Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University

Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University

Share

This page will provide help of SBKWU employees for their welfare activities

08/10/2023
26/04/2023

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شروع دن سے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن قانون کی پاسداری اور قوانین پر عملددرآمد کرنے پر یقین رکھتی ہے اور تمام تر دستاویزات کو قانون شکل دینے کے بعد سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی کا قیام عمل میں لایاجائے لیکن موجودہ انتظامیہ کوایسوسی ایشن کسی صورت بھی قبول نہیں تھی اور مختلف حیلے بہانے اور جانبدارکمیٹیوں کے ذریعے پریشرائز کرکے ایسویس ایشن کوممبران کو ہراساں کرنے میں مصروف عمل رہی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے ہر وہ حربہ استعمال کیا جس کی قانون کی کوئی قانونی حیثیت موجود نہیں انتظامیہ نے اپنے ایڈمنسٹریشن اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کو بی سی آر سے معطل کروانے کے لیے غلط بیانی کرتے ہوے BCRA کو لیٹر لکھے۔ جس پر بی سی آر انتظامیہ نے ایسوسی ایشن سے جواب طلب کیا جس پر انہوں نے ایسوسی ایشن کے حق کو تسلیم کیا اور ڈی جی BCRA نے میرٹ پر فیصلہ صادر فرمایا۔جس پر سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن موجودہ ڈی بی سی آر اور پورے محکمے کے شکر گزار ہیں۔

Photos from Employees Welfare Association of Sardar Bahadur Khan Women's University's post 26/04/2023

سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر اور ایگزیکٹو ممبرا ن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامیہ نہ صرف بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں بلکہ جانبدار کمیٹیوں کے ذریعے ایمپلائز کش پالیسی پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہا کہ سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ممبر ڈاکٹر فرح مختیار جو کہ بطور کنٹرولرامتحانات اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھیں سے چارج لینے اور پروموشن روکنے اور دو دن چھٹی کی پاداش میں جانبدار کمیٹی سنڈیکیٹ کے ذریعے پانچ سال کا انکریمنٹ اور پانچ سال پرموشن روکنے کے آرڈر جاری کئے۔ جس پر موجودہ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دون دن کی چھٹی پر کسی طرح اتنی بڑی سزا دی جاسکتی ہے انہوں نے نہ صرف ڈاکٹر فرح مختیار پر لگائی گئی پلینٹی ختم کی بلکہ ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو غیر قانونی قرار دینے کے آرڈر جاری کئے اور چانسلر کو ہدایت جاری کی کیں کہ یونیورسٹی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں جس پر سرداربہادرخان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن چیف جسٹس جناب نعیم اختر افغان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے قانون کی پاسداری کی اور ایمپلائز کے خلاف کی جانے والی ناجائز کارروائی کو کالعدم قرار دیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Sardar Bahadur Khan Women's University Brewrey Road
Quetta
87300