Rah e ilam

Rah e ilam

Share

لم نراك يا رسول اللَّه لكننا نحبك ♡︎

04/08/2025

‏نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرماتے:

‏“اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى”

‏“اے اللہ! میں تجھ سے ہدایت کا طالب ہوں، تقویٰ کا طلب گار ہوں، پاکدامنی کا خواہشمند ہوں، مالداری اور بے نیازی چاہتا ہوں“۔

‏( جامع ترمذی،۳۴۸۹)

26/07/2025

”اس پر نظر رکھو کہ تمہاری کمائی کہاں سے آتی ہے اور مسجد میں پہلی صف میں نماز پڑھو!“

(سیدنا سفیان ثوری رحمه الله)

24/07/2025

پیاس نے پوری غزہ شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

شہر کی پانی کی بورنگ (ٹیوب ویلز) اس وقت شہریوں کی کل یومیہ ضرورت کا صرف 12 فیصد پورا کر پا رہی ہیں۔

ترجمان بلدیہ غزہ:

23/07/2025

برصغیر میں اشاعت اسلام کا سب سے بڑا ذریعہ
مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رح لکھتے ہیں:

افسوس ہے کہ کسی نے مشائخ ہندوستان اور بالخصوص سلسلہ چشتیہ کے مشائخ کی تبلیغی کوششوں کی تاریخ و روئداد مرتب کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔لیکن تمام مورخین کے نزدیک ہندوستان میں اشاعت اسلام کا سب سے بڑا ذریعہ صوفیائے کرام اور فقرائے اسلام ہیں۔اور ظاہر ہے کہ ان سلاسل تصوف میں سلسلہ چشتیہ اور اس کے مشائخ کو اولیت اور اہمیت حاصل ہے، اور اس کام میں ان کا حصہ تناسب سے زیادہ ہے۔

📗📗 تاریخ دعوت وعزیمت : 3/ 170

21/07/2025

حسن البصري رحمه الله سے کہا گیا:
"یہاں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب وہ قرآن سنتے ہیں تو اتنا روتے ہیں کہ ان کی آوازیں بلند ہو جاتی ہیں۔"

تو حسن البصري رحمه الله نے فرمایا:
"لوگ ہمیشہ سے اسی حال پر رہے ہیں، کہ ذکر اور قرآن کی تلاوت پر روتے رہے ہیں۔"

الرقة و البكاء لابن أبي الدنيا

21/07/2025

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

غیر ضروری تعلقاتِ دنیا سے نجات کا طریقہ

ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ خدا کی یاد کے لیے منتظر رہتے ہیں کہ دنیا کے جھگڑوں سے نجات ہوجائے تو پھر فارغ ہو کر اللہ اللہ کریں۔ کوئی کہتا ہے کہ بیٹے کا نکاح ہوجائے تو بےفکر ہو کر خدا کو یاد کریں، فلاں زمین کے مقدمہ سے چھٹکارا ہوجائے تو آخرت کی فکر میں لگیں مگر میں بقسم کہتا ہوں کہ ان جھگڑوں سے نجات خدا کی یاد کے بغیر ہو ہی نہیں سکتی۔ خدا سے لگاؤ پیدا کرو، رفتہ رفتہ سب تعلقات خود ہی کم ہو جائیں گے، اس کے بغیر کبھی تعلقات سے نجات نہیں ہوسکتی۔

(شكر النعمه بذكر رحمة الرحمہ، مواعظِ اشرفیہ، جلد۳، صفحہ ۱۳۵)

20/07/2025

اگر کوئی نہ ختم ہونے والی حقیقی اور فیصلہ کن جنگ ہے تو وہ نبوت اور جاہلیت کی جنگ ہے۔ وہ جس کی نمائندگی مغرب کر رہا ہے اور وہ اسلام (دین برحق) جس کا علمبردار تنہا مسلمان رہ گیا ہے۔ اس جنگ کے سوا دیگر تمام جنگیں نقلی اور خانہ جنگیاں ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے لوگ کسی معمولی سی چیز پر لڑ پڑتے ہیں یا جیسے بچے اپنی کم عقلی سے جھگڑ بیٹھتے ہیں، لیکن فکر و نظر کی دائمی جنگ، جاہلیت و نبوت کے درمیان ہی ہے۔

از مولانا ابوالحسن علی ندوی

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Rawalpindi
Rawalpindi