
📢 Date Extension Notice
🚀 Skills of Tomorrow – Freelancing Training Program Good news!
The last date to apply has been extended to 14th June 2026.
💻 Gain future-ready digital skills through FREE training in AI, Freelancing, E-Commerce, Digital Marketing, Graphic Design, Video Editing, and more.
🌐 Apply now: https://nsis.navttc.gov.pk
⏳ Don't miss this opportunity—Last date to apply now 14th June 2026!
04/06/2026
Admissions Open – Fall 2026 🎓 📚
Admissions are open in multiple undergraduate programs across Computing, Business, Allied Health Sciences, Arts, Social Sciences, and more.
⏳ Last Date to Apply: 30 June 2026
🌐 Apply Now: admissions.ukm.edu.pk
University of Kamalia – Empowering Minds, Shaping Futures. ✨
03/06/2026
وزیراعظم نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروبار بندش کے نئے اوقات جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ ڈویژن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے بند کیے جائیں گے،
جبکہ شادی ہالز، مارکیاں اور دیگر کمرشل تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی۔
اسی طرح ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور سبزی فروخت کرنے والی دکانوں کو رات 11 بجے تک بند کرنا لازمی ہوگا....!!!!
03/06/2026
🚨 ایم ڈی کیٹ امتحانات اگست کے بجائے اکتوبر تک مؤخر کرنے کے لیے اسمبلی میں 'توجہ دلاؤ نوٹس' جمع
رکنِ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ایمن جلیل جان نے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کے شیڈول کے خلاف طلبہ کی آواز ایوان میں بلند کر دی۔
اسمبلی میں جمع کروائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس کے اہم نکات:
امتحان میں جلدی کیوں؟ رواں سال امتحان 17 اگست کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ اکتوبر میں ہوا تھا۔
طلبہ شدید دباؤ میں: اس اچانک اور قبل از وقت شیڈول نے ہزاروں طلبہ و طالبات کو شدید ذہنی دباؤ اور تیاری میں دشواری سے دوچار کر دیا ہے۔
اکتوبر تک التوا کا مطالبہ: وزیرِ تعلیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امتحان کو کم از کم اکتوبر تک مؤخر کیا جائے تاکہ طلبہ کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔
طلبہ کے مستقبل کے لیے یہ ایک انتہائی اہم اور بروقت اقدام ہے! 👏
KPK
31/05/2026
پنجاب بورڈز کی جانب سے دسویں جماعت (میٹرک) کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔
25/05/2026
ڈاکٹر عمران احمد (ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال) نے کنٹرولر امتحانات BISE ملتان کا اضافی چارج سنبھال لیا۔
23/05/2026
📢 پنجاب کے 12 اضلاع میں "تعلیم پروگرام" کے تحت لرننگ کیمپس کا اعلان!
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں کی پڑھائی کو بہتر بنانے کے لیے "Learning Camps" قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
🗓️ تاریخ: 2 جون 2026ء سے 7 اگست 2026ء تک (کل 8 ہفتے)
⏰ اوقات: صبح 7:00 بجے سے ساڑھے 9:30 بجے تک (ہفتے میں 5 دن)
🏫 اسکولز: پنجاب کے 12 مخصوص اضلاع کے 3,030 اسکولوں میں مجموعی طور پر 6,060 لرننگ کیمپس لگائے جائیں گے۔
📍 شامل اضلاع:
بہاولنگر، بہاولپور، بھکر، چنیوٹ، ڈی جی خان، لیہ، لودھراں، میانوالی، مظفر گڑھ، پاکپتن، رحیم یار خان اور راجن پور۔
اہم مقصد: چیف ایگزیکٹو آفیسرز (DEAs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی آبادی کو متحرک کر کے ان کیمپوں کو کامیاب بنائیں۔