05/06/2026
ماضی اور مستقبل کا نارتھ سٹار
آج ایک خاص ستارے سے تعارف ہو جائے...
اس تصویر میں نظر آنے والا ستارہ کوئی عام ستارہ نہیں... یہ آپ کی قسمت کا ستارہ...
بالکل بھی نہیں ہے...
بلکہ یہ ہے ہمارے ماضی اور مستقبل کا نارتھ سٹار... ویگا۔
ویگا سورج سے تقریباً اڑھائی سے تین گنا بڑا ہے اور سورج کے مقابلے میں لگ بھگ 40 گنا زیادہ روشن اور آسمان کا پانچواں روشن ستارہ ہے، جبکہ زمین سے صرف 25 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔
زمین اپنے محور پر گھومتی ہے تو دن اور رات کا ظہور ہوتا ہے... اور بعض اوقات پٹرول کی قیمت بھی ساتھ ہی بڑھ جاتی ہے...
خیر...
سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے پر ایک سال گزرتا ہے، جبکہ سورج جب زمین اور سیاروں کو ساتھ لے کر پوری کہکشاں کا ایک چکر مکمل کرتا ہے تو ایک گیلیکٹک سال بنتا ہے، جس کا دورانیہ تقریباً 23 سے 25 کروڑ زمینی سال ہوتا ہے۔
لیکن زمین کی ایک اور دلچسپ حرکت بھی ہے...
زمین اپنے محور پر گھومتے ہوئے بلکل لٹو کی طرح "ہلکا ہلکا" ڈولتی بھی رہتی ہے۔ اس حرکت کو پریسیشن کہتے ہیں، اور اس حرکت میں زمین کو تقریباً 26 ہزار سال کا عرصہ لگتا ہے۔
آپ بھی کہیں گے...
یاسر صاحب ستارے کا بتاتے بتاتے کہاں نکل گئے؟
تو جناب، کمنگ بیک ٹو دا پوائنٹ...
زمین کے اسی ڈولنے کی وجہ سے تقریباً 14 ہزار سال پہلے ویگا ستارہ ہمارا نارتھ سٹار تھا۔ پھر محور کی سمت بدلتی رہی اور آج ہمارا نارتھ سٹار پولارس ہے۔
اور مزے کی بات یہ ہے کہ تقریباً 12 سے 14 ہزار سال بعد ویگا دوبارہ آسمان میں نارتھ سٹار کے مقام کے قریب آ جائے گا۔
یعنی ویگا صرف ایک روشن ستارہ نہیں، بلکہ زمین کے ماضی اور مستقبل کا رہنما ستارہ بھی ہے۔
کمنٹ میں اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں... فالو اور شئیر بھی کریں تو سواد ہی آ جائے..
Yasir Ali Awan ©️
Picture Details
Canon 1200D 300mm,
30 Sec
Mobile LR
Rawalpindi Astronomy Society - RAS
02/06/2026
اگر زمین اچانک گھومنا بند کر دے تو آپ کے خیال میں سب سے پہلے کیا ہوگا؟
31/05/2026
✨ Observation Includes: 🌕 Full Moon Close-Up View
🪐 Jupiter Observation
🔭 Professional Telescope Experience
📷 Astronomy Discussion & Guidance
🎟 Entry Fee: Rs. 1000 per person
👥 Group Offer:
اگر 5 افراد کا گروپ اکٹھا آئے گا تو 10٪ Discount دیا جائے گا۔
یہ صرف ایک آبزرویشن نہیں بلکہ کائنات کو محسوس کرنے کا ایک منفرد تجربہ ہوگا۔
📍 Limited Slots Available
📩 Inbox now for registration & details.
31/05/2026
بلیو مون کا رنگ نیلا نہیں ہوتا۔اگر ایک ہی ماہ میں دو مکمل چاند جسے عرف عام میں چودھویں کا چاند کہتے ہیں ہوں تو انہیں بلیو مون کہتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے کو کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے اسی سے انگریزی محاورہ
Once in a blue moon
بنا ہے۔ 🙂
اگر آپ بھی بلیو مون دیکھنا چاہتے ہیں تو آج چاند اور جوپیٹر کی آبزرویشنل سیشن کا آخری دن ہے.. تفصیلات کیلئے انباکس کریں
31 May 26
25/05/2026
آج کا چاند..
وہی ایک چاند…
مگر ہر رات
اک نئی کہانی،
اک نیا روپ لیے آتا ہے…
اور ہم ایسے سادہ دل کہ
روز اس کی باتوں میں آ جاتے ہیں
Follow
Rawalpindi Astronomy Society - RAS
Telescope : RV6-750
Mobile Pixle 8
19/05/2026
آج کا چاند ، سیارہ زہرہ، سیارہ مشتری اور.. Alien UFO 👽👾😎😃
کیا آپ نے کبھی کوئی اڑن طشتری دیکھی..؟ 🛸
فوٹوگرافر حضرات کمنٹ کر کے ضرور بتائیں...
Canon 1200D 35mm, 4 Sec Exposure
18/05/2026
کیا آپ نے کبھی نظامِ شمسی کے سیاروں کا "بادشاہ" قریب سے دیکھا ہے؟
اس بدھ کی رات، آسمان پر ایک ایسا سحر انگیز نظارہ ہونے جا رہا ہے جو روز روز دیکھنے کو نہیں ملتا۔ زمین کا خوبصورت ہمسایہ چاند اور گیس جائنٹ جوپیٹر آسمان کے اس کینوس پر ایک دوسرے کے انتہائی قریب آنے والے ہیں!
لیکن اگر دور دور سے ہی دیکھا.. تو کیا دیکھا؟
سوچیں، جب آپ ایک طاقتور پروفیشنل ٹیلی اسکوپ پر آنکھ رکھیں گے اور لاکھوں کلومیٹر دور مشتری کے بینڈز اور اس کے گرد گھومتے چاندوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے، تو وہ احساس کیسا ہوگا؟
چاند کے پراسرار کریٹرز اور پہاڑ آپ سے صرف ایک نظر کے فاصلے پر ہوں گے۔
اپنے فیملی اور بچوں کو اسکرینز سے کچھ وقت کیلئے دور لائیں... اور انہیں کائنات کی وسعتوں کا حقیقی تجربہ کروائیں۔ یہ صرف ایک ایونٹ نہیں، بلکہ ایک لائف ٹائم میموری ہے!
✨ نشستیں انتہائی محدود ہیں! ابھی کال کریں اور اپنی فیملی کی سیٹس محفوظ کریں۔
📅 تاریخ: بدھ، 20 مئی 2026
⏰ وقت: شام 7:30 سے رات 9:00 بجے تک
📍 مقام: مانیز کچن ریسٹورنٹ، پلازہ 1، سیکٹر E، ڈی ایچ اے-II، اسلام آباد
💰 فیس: بڑوں کے لیے 800 روپے | بچوں کے لیے 400 روپے
📞 رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں
0334-5154545 | 0332-5397661
پاک ایسٹرا اور راولپنڈی اسٹرانومی سوسائٹی کا ایک مشترکہ کائناتی سفر۔
17/05/2026
السلام علیکم
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ
تمام امت مسلمہ کو ذوالحج کا چاند مبارک ہو.
Follow for more
Telescope : Skywatcher D127/F1500 Maksutov
Pixle 8
Rawalpindi Astronomy Society - RAS