Balochistan Education Support Program

Balochistan Education Support Program

Share

Official Page of Project Management Unit, Balochistan Education Support Programme (PMU-BESP), School Education Department Government of Balochistan.

22/06/2026

اہم اطلاع برائے امیدواران: انٹرمیڈیٹ پاس طالبات اسکالرشپ پروگرام

تمام امیدواروں کو دوبارہ مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ تمام امیدوار جو درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے، تو وہ اسکالرشپ کے لیے اہل نہیں ہے۔

اہلیت کے لیے درج ذیل شرائط کا پورا ہونا لازمی ہے:

* درخواست گزار کی عمر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک 22 سال یا اس سے کم ہو۔
* درخواست گزار نے میٹرک یا مساوی امتحان میں کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔
* درخواست گزار نے انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان میں کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔
* انٹرمیڈیٹ یا مساوی امتحان کا مکمل اور حتمی نتیجہ جاری ہو چکا ہو؛ Hope Certificate یا زیرِ التواء نتیجہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
* کیمبرج سسٹم کے امیدواروں کے لیے A-Level (A1 اور A2) کا مکمل اور حتمی نتیجہ دستیاب ہونا ضروری ہے۔
* درخواست گزار بلوچستان کا مقامی (Local) اور ڈومیسائل ہولڈر ہو۔
مذکورہ بالا معیار پر پورا اترنا ہر امیدوار کے لئے لازمی ہے۔ اگر کسی بھی مرحلے پر یہ معلوم ہو جائے کہ امیدوار مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتا تو اس کی درخواست منسوخ تصور ہوگی۔

واضح رہے کہ درخواست کا جمع ہونا، اسٹیٹس کا Active ہونا، رول نمبر سلپ کا اجراء، ٹیسٹ میں شرکت، ٹیسٹ میں کامیابی یا میرٹ لسٹ میں شامل ہونا کسی بھی امیدوار کے لیے حتمی اہلیت یا اسکالرشپ کے حق کا ثبوت نہیں ہوگا۔

Photos from Balochistan Education Support Program's post 20/06/2026

Project Management Unit Balochistan Education Support Program (PMU-BESP) School Education Department, Government of Balochistan, under the GRADES-Balochistan Project, successfully organized a Consultative Workshop on the Finalization of the Public-Private Partnership (PPP) Framework for Underperforming and Community-Based Schools.

The workshop brought together senior officials from the School Education Department, representatives of the PPP Node, private education sector experts, and development partners to review and finalize key components of the PPP Framework, including the PPP Grant Manual, School Selection Criteria, Minimum Standards for Schools, and Key Performance Indicators (KPIs) for Education Service Providers (ESPs).

Through constructive dialogue and stakeholder engagement, the proposed framework and supporting documents were endorsed, incorporating valuable recommendations to strengthen implementation, monitoring mechanisms, community participation, and sustainability. The finalized framework represents a significant milestone in advancing education reforms and improving access to quality learning opportunities for children across Balochistan.

Photos from Balochistan Education Support Program's post 11/06/2026

A progress review meeting of the Project Management Unit (PMU), Balochistan Education Support Program (BESP), was held under the chairmanship of Secretary School Education Department, Government of Balochistan, Mr. Lal Jan Jaffar. The meeting was also attended by Chief Planning Officer, School Education Department, Mr. Abdul Khaliq Achakzai.

Project Director Pmu-BESP, Mr. Hafiz Muhammad Qasim, hosted the meeting along with the senior management team of PMU-BESP. Senior Economist of the World Bank, Ms. Inga Afanasieva , and her team joined the session virtually.

The meeting reviewed the progress of key interventions being implemented under the GRADES-B Project. Detailed discussions were held on the School Transport Program, Early Childhood Education (ECE), ITA, and Teaching and Learning Materials (TLM). The participants also deliberated on the integration of modern tools and technologies in education, as well as Public-Private Partnership (PPP) initiatives aimed at improving educational outcomes across the province.

Environmental and Social Safeguards in schools under the GRADES Pakistan Project were also discussed, with a focus on ensuring safe, inclusive, and sustainable learning environments.

A key agenda of the meeting was the future roadmap for education in Balochistan, with stakeholders reviewing progress, identifying challenges, and exploring strategic interventions to strengthen the education sector. The session reaffirmed the commitment of the Government of Balochistan and development partners towards delivering quality education and sustainable reforms throughout the

10/06/2026

Orientation Session at BUITEMS QUETTA
400 Fully Funded Scholarship for Female Students of Balochistan

09/06/2026

کیا آپ نے اس اسکالرشپ کے لیے اپلائی کیا ہے؟ ہاں یا نہیں

آخری تاریخ: 10 جون 2026

اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی اعلیٰ تعلیم کے خواب کو حقیقت بنائیں

09/06/2026

کیا آپ نے اس اسکالرشپ کے لیے اپلائی کیا ہے؟ ہاں یا نہیں

آخری تاریخ: 10 جون 2026

اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی اعلیٰ تعلیم کے خواب کو حقیقت بنائیں

09/06/2026

پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (BESP)، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ورلڈ بینک کے تعاون سے گریڈ-بی پروجیکٹ کے تحت تقریباً 400 فلّی فنڈڈ اسکالرشپس کے حوالے سے ایک اورینٹیشن سیشن سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی، کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔

اسکالرشپ کے لیے آن لائن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 جون ہے

اس سیشن میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے شعبۂ تعلیم اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU-BESP) کی ٹیم نے شرکت کی۔ ٹیم نے طالبات اور اساتذہ کو اسکالرشپ پروگرام کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ یہ اسکالرشپ بلوچستان کی طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ایک سنہری موقع ہے، جس کا مقصد تعلیمی مواقع کو فروغ دینا اور طلبہ کی معاونت کرنا ہے۔ اس موقع پر مختلف جامعات، داخلہ کے طریقہ کار اور اسکالرشپ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔

اس اسکالرشپ کے لیے اہلیت کے معیار درج ذیل ہیں: امیدوار کا خاتون (Female) ہونا ضروری ہے اور اس نے بارہویں جماعت (Intermediate) کامیابی سے پاس کی ہو۔ میٹرک میں کم از کم 55 فیصد اور انٹرمیڈیٹ میں بھی کم از کم 55 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہیں۔ امیدوار کا بلوچستان کا لوکل ڈومیسائل ہونا بھی ضروری ہے۔

جو طالبات ان تمام شرائط پر پورا اترتی ہیں وہ اس اسکالرشپ کے لیے اہل (Eligible) تصور کی جائیں گی۔ یہ ایک فلّی فنڈڈ (Fully Funded) اسکالرشپ ہے جس میں داخلہ فیس، ٹیوشن فیس، ٹیسٹ فیس اور آخری ڈگری تک تمام تعلیمی اخراجات محکمہ اسکول ایجوکیشن، حکومت بلوچستان اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU-BESP) برداشت کرے گا۔

09/06/2026
08/06/2026

بلوچستان کی انٹرمیڈیٹ پاس طالبات کے لیے سنہری موقع!

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی سے ڈاکٹر زرینہ وحید کا بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے پیغام،

پروجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ۔ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے تحت BS Education/B.Ed (4-Year) پروگرام کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹ:انلائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ : 10 جون 2026

Eligibility Criteria :
•صرف فیمیل اہل ہیں اس اسکالرشپ کے لیے
• عمر 22 سال یا اس سے کم
• انٹرمیڈیٹ پاس (رزلٹ آ چکا ہو)
• میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں کم از کم 55 فیصد نمبر
• بلوچستان کا لوکل/ڈومیسائل

منتخب طالبات کو پاکستان کے معروف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے تمام تر تعلیمی اخراجات، ماہانہ وظیفہ، سال میں ایک مرتبہ ٹریول الاؤنس، لیپ ٹاپ یا دیگر لرننگ ڈیوائس سمیت تمام اخراجات PMU GRADES-B برداشت کرے گا۔

ہر ضلع کے لیے مخصوص نشستیں موجود ہیں، جن کی تعداد کم از کم 6 سے 7 ہے۔ لہٰذا اپنے ضلع سے زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع کروائیں۔ انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں! نیچے دیے گئے لنک پر آج ہی اپنی درخواست جمع کروائیں۔ کسی بھی رہنمائی کے لیے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔

تعلیم مکمل کرنے کے بعد منتخب طالبات کو اپنے متعلقہ اضلاع میں بطور ایجوکیٹر کم از کم 3 سال خدمات سرانجام دینی ہوں گی۔ یہ 400 طالبات مستقبل میں بلوچستان میں تعلیم کی سفیر (Education Ambassadors) بنیں گی اور اپنے علم، صلاحیتوں اور خدمات کے ذریعے صوبے کے تعلیمی منظرنامے (Educational Landscape) کو بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

پڑھا لکھا بلوچستان، ترقی یافتہ بلوچستان — ہمارا عزم۔

https://scholarship.pmubesp.gob.pk/Admission/Apply
+92 371 0298270

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Quetta

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00