Nk Academy

Nk Academy

Share

success is a journey not a destination.....

17/06/2026

اسلام آباد؛
چیئرمین پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی و رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں فاٹا اور پشتون بلوچ صوبے کے میڈیکل سکالرشپ کے حوالے بات چیت کی گئی۔
چیئرمین پی ایم ڈی سی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس ملاقات میں میڈیکل سکالرشپ سٹوڈنٹس کے نمائندے بھی شریک تھے۔

31/05/2026

بلوچستان کو HEC کی طرف سے 17 ارب روپے تعلیم کے نام پر آتے ہیں۔کوئٹہ سمیت کسی پشتون ضلعے کو ایک روپیہ نہیں دیا جاتا.
MNA Khushal Khan Kakar🇵🇪

22/05/2026

🌟 Best Opportunity for Female Students of FATA & Balochistan!
🎓 10 Fully Funded Seats (5 FATA | 5 Balochistan)
✅ 100% Tuition Fee Waiver
✅ Secure Hostel Accommodation
📚 Fields: Allied Health Sciences, Nursing, Clinical Psychology

19/05/2026

The Medical and Dental College Admission Test (MDCAT) 2026 for admissions in MBBS and BDS across Pakistan is officially slated for Sunday, August 16, 2026

25/04/2026

موضوع: خیبرپختونخوا میں HIV/AIDS کنٹرول اقدامات پر توجہ کی درخواست-
تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جاتی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے HIV/AIDS کے پھیلاؤ کے حوالے سے جاری کردہ وارننگ نہایت تشویشناک ہے۔ یہ ایک حساس عوامی صحت کا مسئلہ ہے جس پر بروقت اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
جہاں پنجاب میں این جی اوز اور AIDS Control Program کے باہمی تعاون سے صورتحال کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، وہیں خیبرپختونخوا میں انٹیگریٹڈ HIV/AIDS کنٹرول پروگرام کی کارکردگی، شفافیت اور این جی اوز کی شمولیت کے حوالے سے کچھ تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔
مندرجہ بالا صورتحال کے پیش نظر، مؤدبانہ گزارش ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا جائزہ لیں، فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں، سنجیدہ اسٹیک ہولڈرز کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں، اور پروگرام کی بہتری کے لیے ایک آزادانہ آڈٹ پر بھی غور کیا جائے۔
بروقت اور عملی اقدامات سے نہ صرف عوامی اعتماد بحال ہوگا بلکہ صحت کی خدمات کی فراہمی میں بھی بہتری آئے گی۔۔

The Integrated HIV, Hepatitis & Thalassemia Control Program (IHHTCP) KP is a Khyber Pakhtunkhwa health department initiative based in Peshawar (Hayatabad Medical Complex) that manages prevention, screening, and treatment for HIV, Hepatitis B & C, and Thalassemia. It provides free screening, awareness campaigns, and specialized care through family care centers, working with partners like UNICEF to improve health infrastructure.

09/04/2026

مبارک ہو HEC میڈیکل اسٹوڈنٹس! 🎉۔
ایم بی بی ایس کی مزید 36 سیٹوں کی منظوری ایک بڑی خوشخبری ہے
ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں چیرمین خوشحال خان کاکڑ صاحب اور سینیٹر میرزا محمد آفریدی صاحب کا، جن کی انتھک محنت، خلوص اور کاوشوں کے باعث یہ ممکن ہوا۔ آپ کی قیادت اور طلبہ دوست پالیسیوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ ایسے مثبت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے اور مزید طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں۔

Photos from Nk Academy's post 11/03/2026

اسلام آباد:
پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین ایم این اے خوشحال خان کاکڑ نے فاٹا اور بلوچ پشتون صوبے کے طلبہ و طالبات کے ایچ ایس سی میڈیکل سکالرشپ کے حوالے سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران پی ایم ڈی سی کے پریزیڈنٹ ڈاکٹر رضوان تاج بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر صحت اور پی ایم ڈی سی کے پریزیڈنٹ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

06/03/2026

اسلام آباد()فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کےطلباء کیلئےمیڈیکل میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے مختص 333 نشستیں بحال کی جائیں تاکہ طلباء اپنی اعلیٰ تعلیم کا حصول یقینی بناسکیں،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء شوکت اللہ، حزب اللہ وزیر،اسد، اللہ یار، راحت اللہ و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں (سابق فاٹا) میں اب بھی کوئی میڈیکل کالج نہیں ہےاسی وجہ سےHEC کے کوٹا سیٹوں کے علاوہ، فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے پاس میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کا کوئی دوسرا مؤثر ذریعہ یا موقع نہیں ہے، ایچ ای سی ہر سال فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے333 نشستیں مخصوص ہیں جو کہ اس سال کم کرکے 121 کر دی گئی ہیں، جن میں سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) 113 نشستیں اور آزاد جموں و کشمیر 08 نشستیوں کا اعلان کیا ہے تاہم پچھلے سال KMU نے 149 نشستیں مختص کیں اور آزاد جموں و کشمیر نے 8 نشستیں مختص کیںپچھلے سال سندھ نے 68 نشستیں فراہم کیں لیکن اس سال اب تک سندھ کی جانب سے کوئی نشست فراہم نہیں کی گئی ،اسی طرح بلوچستان نے پچھلے سال 24 نشستیں مختص کی تھیںلیکن اس سال وہاں سے اب تک کوئی نشست فراہم نہیں کی گئی پنجاب ہر سال (UHS) 76 نشستیں مختص کرتا ہے تاہم UHS نے HEC کی اس پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے،UHS نے نشستیں مختص کرتے وقت معیار نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے طلباء میں شدید اختلافات پیدا ہوئے ہیں،2018 میں اس معاملے کے بارے میں ایک باقاعدہ پالیسی بنائی گئی کہ کوٹا دگنا کیا جائے گا لیکن بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں کیا گیا،انہوں نے ایچ ای سی سے مطالبہ کیا کہ سابقہ مختص شدہ 333 نشستیں بحال کی جائیں تاکہ فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ کر ملک کے کار آمد شہری بن سکیں۔

06/03/2026

فاٹا اور بلوچستان کے HEC طلباء نے اپنے درپیش مسائل کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ طلباء کے مطابق اس سال Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) نے فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے لیے مختص میڈیکل سیٹوں کی تعداد 333 سے کم کر کے 121 کر دی ہے، جو کہ پسماندہ علاقوں کے طلباء کے ساتھ واضح ناانصافی ہے۔
طلباء کا کہنا تھا کہ فاٹا اور بلوچستان جیسے پسماندہ علاقوں میں پہلے ہی تعلیمی اور طبی سہولیات محدود ہیں، اور مخصوص نشستوں میں اس قدر بڑی کمی سے ان علاقوں کے ہزاروں باصلاحیت طلباء کے تعلیمی خواب متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف طلباء کے مستقبل کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ان علاقوں میں مستقبل میں ڈاکٹروں کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
طلباء نے اپنے منتخب عوامی نمائندوں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور فاٹا و بلوچستان کے طلباء کے لیے مخصوص نشستوں کو بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے تعلیمی حق اور مستقبل کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Quetta