22/06/2026
Jamia Muhammadia Karimia
Dedicated to the teachings of the Holy Prophet ﷺ and the mission of spreading love & unity.
Official™ Page of the Spiritual Islamic Institute of Astana Alia Eidgah Sharif, Rawalpindi, Pakistan — A Center of Islamic Learning, Spiritual Guidance, and Peace.
22/06/2026
18/06/2026
إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا
بلاشبہ اللہ کا ارادہ یہی ہے کہ اے اہلِ بیت! تم سے ہر قسم کی گندگی (ناپاکی) کو دور کر دے اور تمہیں اس طرح پاک و صاف کر دے جو پاک صاف کرنے کا حق ہے۔ (سورۃ الاحزاب: 33)
17/06/2026
(اے پیغمبر!) آپ فرما دیجیے کہ میں تم سے اس (تبلیغِ رسالت) پر کوئی اجلا نہیں مانگتا سوائے اپنے قرابت داروں (اہلبیت) سے محبت کے۔
16/06/2026
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی پوری زندگی حق، عدل، دیانت اور اسلام کی سربلندی کے لیے وقف رہی۔ آپؓ کا دورِ خلافت اسلامی تاریخ میں عدل و انصاف کا سنہری باب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حق بات کہنے، عدل قائم کرنے اور دینِ اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
16/06/2026
لاہور ،گاوں ہلوکی جامعہ محمدیہ کریمیہ للبنات کی افتتاحی تقریب میں مرشد کریم حضرت خواجہ پیر محمد جمیل الرحمن نقشبندی مجددی سجادہ نشین آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کی آمد ۔ قبلہ مرشدِ کریم نے ادارہ کا افتتاح فرمایا ۔ اس موقع پر وعظ و نصیحت اور خصوصی دعا فرمائی ۔ کثیر تعداد میں سنگی دوستوں نے شرکت فرمائی ۔
لاہور، ہلوکی کے علاقے میں خیر و برکت کی ایک نئی ابتدا ہوئی ہے، جہاں ہمارے مرشدِ کریم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے بچیوں کے ایک نئے مدرسے کا افتتاح فرمایا ہے۔
لاہور، ہلوکی کی اس دھرتی کا علم کے ساتھ رشتہ بڑا گہرا ہے۔ آج سے 40 سال پہلے حضرت قبلہ خواجہ پیرمحبوب الرحمن صاحب رحمۃ اللّٰہ علیہ نے یہاں پہلے مدرسے کی بنیاد رکھی تھی۔ پھر اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے حضرت صاحبزادہ سعد الرحمن صاحب نے 'جامعہ مسجد حضرت پیر محبوب الرحمن' اور لڑکوں کے لیے 'جامعہ محمدیہ کریمیہ' قائم کیا، جہاں ہمارے بیٹے حفظِ قرآن اور دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
جہاں تک بیٹیوں کی تعلیم کا تعلق ہے، لاہور، ہلوکی میں بچیوں کا ایک مدرسہ پہلے ہی سے کامیابی سے چل رہا ہے، اور اب بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیشِ نظر یہاں بچیوں کے دوسرے مدرسے کا بھی افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کی سرپرستی حضرت صاحبزادہ سعدالرحمن صاحب خود فرما رہے ہیں۔ اللہ پاک ان کے علم و عمل میں برکت فرمائے۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ اخلاص سے شروع ہونے والا یہ تعلیمی سفر اب پورے پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں 53 برانچوں تک پھیل چکا ہے۔
اللہ تعالیٰ لاہور، ہلوکی میں قائم ہونے والی اس نئی برانچ کو قبول فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے دنیا اور آخرت کی بھلائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین!
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Rawalpindi