Dailysalamdua

Dailysalamdua

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dailysalamdua, Education, House no 244, Road no 2, Phase I, Frash Town Islamabad, Rawalpindi.

🕋 Welcome to DailySalamDua 🕋
Our mission is to spread the beautiful teachings of Islam through daily Quranic Ayat, authentic Hadith, and powerful Duas.May Allah guide us all on the straight path Ameen ❤️
📖 Daily Quran Verses
🌙 Authentic Hadith

19/06/2026

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو فرمایا: 'اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ اگر کوئی مسلمان بندہ اس وقت نماز کی حالت میں ہو اور اللہ تعالیٰ سے کوئی بھلائی مانگے، تو اللہ اسے ضرور عطا فرما دیتا ہے۔"اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے اس وقت کی مختصر مدت کو ظاہر فرمای۔“
حدیث کے آخر میں آپ ﷺ نے ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ یہ وقت بہت مختصر ہوتا ہے، اس لیے مسلمان کو جمعہ کے دن زیادہ سے زیادہ دعا، ذکر اور عبادت میں مشغول رہنا چاہیے۔
علمائے کرام کے مطابق اس گھڑی کے بارے میں دو مشہور اقوال ہیں:
امام کے منبر پر آنے سے نمازِ جمعہ کے اختتام تک۔
-جمعہ کے دن عصر کے بعد سے غروبِ آفتاب تک — اور یہی قول بہت سے صحابہؓ اور علماء کے نزدیک زیادہ راجح ہے
جمعہ کے دن دعا کا خصوصی اہتمام کریں۔
عصر کے بعد خصوصاً کثرت سے دعا مانگیں۔
درودِ پاک، استغفار اور ذکرِ الٰہی میں مشغول رہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کی ہر بھلائی طلب کریں۔
935 : صحیح البخاری

19/06/2026

اس حدیث میں جمعہ کے دن کے آداب اور فضائل بیان کیے گئے ہیں۔ جو شخص:
جمعہ کے لیے اہتمام سے غسل کرے،
وقت سے پہلے مسجد پہنچے،
حتیٰ الامکان پیدل جائے،
امام کے قریب بیٹھے،
خطبہ پوری توجہ سے سنے،
دورانِ خطبہ بات چیت، موبائل کے استعمال یا کسی لغو کام سے بچے،
تو اللہ تعالیٰ اسے غیر معمولی اجر عطا فرماتا ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ایسے شخص کو مسجد تک اٹھائے گئے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے نفلی روزوں اور رات بھر عبادت کرنے کا ثواب ملتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں جمعہ کے دن کے آداب اور فضائل پر پو را اتر نے کی تو فیق عطا فرمائے آ مین
سنن ترمذي: 496

18/06/2026

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کی ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے تو میرا ارادہ ہے اگر اللہ چاہے تو اپنی دعا کو اٹھا رکھوں اور قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کروں۔ “
صحیح مسلم : 488

18/06/2026

اس حدیث میں جنت کی وسعت اور اس کی لازوال نعمتو ں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ”جنت میں ایک ایسا درخت ہے جس کے سائے میں کوئی سوار تیز رفتار گھوڑے پر سو سال تک بھی چلتا رہے تب بھی اس کا سایہ ختم نہیں ہوگ۔“۔
جنت کی وسعت انسانی عقل اور اندازے سے بہت زیادہ ہے۔
جنت کی نعمتیں اور اس کے باغات دنیا کی کسی بھی چیز سے کہیں زیادہ بڑے اور خوبصورت ہیں۔
صحیح البخاری : 4881

18/06/2026

اس حدیث میں سید الاستغفار کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ہے: اے اللہ! تو ہی میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تو نے ہی مجھے پیدا کیا اور میں تیرا بندہ ہوں، اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تجھ سے کیے گئے عہد اور وعدے پر قائم ہوں، میں اپنے اعمالِ بد کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، میں اپنے اوپر تیری نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں، پس تو مجھے معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا-نبی کریم ﷺ نے فرمایا:"جس نے اس دعا کو دن کے وقت پڑھا اور اس کے معانی پر پختہ یقین رکھتا ہو، اور شام ہونے سے پہلے اس کی موت واقع ہو جائے، تو وہ جنتی ہے۔ اور جس نے اسے رات کے وقت پڑھا اور اس پر پختہ یقین رکھتا ہو، اور صبح ہونے سے پہلے انتقال کر جائے، تو وہ جنتی ہے
صیح بخاری : 6306

18/06/2026

ا س حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کی اہمیت اور نہ بھیجنے پر سخت وعید بیان فرمائی ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ شخص مجھ پر درود نہ بھیجے، اور اس شخص کی بھی ناک خاک آلود ہو جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت ہوئے بغیر وہ مہینہ گزر گیا، اور اس شخص کی بھی ناک خاک آلود ہو جس نے اپنے ماں باپ کو بڑھاپے میں پایا ہو اور وہ دونوں اسے ان کے ساتھ حسن سلوک نہ کرنے کی وجہ سے جنت کا مستحق نہ بنا سکے ہوں
جامع الترمذی: 3545

18/06/2026

اس حدیث میں حضرت عمرؓ کے عظیم مرتبے اور ان کی غیرت کا ذکر ہے-
جنت کی بشارت: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کو ان کی زندگی میں ہی جنت کی خوشخبری مل گئی تھی。
غیرتِ ایمانی: عرب کے معاشرے میں حضرت عمرؓ اپنی غیرت اور جلالت کے لیے خاص طور پر مشہور تھے۔ آپؐ نے ان کی اسی صفت کا احترام کرتے ہوئے محل میں داخل ہونے سے گریز کیا

حضرت عمرؓ کا ردعمل: حضرت عمرؓ کا رونا اس خوشی اور جذبے کا اظہار تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اتنی بلند شان عطا فرمائی ہے۔ وہ یہ سوچ کر رو پڑے کہ دنیا میں ان کا مقام اتنا بلند ہے اور وہ آپ ﷺ کے اتنے فرمانبردار اور ادنیٰ خادم ہیں
3242 : صحیح البخاری

17/06/2026

17/06/2026

اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان دینے اور (پہلی) صف میں نماز پڑھنے میں کتنا ثواب ہے، اور پھر قرعہ اندازی کے بغیر انہیں یہ موقع نہ مل سکے، تو وہ ضرور اس کے لیے قرعہ اندازی کریں۔ اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ نماز کے لیے جلدی آنے (اول وقت میں ) میں کیا فضیلت ہے، تو وہ اس کی طرف دوڑ پڑیں۔ اور اگر انہیں معلوم ہو جائے کہ عشاء اور فجر کی نماز (جماعت کے ساتھ) میں کتنا ثواب ہے، تو وہ ان میں ضرور حاضر ہوں، اگرچہ گھسٹتے ہوئے ہی آنا پڑے۔
صیح بخاری : 615

17/06/2026

اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے سورۂ بقرہ کی آخری دو آیات کی عظمت اور فضیلت کو بیان فرمایا ہے کہ جو شخص انہیں رات کے وقت پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اس کے لیے حفاظت، برکت اور کفایت کا ذریعہ بنا دیتا ہے، اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ مومن کو سونے سے پہلے قرآنِ کریم کی ان مبارک آیات کی تلاوت کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور رحمت کے سائے میں رہے
صحیح البخاری : 5009

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

House No 244, Road No 2, Phase I, Frash Town Islamabad
Rawalpindi
46000